ریفیوجی۔انفو میں تبدیلی آ رہی ہے 🇬🇷

یونان میں موجود ریفیوجی۔انفو کی پیاری کمیونٹی

ہم آپکو آگاہ کرنے چاہتے ہیں کہ مئی 31 کے بعد ریفیوجی۔انفو گریس پروجیکٹ تھوڑا مختلف نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ ہماری ٹیم کم رہ جائے گی، اور ہمارے فیس بک پر موجود منتظمین جو آپ کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں وہ دن میں صرف کچھ گھنٹوں کے لیے آن لائن ہو کر آپ کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ اس کے لیے ہم بہت معذرت خواہ ہیں۔

اسکا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ہمیں پیغام بھیجتے ہیں تو، ہمیں آپ کے سوال کا جواب دینے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اسکا مطلب یہ بھی ہے کہ موسمِ گرما کے دوران ہم بہت زیادہ اپ ڈیٹس یا نئی معلومات پوسٹ نہ کرسکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا عارضی طور پر ہو اور یہ کہ ہم جلدی زیادہ معلومات پوسٹ کرر ہے ہوں۔

بد قسمتی سے یہ تبدیلیاں اس لیے آ رہی ہیں کیونکہ آئی آر سی (IRC) اور مرسی کورپس (Mercy Corps) ، یہ وہ تنظیمیں ہیں جو ریفیوجی۔انفو کو سپورٹ کرتی ہیں، انہیں اس منصوبے کو دوبارہ بحال/ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے اس لیے یہ پہلے سے کم مہنگا ہوگا۔

جیسا کہ ریفیوجی۔انفو ہمارے بہت سے بانی اور کور ٹیم کے ارکان کو خدا حافظ کہ رہی ہے، ہم ہر چیز پر واپس نظر دوڑارہے ہیں جو ہم نے 2015 سے مل کر حاصل کی ہے ✌️❤️


سوشل میڈیا پر شروعات 🤳

ہمارا پروجیکٹ 2015 میں ایک موبائل سائٹ کے طور پر معرضِ وجود میں آیا۔ خیال یہ تھا کہ یونانی جزائر پر آنے والے لوگوں کو اہم معلومات فراہم کی جائے۔

ویب سائٹ 72 گھنٹوں میں تیار کی گئی تھی اور سیاہ اور سفید میں ڈیٹا اور بیٹری لائٹ میں بنائی گئی تھی۔ وہ ایسی لگتی تھی 👇

لیکن کچھ دیر بعد، آپ نے ہمیں بتایا کہ یہ آپ کے لئے کام نہیں کر رہی تھی۔ آپ تنظیموں کی طرف سے ان کی ایپ یا ویپ سائٹس کا استعمال کرنے کا سن سن کر تھک چکے تھے۔ اس کی بجائے، آپ میں سے بیشتر نے کہا، کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم ایسی ایپس کا استعمال کریں جو آپ پہلے ہی استعمال کر رہے تھے، جیسا کہ فیس بک۔

اس لیے ہم نے اپنے فیس بک پیج پر کام کرنا شروع کر دیا اور فیس بک منتظمین کی اک ٹیم کو آپ کے سوالات اور کمنٹس کا جواب دینے لیے کام پر لگا دیا۔ ہمارے منتظمین ان ممالک سے آئے بشمول شام، افغانستان، پاکستان اور ایران۔ یہ تمام بھی یورپ میں تھے۔

وہ منتظمین ہمارے پرجیکٹ کا باقاعدہ دل، اور ساتھ میں فیس تک بھی بن گئے، — بعض اوقات لفظی طور پر۔ یہاں ہماری منتظمین ٹیم کے رہنما ، ملھم ہیں، موسمِ بہار 2018 میں، یونان میں ملازمت کے متعلق بات کرنے کے لیے براہِ راست جانے کی تیاری کرتے ہیں 👇💅🎬

ہمارے منتظمین نے اپنے آپکو اس وجہ سے وقف کیا، آپکے تمام پیغامات کے جوابات دیے ( صرف اکیلے پچھلے سال میں 51،000 پیغامات آئے) اور کمنٹس، 3 مختلف زبانوں میں، پھر 4، پھر 5 — ہر روز، پچھلے 3 سالوں سے اور ابھی تک جاری ہیں !

