سربیا میں اب مزید نقد امداد نہیں ہے

اس مہینے سے، کیتھولک ریلیف سروسز (سی آر ایس) Catholic Relief Services اور فلانترروپی اب سربیا میں نقد امداد فراہم نہیں کریں گے۔

نقد امداد ملنا کب سےختم ہو رہی ہے؟

سی آر ایس اور فلانترروپی نے اپریل میں آخری نقد امداد کارڈ تقسیم کیے تھے۔ آپ اپنی آخری ادائیگی حاصل کرنے والی تاریخ سے شروع ہونے والے 4 ہفتوں کے لئے اپنا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں. اس کے بعد، آپ کا کارڈ کام کرنا بند کردے گا.

اب آپ کو ماہانہ نقد ٹرانسفر/امداد نہیں ملے گی۔

نقد امداد کیوں ختم ہو رہی ہے؟

سربیا میں نقد پروگرام بین الاقوامی نجی اور عوامی ڈونرز کے ذریعے فنڈ کیا گیا تھا. ڈونرز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید فنڈز فراہم نہیں کریں گے.

کیا سی آر ایس یا فلانترروپی اس کے بارے میں کچھ کرسکتا ہے؟

بدقسمتی سے، وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ دونوں تنظیموں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کے اور آپ کے خاندانوں کے لیئے نقد امداد کتنی اہم ہے، لیکن وہ اس پروگرام کو برقرار رکھنے کے لئے فنڈز تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں.

کیا کوئی اور تنطیم نقد پروگرام چلائے گی؟

بہت سی تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ نقد پروگرام کے ختم ہونے پر فکر مند ہیں، لیکن ابھی تک، کسی نے یہ نہیں کہا ہے کہ وہ اس کو چلانے میں مدد کرسکتے ہیں.

کیا کوئی اور موجودہ نقد امداد دستیاب ہے؟

ہمیں اس وقت یہ رپورٹ کرنے کا افسوس ہے کہ سربیا میں کوئی اور نقد امداد دستیاب نہیں ہے.