ابھی درخواست دیں: اپنی تعلیمی اسناد کو ثابت کرنے کا پروگرام

یونانی وزارت برائے تعلیم اورکونسل آف یورپ اگلے ماہ **یورپین کوالیفیکیشن پاسپورٹ کے لیے انٹرویو منعقد کر رہیں ہیں۔ **

اس پائلٹ پروگرام میں انٹرویو کا یہ تیسرا دور ہے جس میں آپکو کو آپ کی اعلی تعلیم کی اہلیت، کام کا تجربہ اور زبان کی مہارت کی تصدیق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ یورپین قابلیت/ کوالیفیکیشن پاسپورٹ کو اک قسم کی تصدیق شدہ سی وی (CV)کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اور یہ آپکو یورپی ممالک میں پیشہ ورانہ اور تعلیمی مواقع کے لئے درخواست دینے میں مدد کر سکتا ہے ۔

آپ درخواست کے عمل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آپ ہماری ویب سائٹ پر یورپین قابلیت پاسپورٹ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں یہاں۔

third_evaluation_session_held_in_greece_-european_qualifications_passport_for_refugees-_photo_13

کیا میں پائلٹ پروگرام کے تحت اکتوبر میں درخواست کر سکتا ہوں؟

آپ درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ:

  • آپکی عمر 18 سال سے زیادہ ہے۔
  • آپ ایتھنز میں رہتے ہیں۔
  • ہائی سکول کے بعد کم سے کم ایک سال کی تعلیم مکمل کی ہوئی ہو (مثال کے طور پر، یونیورسٹی میں ایک سال یا کالج میں یا پیشہ ورانہ پروگرام میں)۔
  • آپ کو انگریزی، عربی یا فارسی/دری زبان بہت اچھی طرح آتی ہو۔

براہِ مہربانی نوٹ فرمائیں:

  • اگر آپکی مادری زبان عربی یا فارسی/دری نہیں ہے،تو آپ پھر بھی درخواست دے سکتے ہیں اگر آپکو انگریزی زبان اچھی طرح آتی ہے۔
  • اگر آپ ایتھنز سے باہر رہتے ہیں، تو آپ پھر بھی درخواست دے سکتے ہیں اور آپ انٹرویو کا بندوبست اسکائپ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ آپکو اک تنظیم یا اتھارٹی کو تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی جو کہ آپکی آئی ڈی (ID) کی تصدیق اور اسکائپ کانفرنس کے لیے جگہ مہیا کر سکے۔

مجھے کب درخواست دینی چاہیے؟

اکتوبر 2018 کی تشخیص کے لئے آخری تاریخ جمعہ ،5 اکتوبر ہے۔

آپ مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر آخری تاریخ کے بعدکسی بھی وقت ای میل بھیج کر اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں، اور کونسل آف یورپ آپ سے رابطہ کر لے گی جب تشخیص کے دوسرے مرحلے کا انتظام کیا جائے گا۔

میں کیسے درخواست کروں؟

آپ کو اس پتہ پر ای میل بھیجنی چاہیے refugees.qualifications@coe.int بشمول:

  • آپ کا نام
  • اپنا آبائی ملک
  • تعلیمی قابلیت کے ساتھ بولٹ پوائنٹس/ نمبر (اگرچہ آپ کے پاس ان کو ثابت کرنے کے لئے دستاویزات نہیں ہیں)
  • ایک بیان کہ آپ یورپی قابلیت پاسپورٹ برائے پناہ گزین کے لئے درخواست کرنا چاہتے ہیں
  • آپکا فون نمبر اور ای میل ایڈریس

اک انگریزی میں ای میل ایڈریس کا نمونہ دیکھیں جو ہم نے آپکی مدد کے لیے تیار کیا ہے تاکہ آپ اپنی تیاری کر سکیں۔

نیک خواہشات، اوراپنی کسی طرح کی مدد کے لیے ہمیں فیس بک پر میسج بھیجیں !