2018-2019 میں کسی یونانی یونیورسٹی میں کیسے پڑھ سکتے ہیں 👩‍🎓📚👨‍🎓

اگر آپ اپنے ملک سے ثانوی تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ثابت کرنے کے لئے دستاویزات ساتھ رکھتے ہیں تو، آپ یونانی یونیورسٹی میں ایک انڈرگریجویٹ ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں.

یونانی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن مفت ہے، اور درخواست دینے کے لیئے آپ کو یونانی زبان بولنے کی ضرورت نہیں ہے.

جب کوئی یونانی یونیورسٹی آپ کو داخلہ دیتی ہے تووہ آپ کو یونانی زبان کا مطالعہ کرنے، فراوانی سے زبان سیکھنے اوراس کو ایک سرکاری سرٹیفکیٹ سے ثابت کرنے کے لئے ایک تعلیمی سال دیتی ہے۔

کیا آپ اندراج کرنے کے لئے تیار ہیں؟ آپ کو جلدی کرنا ضروری ہے! 2019-2018 کے لئے اندراج کی مدت منگل، جولائی 17 سے لے کر منگل جولائی 24 ہے ۔

وہ تنظیمیں جو آپ کی درخواست میں مدد کرسکتی ہیں

سٹڈی ان گریس سے آراش ہیماتی، ممکنہ طالب علم، علی اور لیلا سے بات کرتے ہیں۔

سٹڈی ان گریس آرش ہیمتی Arash Hemati کی طرف سے شروع کی گئی تھی، جو اس راستے پر خود چلتا گیا . ایک پناہ گزین کے طور پر افغانستان سے یونان آنے کے بعد، انہوں نے ایتھنز میں ہاروکپون Harokopion یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا.

سٹڈی ان گریس کی ویب سائٹ اپ ٹو ڈیٹ ہے اور استعمال کرنا آسان ہے.

اس کو یونانی وزارت برائے تعلیم اور یونانی وزارت برائے خارجہ امور کی طرف سے بھی حمایت حاصل ہے. وہ غیر ملکی طلباء کو قابل اعتماد معلومات کے لئے یونان میں مطالعہ کرنے کا حوالہ دیتے ہیں.

آپ سٹڈی ان گریس کو info@studyingreece.edu.gr پر ای میل سے رابطہ کرسکتے ہیں، فیس بکپر یا یہ رابطہ فارمبھر کر۔

Pyxida پائژیدا کے ماہرین آپ کے داخلے کے عمل میں مدد کر سکتے ہیں۔

آپ پائژیدا سے فون 00302103814710 پر یا ای میل پر gcr1@gcr.gr رابطہ کرسکتے ہیں۔ پائژیدا Exarchia ایگزارشیا میں Solomou 20 پر چوتھی منزل پر ہے۔ آپ اس کے فیس بک پیج کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

people-reading---photo-by-Max-Pixel-for-Creative-Commonsتصویر - میکس پیکسل - کرییٹیو کومنز

کیا میں یونانی یونیورسٹی میں پڑھ سکتا ہوں؟

جی ہاں، اگر آپ نے اپنے ملک میں انٹرمیڈیٹ تعلیم مکمل کی ہوئی ہے اور آپ اس کو ثابت کرسکتے ہیں۔

(نوٹ: ڈیسٹینس لرننگ والی کلاسیں انٹرمیڈیٹ تعلیم کے طور پر قابلِ قبول نہیں ہیں.)

میں کس طرح اس کورس کے لئے درخواست دے سکتا ہوں جو میں پڑھنا چاھتا ہوں؟

2018-2019 کے لئے درخواست دینے کا وقت منگل، 17 جولائی سے، منگل، 24 جولائی تک ہے.

اس ہفتے، یونانی وزارت تعلیم کی طرف سے منظم کیا گیا ایک آن لائن پلیٹ فارم 24 گھنٹے یہاں دستیاب ہے.

پلیٹ فارم کو وزٹ کریں (انگریزی اور یونانی میں) اور یونیورسٹی کے ٹاپ 20 بیس ڈیپارٹمنٹ کی اپنی فہرست مکمل کریں.