کچھ مہینے پہلے یہاں اک منتظم نے اپنی چھٹی کے روز بھی آپکے پیغامات کا جوا ب نوورز تقریب کے موقع (Nowruz celebration) پر ساحل ِ سمندر پر دیا 👇😂❤️


شروع ہونا 🌱

موسم بہار 2016 میں سرحدوں کے بند ہونے کے بعد، یونان اور بلقان کے ممالک میں پھنسے بہت سارے پناہ گزین محصور ہو کر رہ گئے، آپ نے ہمیں بتایا کہ معلومات جس کی آپکو ضرورت ہے تبدیل ہو چکی تھیں۔ آپکو کبھی بھی تبدیل شدہ سیاسی پناہ کا عمل، یونان میں زندگی اور اس سے دور، ملازمت، اور تعلیمی مواقع، اور اپنی زبانوں میں خبریں زیادہ وضاحتی معلومات چاہتے تھے۔

اس لیے ہم نے گوگل سے ہمارے پروجیکٹ پر مدد کے لیے نظرِ ثانی کے لیے پوچھا ، اور وہ ایتھنز میں آئے استعمال کنندہ سے ملاقات کی اور مدد کی۔ پھر ہم نے پروگرام کو اس طرح سے ڈیزائن کرنا شروع کیا جیسا آپ نے ہمیں کرنے کے لیے پوچھا تھا۔

ہم نے آپ کے سوالات کےجوابات دینے کے لیے مکمل وقت پر کام کرنے والے ماہر صحافیوں کی ایک ٹیم کو کام پر لگایا۔ اور ہم نے سینکڑوں مقامی خدمات کو نقشہ بند کیا ، تاکہ اگر آپ بیمار ہوں، ملازمت کے لیے درخواست دینا چاہتے ہوں، زبان سیکھنا چاہتے ہوں، یا قانونی مشاورت حاصل کرنا ہو، ہمارے منتظمین آپکو آپکے نزدیک ترین خدمات کے متعلق آگاہ کرسکیں جو ہو سکتا ہے آپکی مدد کر سکیں۔

بہت اہم: ہمارے صارفین کیا چاہتے تھے اس کے ارد گرد ہم نے اپنی حکمت عملی کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ ہم نے اپنے صارفین کو بغور سنا، معلومات کے اک اہم ذرائع کے طور پر اپنے صارفین پر اعتماد کیا، اوراپنے صارفین سے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ کونسے موضوعات پر تحقیق کرنی ہے ۔ 👂🔍

اس عمل میں، ہماری ٹیم نے بہت سارے افراد سے بھی ملاقات کی. شاید آپ نے ہمیں معلومات کے سیشن کے بعد دیکھا ہو ۔۔۔

۔۔۔ یا اک کمیونٹی تہوار میں۔

یا شاید آپ نے ہمیں ایک کپ چائے کے لئے بھی مدعو کیا ہو۔

ہر شخص جس سے ہم ملے اس طرح سے اثر انداز ہوا جس طرح ہم کام کرتے ہیں۔ اک ساتھ، ہم نے ریفیوجی۔انفو کی ویب سائٹ اور اس بلاگ پر بہت سے وسائل/ذرائع کو بنایا ۔ 💁👓

وہاں ہوتے ہوئے جب اسکی بات تھی 🏃‍♀️

اپنے کام کے ذریعے، ہم نےیونان میں پناہ گزینوں کے لئے کچھ اہم لمحات کا مشاہدہ کیا — ، زیادہ ، اور بہت کم — اور مدد کرنے کے لئے معلومات پیش کی۔

خاندانی ملاپ 👪

یونان میں بہت سے خاندانوں نے ہفتے مہینوں کے برابر اور مہینے سالوں کے برابر ہوتے دیکھیں ہیں، اور ابھی تک وہ اپنے پیاروں سے علیحدہ تھے۔ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر خاندانی ملاپ پر پالیسیز اور فلائٹس پر معلومات اکٹھی کی۔

۔۔۔اور جب خاندانوں کا آپس میں ملاپ ہوا تو ہم نے خاندان والوں کے ساتھ مل کر اسکا جشن منایا💐 ہمارے دل ابھی بھی ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو ابھی تک انتظار کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو اک اچھا خوشی والااختتام حاصل ہو۔

نقد معاونت 💳

ریفیوجی۔انفو نے نقد معاونت کے متعلق پہلی گائیڈ شائع کی۔ ایتھنز میں نقد امداد کے متعلق فیس بک پر براہ راست چیٹ بھی کی، اور نقد امداد کی ہیلپ لائن کو استعمال کرنے کے طریقے پر ویڈیو بھی بنائی۔ لیکن ہم نے صرف سرکاری معلومات کا احاطہ نہیں کیا۔

جب پچھلے سال ایتھنز میں پناہ گزینوں نے نقد امداد کے دفاتر کے باہر ہڑتال کی، تو ہم بھی وہاں موجود تھے، — دونوں، معلومات فراہم کرنے اور مظاہرین کے خدشات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے تا کہ ہم ان پر رپورٹ کر سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات طلب کر سکیں۔

تعلیم 📚

ہم جانتے تھے کہ تعلیم بہت سے لوگوں کے لیے اہم تھی، اس لیے ہم نے اسکول میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے جامع ہدایات تیار کی تھیں۔ ہم نے یونانی اسکول کے پہلے دن اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے والے خاندانوں کے ساتھ جشن منایا 🎒۔۔۔

