خصوصی مردوں اور خواتین ڈاکٹروں کا سربیا کےکیمپوں کا دورہ

سربیا تنطیم برائے جنسی اور تولیدی صحت (SRH-S) اب سے ستمبر 2018 تک، 6 کیمپوں میں خصوصی ڈاکٹروں کو لا رہا ہے.

SRH-S خواتین کو نسائی ماہرین فراہم کرے گا— وہ ڈاکٹر جو حاملہ ، تولیدی صحت اور بریسٹ کینسر کے خدشات جیسے خواتین کی صحت کے مسائل میں مہارت حاصل رکھتے ہیں — یہاں:

• دیوجانہ Divljana
• پیروتھ Pirot
• بوجنواک Bujanovac
• سیانتسا Sjenica
• کرنیاچا Krnjaca (جلد شروع ہو رہا ہے)

تنظیم ماہر علم البول فراہم کرے گی — ڈاکٹر جو مردوں کے صحت کے مسائل جیسے پیشاب کی نالی کے مسائل اور تولیدی صحت میں ماہر ہیں- یہاں:

• اوبرینواچ Obrenovac

🕑 SRH-S کے نئے پروگرام کے کیمپوں کے رہائشی کسی بھی دن، کسی بھی وقت دوپہر 1 بجے سے 5 بجے کے درمیان کسی بھی وقت آ سکتے ہیں. 🕑

اگر میں کیمپ میں نہیں رہتا تو کیا ہوگا؟

اگر آپ بلغراد میں رہتے ہیں تو، آپ SRH-S کے ڈراپ ان-مرکز آ سکتے ہیں. یہاں سے ہماری ویب سائٹ پر مزید جانیں.

میں ڈاکٹر سے کیسے بات چیت کروں گا؟

آپ کے ڈاکٹر کے ساتھ بات کرنے میں مدد کے لئے ایک مترجم موجود ہو گا. اگر آپ عورت ہیں تو، مترجم بھی عورت ہو گی.

SRH-S ڈاکٹر سے فراہم کردہ مدد کے مقابلے میں اگر مجھے مزید مدد کی ضرورت پڑی تو کیا ہو گا؟

آپ کے کیمپ میں نسائی ماہر یا یورولوجسٹ آپ کو مزید خصوصی خدمات کے لئے ایک مقامی صحت مرکز یا نجی ہسپتال بھیج سکتا ہے.

عورتوں کے لیئے، ان مخصوص خدمات میں شامل ہیں:

  • معمولی چیک اپ جیسے کہ پیپ سمیرس اور بریسٹ کینسر کی اسکریننگ
  • پیشاب کے راستے کے انفیکشن کے لئے جانچ اور علاج
  • تولیدی نظام سے متعلق بیماریوں کو روکنے کے طریقے کے بارے میں سیکھنے میں مدد
  • حاملہ صحت اور خاندان کی منصوبہ بندی پر معلومات

مردوں کے لیئے، یہ ہیں:

  • علم البول کی تشخیص
  • پیشاب کے راستے کے انفیکشن کے لئے جانچ اور علاج

ٹھیک ہے، لیکن میں یہ خصوصی خدمات کیسے حاصل کروں گا اور ادائگی کیسے کروں گا؟

اچھی خبر: SRH-S آپ کے دورے کے لئے ادائگی کرے گا اور اگر ضروری ہو تو آپ کی نقل و حمل کا بندوبست کرے گا. وہ آپ کے لئے ایک ہم مرتبہ ثالث کا بندوبست کریں گے، جو کاغذی کاروائی میں بھی آپ کی مدد کریں گے۔

اپنے ہسپتال یا کلینک کی ملاقات کی تاریخ اور وقت طے کرنے سے پہلے اپنے SRH-S نسائی ماہر یا یورولوجسٹ سے تصدیق یقینی بنائیں.

ٹھیک ہے، لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں اور میں حاملہ بھی نہیں ہوں. کیا کسی وجہ سے مجھے SRH-S ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے؟

جی ہاں، آپ یہ جاننے کے لیئے چیک اپ کرا سکتے ہیں کے سب ٹھیک ٹھاک ہے۔ ایک نسائی ماہر یا یورولوجسٹ آپ کے جسم میں ایسی چھوٹی تبدیلیوں کو دیکھ سکتا ہے جو کسی بڑی دشواری کی نشانہ دہی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اگر آپ کسی دوسرے شخص کے ساتھ جنسی تعلقات رکھ چکے ہیں تو، کسی نسائی ماہر یا یورولوجسٹ سے تصدیق کرانا خاص طور پر اچھا خیال ہے۔

ڈاکٹر آپ کو انفیکشن کے لۓ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ان کو بھی جن میں کسی قسم کی کوئی علامات نہیں ہیں، اور مناسب علاج دیا جائے گا. یہ اس لیئے ضروری ہے کیونکہ تولیدی نظام کی کچھ بیماریوں سے بعد ازاں سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں.

کیا SRH-S میرے لئے کچھ اور کر سکتا ہے؟

جی ہاں! SRH-S عورتوں اور مردوں کے لئے ہر ماہ ورکشاپیں کرتا ہے جہاں وہ کام کرتا ہے. آپ سیکھ سکتے ہیں:
• صحت کے مسائل
• محفوظ حمل، ترسیل اور بچے کے بعد کی مدت
• تشدد کا سامنا کرنے کے بعد کیسے مدد لینی ہے