اگر آپ سربیا میں نئے ہیں تو آپ کو کیا جاننا چاہیے

اگر آپ ابھی بیلگریڈ پہنچے ہیں، تو آپ کے کچھ سوالات ہوسکتے ہیں جیسے کہ پولیس کے ساتھ کس طرح اور کیوں رجسٹر کرنا کے ہے اور آپ کو رجسٹریشن کے انتظار کے دوران مدد کہاں سے ملے گی. ذیل میں، ہم نے کچھ معلومات جمع کی ہیں جو آپ کو یہاں پہنچنے پر معلوم ہونی چاہئے.

میں رجسٹر کیسے کروں؟

سربیا میں قانونی طور پر رہنے کے لئے، آپ ملک میں پہنچنے پر پولیس کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے. آپ یہ سرحد پار کرنے پر کرسکتے ہیں یا پولیس اسٹیشنوں پر کرسکتے ہیں (بڑے شہروں میں) جہاں غیر ملکیوں کے لئے ڈیپارٹمنٹ موجود ہو.

پولیس آپ کی شناخت کے دستاویزات مانگے گی اور لے گی:

  • ذاتی معلومات
  • انگلیوں کے نشانات
  • تصویر

رجسٹریشن کرتے وقت، آپ کو سربیا میں پناہ لینے کے لۓ اپنے ارادے کا اظہار کرنے کی بھی ضرورت ہے.
بیلگریڈ میں، آپ کو معلومات اور رجسٹریشن میں مدد مل سکتی ہے:

یہ دو تنظیمیں پولیس کے ساتھ بات کریں گی اور آپ کو پولیس کی دستیابی کے حساب سے بتائیں گی کہ آپ کب رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

رجسٹریشن میں کتنا وقت لگتا ہے؟

بیلگریڈ میں، آپ کو کچھ دن انتظار کرنے کی ضرورت ہوگی. صربیا میں زیادہ مہاجرین کے آنے سےرجسٹریشن کے لئے انتظار کی مدت طویل سے طویل تر ہو جاتی ہے. یہ 10 منٹ، یا 5 دن سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے - یہ صرف پولیس کی دستیابی اور نئے آنے والوں کی تعداد پر منحصر ہے.

چھوٹے بچوں والے خاندان، خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد کو رجسٹریشن کے لئے ترجیح دی جاتی ہے .

میرے رجسٹر کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

ایک بار جب آپ رجسٹر ہوجاتے ہیں اور اپنی پناہ گزینی کے ارادے کا اظہار کرتے ہیں تو، آپ کو پولیس سے استقبالیہ سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ یہ دستاویز آپ کو استقبالی مرکز میں، جو آپ کے لیے مقرر کیا گیا ہے، رہائش، خوراک اور بنیادی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اپنے استقبالی مرکز میں جانے کے لئے آپ کے پاس 72 گھنٹے ہوں گے. سربیا بھر میں بہت سے استقبالیہ مرکز اور پناہ گاہیں موجود ہیں، یہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کے لئے محکمہ ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کس میں رہ سکتے ہیں۔ یہ محکمہ ان مراکز کی نگرانی کرتا ہے۔

کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے سربیا میں اپنی پناہ کی کارروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں. جب آپ پولیس کے ساتھ رجسٹر کرتے ہیں، تو آپ کو سربیا میں پناہ لینے کے لۓ اپنے ارادے کا اظہار کرنے کی بھی ضرورت ہے. یہ پہلا قدم ہے۔ رجسٹر کرنے کے بعد، آپ کے پاس پناہ کی درخواست کو پناہ کے دفتر میں جمع کرنے اور اپنے عمل کو شروع کرنے کے لئے 15 دن ہیں.

اگر آپ اپنے پناہ گزینی کی درخواست پر مفت قانونی مدد چاہتے ہیں، تو آپ اپنے استقبالیہ مرکز میں اپنی مدد کے لئے یو این ایچ سی آر یا دیگر معاون تنظیموں کے قانونی مشیروں سے کہہ سکتے ہیں. آپ بیلگریڈ مرکز براے انسانی حقوق سے بھی مدد طلب کرسکتے ہیں۔ ان کی خدمات بھی مفت ہیں.

