نیا: یونان میں پناہ گزینوں کے لئے بے روزگاری کارڈ

یونانی ملازمت اتھارٹی، او اے ای ڈی OAED، اب یونان میں تمام مکمل طور پر رجسٹرڈ
پناہ گزینوں اور تسلیم شدہ پناہ گزینوں کو بے روزگاری کارڈ جاری کرے گی۔

بے روزگاری کارڈ مفت عوامی نقل و حمل اور سماجی فوائد تک رسائی دے گا۔

اب تک، OAED نے پناہ گزینوں کے لیئے بے روزگاری کارڈ بند کر رکھا تھا۔ صرف وہ اس
کارڈ کو حاصل کر سکتے تھے، جن کے پاس ایڈریس کا سرکاری ثبوت، جیسے بجلی، پانی یا
موبائل فون کا بل یا ان کے نام کے تحت کسی اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ ہو۔

اس کے نتیجے میں، یونان میں تمام پناہ گزین جو کیمپوں یا پناہ گاہوں میں رہ رہے
تھے اور تمام بے گھر افراد نا اہل قرار دے دیئے گئے تھے.

نئی اعلان شدہ پالیسی واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ OAED مکمل طور پر رجسٹرڈ پناہ
گزینوں اور مہاجرین کو بے روزگار کارڈ جاری کرے گا، چاہے وہ کہیں بھی رہ رہے
ہوں
۔

رہائشی ثبوت کے طور پر، OAED اب قبول کرتا ہے:

  • اگر آپ کیمپ یا پناہ گاہ میں رہتے ہیں :جس کیمپ یا پناہ گاہ میں آپ رہتے ہیں اس کا سوشل سروس کی طرف سے دستخط شدہ رہائشی بیان۔
  • اگر آپ نجی رہائش گاہ میں رہتے ہیں :ایک پتہ/ ایڈریس کے ثبوت کا فارم.
  • اگر آپ بے گھر ہیں : آپ کے میونسپلٹی میں سوشل سروس آفس سے، ڈے سنٹر سے، یا بے گھر کے لئے ہنگامی پناہ گاہ سے ایک بیان۔

OAED-5

بے روزگاری کارڈ کے فراہم کردہ فوائد

بے روزگاری کارڈ آپ کو رسائی دیتا ہے:

  • شہروں میں مفت عوامی نقل و حمل
  • عجائب گھروں اور ثقافتی مراکز تک مفت رسائی
  • کچھ موبائل فون کی خدمات، یوٹیلیٹی بل، کافی دکانوں اور فاسٹ فوڈ کی جگوں پر ڈسکاؤنٹ
  • پیشہ ورانہ تربیت
  • سوشل سولیڈیریٹی انکم ادائیگی سمیت دیگر فوائد، اگر آپ خصوصی شرایط پر پورا اترتے ہیں

بے روزگاری کارڈ کیسے حاصل کرتے ہیں

آپ بے روزگاری کارڈ حاصل کرسکتے ہیں، اگر آپ:

  • ایک مکمل طور پر رجسٹرڈ پناہ گزین، ایک تسلیم شدہ پناہ گزین یا ماتحت تحفظ کے حامل
  • 15 سے 74 سال کی عمر کے (مگر کسی بھی تعلیمی سطح یا ادارے میں طالب علم نہیں ہیں)
  • بے روزگار ہیں اور فعال طور پر نوکری کی تلاش کر رہے ہیں
  • OAED کی رجسٹری میں بے روزگار درج ہوئے ہیں (ذیل میں رجسٹر کیسے کرنا ہے نیچے ملاحظہ کریں۔)

اگر آپ مندرجہ بالا تمام معیار پر پورا اترتے ہیں، تو اپنے قریبی OAED دفتر پر
جائیں اور لائیں:

اپنا قریبی OAED دفتر تلاش کریں

اس ڈیٹابیس پر(یونانی
میں).
اس ڈیٹابیس کو استعمال کرنے کے لیئے:

  • "Περιφέρεια" وہ علاقہ منتخب کریں جہاں آپ رہتے ہیں۔

  • "Νομός" میں اس علاقے کا انتخاب کریں جہاں آپ رہتے ہیں.

  • "Είδος Υπηρεσίας" میں "ΚΠΑ2" کا انتخاب کریں.

oaed-1-4

آپ کو بے روزگاری کارڈ ملنے کے بعد کیا ہوتا ہے

OAED افسران آپ کو اس میں سائن اپ کرنے کے لیے رسائی کا کوڈ فراہم کریں گے (یہ
نمبر یونانی میں "کلیداریتھموس klidarithmos" کہلاتا ہے)

آن لائن پلیٹ فارم
اور کارڈ کی توسیع کرنا۔

آپ کو اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ہر بار جب آپ چاہتے ہیں:

  • اپنا کارڈ تجدید کرنا (آ پ کو ہر تین ماہ بعد ایسا کرنا چاہئے.)
  • ایک سرٹیفکیٹ حاصل کریں جو دکھاتا ہو کہ آپ کا کارڈ درست ہے (آپ کو مفت نقل و حمل حاصل کرنے کے لئے اس سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی.)

اپنا بے روزگاری کارڈ اور موجودہ مہینے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لے کر جائیں جب بھی آپ
عوامی نقل و حمل استعمال کریں۔
.

OAED-Platform

اگر میں یونانی نہیں جانتا تو کیا؟ میں اس پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کر

سکتا ہوں؟

کسی ایسے شخص سے پہلی مرتبہ OAED کے پلیٹ فارم کا استعمال کرنے میں اپنی مدد کو
کہیں جو یونانی جانتا ہو.

ایک بار آپ سائن اپ کرتے ہیں، آپ کو ایک یوزر نیم اور پاسورڈ ملتا ہے. آپ اپنے
کارڈ کی تجدید کرنے اور اپنے ماہانہ سرٹیفکیٹ کو پرنٹ کرنے کے لئے ہر بار اسے
سائن ان کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں.

اگر آپ اسے خود سے نہیں کر سکتے ہیں یا اگر آپ کو پرنٹر تک رسائی نہیں ہے تو،
قریب ترین کے ای پی (KEP (“ΚΕΠ,” in Greek، یونانی شہریوں کے سروس سینٹر، میں
افسران آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

اس ڈیٹا بیس میں قریبی کے ای پی KEP دفتر تلاش کریں

یہاں.

ہفتہ کے دنوں کے دوران، صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔ (آپ کو ملاقات طے کرنے کی
ضرورت نہیں ہے۔)

ساتھ لائیں: