اماد الرناب Imad Alarnab کے لندن ریستوران میں جائیں تو آپ تابولے، ہمس، فلافل، بکلاوا اور مسالیدار چکن کابسا کی پلیٹوں کے ساتھ سجاوٹ کردہ خاندان کے لیے مختص میزیں دیکھیں گے:
اماد کو تمام ریسپیاں اس کی والدہ سے ملی ہیں ،اور , رستوران سے حاصل کر دہ تمام منافع حلب میں موجود بچوں کے ہسپتال کو جاتا ہے :
خیال بہت سادہ ہے: ایک فالافل کھائیں، ایک زندگی بچائیں!
اماد کے ریستوران کی مدد سے پہلے ہوپ ہسپتال، اپریل میں بند ہونے کے قریب تھا۔ ہسپتال میں ہر مہینے 5 ہزار سے زائد بچوں کا علاج ہوتا ہے، بشمول نومولود بچوں کے لیے انکیوبیٹر، 24 گھنٹے ہنگامی دیکھ بھال، حاملہ اور بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کے لیے علاج، اور سرجیکل آپریشن۔
اماد اکتوبر 2015 میں شام چھوڑنے کے بعد اپنی اور اپنے خاندان کی محفوظ زندگی کی تلاش میں لندن آیا تھا۔
ایک دن، دمشق وہ شہر نہیں ہے جسے ہم پہلے سے جانتے تھے۔ آپ اب بہت غمزدہ شہر رکھتے ہیں، جیسے وہ رو رہی ہے۔
اماد نے ترکی، یونان، پھر بلقان، آسٹریا، جرمنی اور فرانس کے راستے اپنا سفر طے کیا۔ کیلز، فرانس میں اماد اور اس کے ساتھیوں نے فی دن 64 دنوں کے لیے پکنک سٹول، ایک کٹورا اور ایک چاقو کے ساتھ — 50 سے زائد لوگوں کے لیے کھانا پکایا !
اسکے ایک اچھے دوست, جو دمشق سے ہے, نے اسکا راستے سے لے کر لندن باورچی خانے تک ساتھ دیا:
اماد کے یوکے آنے کے اک سال بعد، بالآخر وہ لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ اکٹھا ہوگیا۔
میں نے ٹھیک 364 دنوں سے اپنے خاندان کو نہیں دیکھا۔
دمشق میں ہر چیز کو چھوڑنے کے عمل کے دوران جو اس کے پاس تھی، اماد نے وہاں تین ریستوران اور دو جوس بار بھی چھوڑیں۔
وہ اپنے جذبے کو دوبارہ حاصل کرنے میں تب کامیاب ہوا جب مختلف خیراتی اداروں نے اسکی لندن میں ایک پاپ-اپ ریستوران کھولنے میں مدد کی۔ ریستوران کھلنے کے صرف 24 گھنٹے بعد ،تمام 800 ٹکٹ بک گئے تھے۔
پہلی مرتبہ جب میں نے یہ سائن دیکھا، 'Imad's Syrian Kitchen'،۔۔۔ میرا نہیں خیال کے میرے پاس وہ الفاظ موجود ہیں جن سے میں اپنے شاندار لمحات کا اظہار کر سکتا ہوں۔ آپ لندن میں ایسا محسوس کرتے ہیں جیسا کہ آپ کے پاس مستقبل کی امید ہو۔
یہاں تک کہ اس سال اماد نے ایک خاص مہمان کے لیے افطار کا کھانا بھی پکایا: لندن کے میئر صادق خان کے لیے!
مقبول مطالبہ کی وجہ سے، اماد کے ریستوران نے افتتاح کو جاری ہی رکھا ہوا ہے.
اور آخر میں، وہ اپنے کھانے کو سب کے لئے دستیاب کرنا چاہتا ہے، بشمول ان لوگوں کے جن کے پاس خرچ کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں.
کئی سالوں سے یہ میرا خواب تھا۔ اس دن سے لے کر جب میں نے شام کو چھوڑا سے آج تک، میں اپنے پکوان سے لوگوں کو اکٹھا کر کے شام کے حقیقی مزے سے دوبالا کرنا چاہتا تھا۔ یہ ریستوران برطانیہ کے لوگوں کو کچھ واپس کرنے کے لیے ہے جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا؛ اور شامی لوگوں کے لیے ہے جنہیں اس وقت مدد کی بہت ضرورت ہے۔
تمام تصاویر اماد کے انسٹاگرام سے لی گئی ہیں، اسے یہاں فالو کریں 👉 Imadssyriankitchen@
مزید کہانیوں کے لیے ، ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 👉 refugee.info@
اماد کو ایکشن میں دیکھیں 👇