رجسٹریشن کے انتظار کے دوران میں کہاں سو سکتا ہوں؟

خواتین، خاندان اور 18 سال سے کم عمر افراد عام طور پر میکسالسٹی/Miksaliste یا کسی دوسرے سیف ہاوس برائے تنہا نابالغ میں سو سکتے ہیں اگر جگہ دستیاب ہو.

بیلگریڈ میں بہت سارے مرد پناہ گزین ترک کردہ عمارتوں اور بس سٹیشن کے قریب پارکوں میں سوتے ہیں کیونکہ وہ وقتی آرام گاہ نہیں ڈھونڈ پاتے۔ یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ آپ پر حملہ ہونے یا آپ کے لٹنے کا خدشہ ہے.

باہر سونا اور بھی زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے جب سردی بڑھتی ہے. اگر باہر سونا آپ کی مجبوری ہو تو، امداد کارکنوں سے پوچھیں اگر وہ آپ کو کمبل اور گرم کپڑے فراہم کرسکیں.

بعض صورتوں میں، محکمہ آپ کو براہ راست استقبالیہ مرکز میں بھیج سکتے ہیں جب آپ رجسٹریشن کے انتظار میں ہوں.

میں مدد کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں؟

دن کے دوران، ایک محدود تعداد میں لوگ اپنا وقت میکسالسٹی/Miksaliste اور انفو پارک میں گزار سکتے ہیں.

میکسالسٹی/Miksaliste میں، آپ اپنے فون کو چارج کر سکتے ہیں اور وائی فائی استعمال کرسکتے ہیں. انفو پارک میں، آپ انٹرنیٹ کنکشن والے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں. ان دونوں جگہوں پر، آپ کو وہ تنظیمیں مل سکتی ہیں جو آپ کو مفت میں معلومات فراہم کرسکتی ہیں اور آپ کی ضرورت کے مطابق دوسری سہولیات فراہم کرنے والوں کے پاس بھجوا سکتی ہیں۔

اگر آپ کو طبی امداد کی ضرورت ہو تو، آپ کو ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈر/Doctors Without Borders/Médecins Sans Frontières - MSF سے مل سکتی ہے۔

مجھے کن خطرات سے واقف ہونا چاہیے؟

انسانی اسمگلنگ اور دیگر تشدد کا شکار بننا ایک حقیقی خطرہ ہے. ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو مختلف اقسام کی خدمات پیش کریں جیسے ٹرانسپورٹ یا نجی رہائش. وہ آپ کے ملک یا کسی دوسرے ملک کے افراد ہوسکتے ہیں جو انسانی اسمگلروں کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہ آپ کا پیسہ لینا اور آپ کا غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں.

کسی بھی مدد کے لئے، آپ انفو پارک، پرازیس، سی آر پی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں اور وہ آپ کی بلا معاوضہ مدد کریں گے.

اگر میں اپنے اصل ملک میں واپس آنا چاہتا ہوں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ سربیا میں پناہ گزین کے لئے درخواست نہیں دینا چاہتے ہیں اور آپ کا اس بات کا پختا ارادہ ہے کہ آپ اپنے اصل ملک میں واپس جانا چاہتے ہیں، تو آپ اسسٹڈ ولینٹری ریٹرن (اے وی آر) پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مائیگریشن (IOM) کا ایک پروگرام ہے جس سے لوگوں کو ان کے اصل ملک میں واپسی کے لئے ٹکٹ لینے میں مدد ملتی ہے.

آپ اے وی آر اور آئی او ایم کے بارے میں مزید یہاں جان سکتے ہیں، اور اپنے پناہ گزین مرکز کے استقبالیہ پر آئی او ایم سے رابطہ کریں.

بیلگریڈ میں، انفو پارک اور پرازیس آپ کو معلومات فراہم کرسکتے ہیں اور آپ کو آئی او ایم بھجوا سکتے ہیں.