۔۔۔اور اگر انہیں کوئی مسَلہ در پیش آتا ہے تو ہم وہاں سننے اور مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بارڈرز 🛂

ہم وہاں موجودتھے جب بہت سے لوگ شمالی یونان کی سرحد پار کرنے کی امید میں تھے، یا اس سال کے آغاز میں اک موقف "کاروان آف ہوپ" کے ساتھ جارہے تھے۔ ہم آپ سے بات کرنے کے لئے ایتھنز میں ٹرین سٹیشن پر گئے اور مزید اس بات کو جاننے کے لیے کہ آپ اس میں کیوں شامل ہونا چاہتے ہیں۔۔۔

۔۔۔اور ہم نے دریافت کیا کہ جیسے وہاں افراد زیادہ ہیں ویسے ہی وہاں بہت سی وجوہات ہیں۔ اگر آپ ان دنوں یونان میں تھے، ہمیں امید ہے کہ ہماری معلومات نے آپکی مدد کی ہوگی، یہاں تک کہ اگر یہ اچھی خبر نہیں تھی تو ہم اشتراک کرنا پسند کیا۔


سب سے زیادہ حوصلہ افزا کہانیوں کا بتانا 📢

ہمارے پسندیدہ لمحات امید، طاقت اور انسانیت کی کہانیاں اشتراک کر رہے ہیں: مہاجرین عظیم چیزیں حاصل کرتے ہیں، اک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، اور انکی نئی کمیونٹیز کی مدد بھی کرتے ہیں۔

یہ ہمارے پسندیدہ میں سے ایک ہے: گزشتہ گرمیوں میں متی (Mati) میں آگ لگنے کے بعد، آپ میں سے بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ آپ کیسے مدد کرسکتے ہیں۔ افغانستان سے عبداللہ نے بھی ہمیں پیغام بھیجا، کہنے لگا کہ وہ عراق، شام اور ایران سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے چندہ اکٹھا کر رہا ہے جو لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔

اس نے کہا: " جب ہم پہلے یہاں آئے تو یونانی لوگوں نے ہماری مدد کی؛ اب ہماری باری ہے کہ ہم انکی مدد کریں۔" ہم نے اسکی کہانی اپنے پیج پر شیئر کی ، اس معلومات کے ساتھ کہ کیسے دوسرے لوگ ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں 👊

آپکی اپنی آواز میں 🎤

جبکہ ہم آپکی کہانیاں شیئر کرنے سے پیار کرتے تھے، تو ہم اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ آپ ہمارے پلیٹ فارم پر آکر اپنی کہانی اپنی زبانی بتانے کے مستحق ہیں۔

اس لیے @Refugee.Info کا انسٹا گرام کا اکاونٹ تخلیق ہوا 🐥

ہمارے انسٹا گرام پیج نے اب تک 70 سے زائد کہانیاں اور آپ کے خوبصورت چہرے پیش کیے ہیں ...


ہم نے مل کر جو بھی کیا ہمیں اس پر فخر ہے، لیکن ہمیں سب سے زیادہ آپکی طرف سے حاصل کردہ اعتمادپر فخر ہے۔

چار سال سے کم عرصہ کے دوران، ہماری نگرا ن ٹیم کا کہنا ہے کہ، ریفیوجی ۔انفو کو1 ملین سے زائد افراد نے استعمال کیا ہے۔ ہم اپنے بنیادی عقیدہ پر سمجھوتہ کیے بغیر اس سنگ میل پر پہنچ گئے: کہ تمام لوگوں کو اس معلومات تک رسائی حاصل ہو جو ان پر اثر انداز ہو، ان کی زبان میں احترام سے معلومات باہم پہنچائی۔

ہمارے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے، ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جو ہماری کمیونٹی کا حصہ رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ، اگر آپکو کبھی بھی ہماری ضرورت پڑی تھی تو، ہم آپکی مدد کرنے کے اہل ہوئے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ریفیوجی۔انفو کو فالو کرنا جاری رکھیں گے۔ ہمیں بتانا جاری رکھیں گے کہ آپکو کونسی معلومات کی ضرورت ہے، اور ہماری کمیونٹی کا حصہ رہے گے۔ یہ پروجیکٹ اتنا ہی اچھا ہے جتنا کہ اسکے استعمال کرنے والے اسے اچھا سمجھتے ہیں۔

جیسا کہ ہم میں سے کافی لوگ الوداع کہتے ہیں، ہم اپنی پسندیدہ ویڈیو کو شیئر کرنا چاہتے ہیں، ہر اک کو ریفیوجی۔انفو فیملی کی طرف سے عید مبارک کہتے ہیں ❤️

کیاآپ ریفیوجی۔انفو کو سپورٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمیں فیس بک پر میسج کریں۔