سٹڈی ان گریس اس عمل میں مدد کرسکتا ہے۔

د نیایہاں خاموش ہے۔۔۔ 📚 📖 📚 📖 📷: @short_girl_next_door #studyingreece #abroad #studies #greece #athens #university #harokopeio #library #quiettime #relax #reading #studying #mustvisit

سٹڈی ان گریس (@studyingreece) کی طرف سے جاری کردہ پوسٹمارچ 19، 2017 کو صبح 10:32 بجے PDT

میں یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ کو کیسے منتخب کروں گا جس میں شرکت کرنا چاہتا ہوں؟

ہر سال، عام طور پر جون میں، یونانی یونیورسٹیاں غیر ملکی طالب علموں کی تعداد کا اعلان کرتے ہیں جن کویہ آنے والے تعلیمی سال کے ہر شعبہ میں داخلہ دیں گی.

سٹڈٰی ان گریس کے پاس انڈرگریجویٹ کے مطالعہ کی پیشکش کرنے والی تمام یونانی یونیورسٹیوں کا تازہ ترین تلاش کا آلہ ہے۔ یونانی یونیورسٹیوں کی پیش کردہ پوسٹ گریجویٹ مطالعے کے بارے میں معلومات تلاش کرنے کے لئے اس سائٹ نے ایک تلاش کا آلہ بھی شروع کیا.

مجھےداخلہ کے لیے کونسی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے بعد، آپ کو وزارت تعلیم کو بھیجنے کی ضرورت ہے:

  • ID، پاسپورٹ، مکمل رجسٹریشن کارڈ یا رہائشی اجازت نامہ کی نقل، اپنی شناخت کو ثابت کرنے کے لئے.
  • ایک شناختی کارڈ سائز کی تصویر
  • درخواست کی ایک دستخط شدہ کاپی (براہ راست آن لائن پلیٹ فارم سے پرنٹ کی ہوئی)
  • آفیشل اسٹیٹمنٹ کی ایک دستخط شدہ کاپی (براہ راست آن لائن پلیٹ فارم سے پرنٹ کی ہوئی)
  • سرکاری طور پر، آپ کے سفارت خانے یا قونصل خانے، یا یونانی وکیل سے ترجمہ کی ہوئی ایک گریجوایشن کی مصدقہ نکل.
  • آپ کا گریجوایشن سرٹیفکیٹ اور تعلیمی ریکارڈ، مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کی طرف سے تصدیق کیا ہوا ہو:
    • ڈائریکٹوریٹ آف گریک سٹڈی ابروڈ، وزارت تعلیم، تحقیق اور مذہبی امور
    • ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن
    • یونان میں آپکے سفارت خانے میں ایجوکیشن افسر سے

نوٹ: ان تمام دستاویزات کی نکل بھیجنی ہیں - صرف ایکسپریس میل (کورئیر) کے ذریعے سے - وزارت تعلیم کو، 25 جولائی بدھ کے روز سے پہلے.

پیکج پر اس طرح سے ایڈریس لکھیں۔

**MINISTRY OF EDUCATION, RESEARCH AND RELIGIOUS AFFAIRS

«DIRECTORATE OF EXAMINATIONS AND VERIFICATIONS»DPT. Α΄ off. 0091,
37, A. Papandreou P.C.. 15180, Maroussi – Athens, Greece
توجہ کے لئے:
The committee in charge of collecting and checking application-entry forms from foreigners of non-Greek origin for the year 2018.**

کیا ہو گا اگر میرے پاس تمام دستاویزات موجود نہ ہوں تو؟

بدقسمتی سے، 2019-2018 تعلیمی سال کے لئے، اگر آپ کےپاس تمام ضروری دستاویزات نہیں ہیں تو آپ درخواست نہیں دے سکتے.

یونانی حکومت، یونانی یونیورسٹیوں، اقوام متحدہ کےیو این ایچ سی آر اور این جی اوز جو یونان میں تعلیم کے معاملات پر کام کر رہے ہیں کو یہ معلوم ہے کہ بہت سے مہاجرین کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں.

وہ اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لئے کام کررہے ہیں، لیکن انہیں ابھی تک کوئی حل نہیں مل سکا.

مجھے کس طرح پتہ چلےگا کہ مجھے داخلہ ملا ہے یا نہیں؟

منظوری کا ستمبر کے آخر تک عام طور پر اعلان کیا جاتا ہے، رجسٹریشن شروع ہونے سے کچھ دن پہلے.

اعلان کے لئے یونانی حکومت کی ویب سائٹ چیک کریں (یونانی میں).

