بلغاریہ میں رہائش: کون مدد کرسکتا ہے

اگر آپ کو فوری طور پر چند دنوں کے لئے رہائش کی ضرورت ہے، یا اگر آپ کا خاندان بین الاقوامی تحفظ حاصل کرنے کے بعد بلغاریہ میں رہنا چاہتے ہیں تو، تنظیم کاریتاس میں ایسے پروگرام ہیں جو آپ کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں.

آپ کو تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ پروگرام صرف چند اور مہینوں کے لیئے دستیاب ہوں گے.

ہنگامی رہائش

آپ 7 دن تک ہاسٹل میں رہائش کے اہل ہو سکتے ہیں:

  • اگر آپ کو بلغاریہ میں بین الاقوامی تحفظ دیا گیا ہے اور کیمپ چھوڑنے کی ضرورت ہے
  • اگر آپکو کسی اور یورپی ملک سے بلغاریہ واپس بھیجا گیا ہے

اپنی ہنگامی رہائش کے لیئے اہلیت اور شرائط کے بارے میں مزید جاننے کے لئے کاریتاس کے پناہ گزین اور مہاجرین انضمام کے لئے سینٹ اینا سینٹر تشریف لائیں۔

اب تک، آپ اس مختصر مدت کی رہائش کے لئے جون 2018 کے اختتام تک درخواست دے سکتے ہیں، لیکن یہ پروگرام جلد ہی ختم ہوسکتا ہے جو کہ فنڈنگ پر منحصر ہے.

6 مہینے کے لیئے رہائش

کاریتاس اپارٹمنٹ کو تلاش کرنے اور آپ کے پہلے 6 رہنے والے ماہ کے کرایہ اور / یا یوٹیلیٹی کی ادائیگی میں مدد بھی فراہم کرتا ہے.

یہ کیسے کام کرتا ہے

کارتیاس، اس پروگرام کے ذریعے، شامل کرے گی :

  • پہلے 3 ماہ میں آپ کا 100 فیصد کرایہ
  • 4 مہینے میں آپ کا 75 فیصد کرایہ
  • پانچویں مہینے میں آپ کا 50 فیصد کرایہ
  • 6 مہینے میں آپ کا 25 فیصد کرایہ

یہ مدد 6 ماہ کے بعد ختم ہو جائے گی. خیال یہ ہے کہ آپ اس کے بعد اپنے مدد خود کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اور کاریتاس آپ کو اس منزل تک پہنچنے میں مدد کرے گی۔

اس پروگرام میں مشتمل ہے انفرادی انضمام کی منصوبہ بندی، گھریلو فنانس کو منظم کرنے کی تربیت اور اداروں اور مالک مکانوں کے ساتھ ترجمہ اور مدد.

کون درخواست دے سکتا ہے

اس کے اہل ہونے کے لیئے، آپ کو پناہ کی حیثیت، آمدنی اور انضمام کی سرگرمیوں کے لئے کچھ شرائط پر پورا اترنے کی ضرورت ہے.

پناہ کی حیثیت

  • یہ پروگرام 2017 یا 2018 میں بلغاریہ میں پناہ گزین کی حیثیت یا انسانی تحفظ پانے والے افراد، اور حال ہی میں کیمپ چھوڑنے والوں کے لئے کھلا ہے.

  • یہ ان افراد کے لیئے بھی کھلا ہے جنہوں نے 2014 یا اس سے پہلے پناہ گزینی کی درخواست دی تھی، لیکن ان کی درخواست پے ابھی تک کام ہو رہا ہے۔ ان کے کیس پر منحصر، ایسے لوگوں پر غور کیا جا سکتا ہے جنہوں نے 2014 سے تھوڑا سی بعد میں درخواست دی تھی.

آمدنی کی شرائط

پروگرام کے اہل ہونے کے لیئے، آپ کے خاندان کے بالغ افراد فعال طور پر ملازمت کی تلاش کر رہے ہوں یا فی الحال ملازمت کر رہے ہوں لیکن 510 لیوا سے کم فی شخص ہر مہینے کما رہے ہوں۔

یہ ان خاندانوں کے لئے بھی کھلا ہے جن کی فی کس ماہانہ آمدنی 321 لیوا سے کم ہے.

انضمام اور کام

آپ بلغاریہ میں طویل مدت کے لیئے رہنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور انضمام سے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں: کوئی بھی بچے سکول میں ہیں، کوئی بھی بالغ کام یا کام ڈھونڈ رہا ہے، اور آپ بلغاری زبان کی کلاس میں شرکت لے رہے ہیں.

کس کو ترجیح ملتی ہے

ترجیح ، اکیلے والدین، خاص طور پر اکیلی مائیں اور وہ گھرانے جس میں 3 یا اس سے زیادہ بچے ہوں، کو ہے۔

آخری تاریخ

آپ جون 2018 کے اختتام تک اس معاونت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ لوگ جو کاریتاس رہائشی پروگرام سے فائدہ مند ہیں، دوبارا درخواست نہیں دے سکتے۔

مزید کرتیاس پروگراموں کے بارے میں جاننے کے لیئے، پناہ گزین اور مہاجرین انضمام کے لئے سینٹ اینا سینٹر تشریف لائیں اور کرتیاس سے انفرادی مشورہ کریں۔ وہ آپ کے سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں۔

کور فوٹو © گورڈن ویلٹرس/ یو این ایچ سی آر