اے ایف ایم AFM رکھنے والے تمام مہاجرین: جرمانے سے بچنے کے لیے اپنا ٹیکس ظاہر کریں

اگر آپ نے AFM حاصل کر لیا ہے، تو آپکو جون کے آخر تک ٹیکس ظاہر کرنے کی ضرورت ہے - یہاں تک کہ اگر آپ نے کوئی آمدن حاصل نہیں کی ہے۔

وہ تمام لوگ جو مقامی ٹیکس نمبر یعنی کہ( AFM) نمبر رکھتے ہیں، بشمول یونان میں مہاجرین اور پناہ گزین , یونانی قانون کے مطابق اس بات کے پاپند ہیں کہ وہ ہر سال انکم ٹیکس کا بیان نامہ جمع کرائیں۔

انکم ٹیکس کے بیان نامے میں ، آپکو پچھلے سال کی اپنی آمدنی کا ریکارڈ ظاہر کرنے کی ضرورت ہو تی ہے۔

اگر آپ اس بیان نامے کو وقت پر جمع نہیں کرتے، یا اسے مسرے سے جمع ہی نہیں کرتے ، تو آپکو جرمانہ ہو جائے گا۔

  • اس بیان نامے کو جمع کروانے کی آخری تاریخ جون 30, 2018 ہے. ہر سال, اس آخری تاریخ میں کچھ مزید دنوں کی توسیع کر دی جاتی ہے، لیکن اس کا اعلان صرف آخری تاریخ سے کچھ دن پہلے کیا جاتا ہے .
  • آپ اسے صرف آن لائن ہی کر سکتے ہیں۔ ٹیکسیس نیٹ پلیٹ فارم TAXISnet platform کو رسائی کرتے ہوئے.
  • آپکو پہلے ایک key number کی نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے (" kleidarithmos "; یونانی میں ) اگر آپکے پاس پہلے سے نہیں ہے, اس ٹیکس آفس کا دورہ کرکے جہاں سے آپ نے AFM نمبر حاصل کیا تھا. آپکو اس کی نمبر کی آن لائن ٹیکسیس نیٹ TAXISnet platform تک رسائی حاصل کرنے میں ضرورت ہوگی.

کیا ظاہر کرنا ہے ؟

اگر آپ نقد/کیش امداد حاصل کر رہے ہیں تو, آپ کو اس طریقہ کار کے ذریعے اسے آمدنی کے طور پر ظاہر نہیں کرنا ہوگا .

آپ کو پچھلے مالی سال 2017 کے دوران یونان میں حاصل کردہ آمدنی کے تمام ذرائع ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، کسی ملازمت یا خود ساختہ طور پر کام کرنے پر .

ٹیکس کے بیان نامے کو بھرنا ضروری ہے , یہاں تک اگر آپ نے صفر آمدنی حاصل کی ہے.

tax-2

ٹیکس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ

سالانہ ٹیکس کا بیان نامہ جمع کروانے کے بعد آپ کو خود بخود ایک ٹیکس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ (“ ekkatharistiko ” یونانی میں ) ملے گا, جو کہ آپ کسی بھی وقت ٹیکسیس نیٹ TAXISnet platform کے آن لائن پلیٹ فارم سے پرنٹ کر سکتے ہیں.

آپکو اس سرٹیفیکیٹ کی پرنٹ شدہ کاپی کی ضرورت ہوگی:

  • اپنی ذاتی تفصیلات کو بینک میں بتانا
  • گھر کرایہ پر لینا
  • کچھ سماجی فوائد کے لیے درخواست دینے میں
  • سوشل انشورنس کے لیے رجسٹر کرنا، وغیرہ

کیا ہو گا اگر مجھ سے آخری تاریخ نکل جاتی ہے؟

اگر آپ دی گئی آخری تاریخ تک ٹیکس کا بیان نامہ جمع نہیں کرواتے تو آپکو جرمانہ ہو جائے گا۔ جرمانہ یہ ہے:

  • فی فرد /انفرادی طور پر 100 €
  • 250 € ان افراد کے لیے جو خود کا نجی کاروبار کرتے ہیں اور کمپنی کے مالک ہیں۔
  • 500€ ان افراد کو جو ایک بڑی کمپنی کو ملازمین کے ساتھ چلاتے ہیں

ٹیکس کا بیان نامہ جمع کرانے میں تاخیر پر ہر ماہ، 0.73٪ سود اُوپر دیے گئے جرمانے میں شامل کیا جاتا ہے.

اگر میں شادی شدہ ہوں تو میں کیا کروں؟

اگر آپ شادی شدہ ہیں تو، آپ کو اپنے شریک حیات کے ساتھ مشترکہ طور پر آمدنی کا بیان نامہ جمع کرانا ہوگا۔پھر ٹیکس اور شراکت کا، اگر کوئی ہے، آپ دونوں کے لئے علیحدہ علیحدہ حساب لگایا جائے گا۔

اگر آپ کے شریک حیات کو کسی مختلف ٹیکس آفس (DOY) کی طرف سے اے ایف ایم (AFM) موصول ہوا ہے تو، آپ کو پھر بھی دونوں کے اے ایف ایم (AFM) کے ساتھ سالانہ ٹیکس کا بیان نامہ ایک ساتھ جمع کرانے کی ضرورت ہے.

1-TaxisNet-3

میں کہاں مدد مانگ سکتا ہوں؟

آپ اپنے ذاتی سالانہ ٹیکس کا بیان نامہ تیار کرنے اور جمع کرنے کے لئے ایک نجی اکاؤنٹنٹ کی خدمات لے سکتے ہیں.

سادہ، صفر آمدنی کے ٹیکس کے بیان حلفی کی لاگت € 30 سے € 50 ہے۔ زیادہ فیس اس وقت لی جاتی ہے جب آپ کا ٹیکس کا کیس زیادہ پچیدہ ہو۔

متبادل کے طور پر، کچھ ایسی تنظیمیں موجود ہیں جو آپ کی مفت مدد کرسکتی ہیں.

اگر آپ ایتھنز میں ہیں تو، مندرجہ ذیل تنظیمیں آن لائن TAXISnet پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے اور آپکے آمدنی کے ٹیکس کے بیان نامے کو جمع کرنے کے بارے میں مفت مشاورت فراہم کرسکتی ہیں:

اگر آپ تھیسالونیکی میں ہیں ، تو یہ کچھ تنظیمیں ہیں جو مدد کرسکتی ہیں:

آپ کی قسمت اچھی ہو اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ 30 جون سے پہلے اپنے کاغذات پہنچا دیں!