چیک کرنے کے لئے، آپ کو ابتداء میں جب آپ نے درخواست دی تھی، ملنے والے امیدوار کوڈ اور انیشل کو درج کرنے کی ضرورت ہوگی.

کیا مجھے یونان میں پڑھنے کے لئے یونانی زبان اچھی طرح آنا ضروری ہے؟

آپ کو درخواست دینے کے لیے یونانی زبان آنا ضروری نہیں ہے. تاہم، آپ کو ایک سال بعد، یونانی ز بان آنا ضروری ہے.

یہ ثابت کرنے کے لئے کہ آپ کو یونانی زبان آتی ہے، آپ کو جدید یونانی ز بان کا سرکاری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے.

میں جدید یونانی زبان کا سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟

آپ کو خاص کورس مکمل کرنا اور امتحان پاس کرنا ضروری ہے.

اگر آپ یونانی ابھی تک نہیں بولتے ہیں، تو آپ کوخصوصی نصاب مکمل کرنے اور امتحان پاس کرنے کے لئے تقریبا 8 ماہ لگیں گے۔

امتحانات سال میں دو بار منعقد کیے جاتے ہیں، عام طور پر مارچ اور ستمبر میں.

سٹڈی ان گریس پر جدید یونانی زبان کے لیے اسپیشل کورسز کے سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے مزیدمعلومات حاصل کریں۔

جدید یونانی زبان میں تصدیق کے سرٹیفکیٹ کی لاگت کیا ہو گی ؟

آپ کو تقریبا € 500 کورسز میں حصہ لینے کے لئے خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی، اور 50 € امتحان دینے کے لۓ.

یونیورسٹی آف ایتھنز اور یونیورسٹی آف تھیسالونیکی، طلباء کو سرٹیفکیٹ امتحان کی تیاری کرنے میں مدد کرنے کے لئے کچھ مفت کورسز پیش کیا کرتی تھیں، لیکن اب یہ نہیں کرتیں ہیں.

سڈڈی ان گریس مستقبل میں پیش کردہ کسی بھی مفت کورس کے بارے میں آپ کو بتائے گا.

یونانی یونیورسٹیوں میں پڑھائی کا کیا خرچہ ہے؟

یونانی یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ کے لئے کوئی ٹیوشن فیس یا رجسٹریشن فیس نہیں ہے.

زیادہ تر کتابیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں، اور یونیورسٹی لائبریری تمام طالب علموں کے لئے دستیاب ہے.

کیا تمام کورسز یونانی زبان میں سکھائے جاتے ہیں؟

جی ہاں، یونانی یونیورسٹیوں میں تمام انڈرگریجویٹ کورس یونانی زبان میں سکھائے جاتے ہیں.
یونان میں یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے کوئی فوائد ہیں؟

یونیورسٹی کے طالب علم کی شناخت کے ساتھ، آپ کو نقل و حمل، ثقافتی تقریبات اور خدمات کے لئے رعائیت ملے گی .

کچھ یونیورسٹیاں ایسے طالب علموں کو مفت کھانا پیش کرتی ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کھانے کے لۓ ادا نہیں کرسکتے ہیں.

کچھ کیمپس مفت رہائش پیش کرتے ہیں، لیکن یہ لینا عام طور پر بہت مشکل ہے.

کیا یونان میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو طبی انشورنس ملتی ہے؟

جی ہاں، تمام یونیورسٹی کے طلباء جب تک وہ اپنی یونیورسٹیوں میں طالب علم کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، کے پاس طبی انشورنس ہے.

میں ایک پوسٹ گریجویٹ (ماسٹر یا ڈاکٹریٹ) کے پروگرام میں یونانی یونیورسٹی میں کیسے درخواست دے سکتا ہوں؟

یونانی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ کے لئے درخواست دینے کاعمل انڈر گریجویٹ کے عمل سے بالکل مختلف ہے.

اگر آپ کسی خاص گریجویٹ پروگرام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو، اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے اس کے انتظامی دفتر سے رابطہ کریں.

اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ہر سال € 1500 اور € 4،500 کے درمیان آپ کو شاید ٹیوشن فیس ادا کرنا پڑے گی.

کچھ اور مجھے پتہ ہونا چاہئے؟

اس سال سڈڈی ان گریس پر درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں مزید پڑھیں.

مزید معلومات کے لئے، وزارت تعلیم کا اعلان دیکھیں.

ہماری طرف سے نیک خواہشات آپ کی درخواست کے لیے!