یونانی اسائلم سروس نے علاقائی پناہ کے دفتر ایتھنز میں پناہ کے طلبگاروں کیلے ایک خصوصی یونٹ کھولا ہے جسے صرف پاکستانی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کام کرنے کیلئے وقف کیا گیا ہے۔
اس نئے یونٹ کے قیام سے پاکستانی درخواست گزاروں کیلے مکمل رجسٹریشن تک انتظار کی مدت سال سے کم ہوکر چند دن ہوگئی ہے ۔
اسائلم سروس یونٹ نے کہا ہے کہ وہ ہر ہفتے پاکستانیوں کی جانب سے دائر 30 سے 40 مقدمات پر کارروائی کرے گی ۔
ریجنل اسائلم آفس کو تقشے میں دیکھئے۔
کیا اب بھی مجھے بیناالاقوامی تحفظ کی درخواست گزار کا کارڈ ملے گا ؟
ٓپکی مکمل رجسٹریشن کی تقرری کے بعد آپکوبینالاقوامی تحفظ کی درخواست گزار کا کارڈ جاری کیا جائے گا۔
کیا میری اُنگلیوں کے نشانات لئے جائیں گے؟
پناہ کے لئے درخواست جمع کراتے وقت آپکی انگلیوں کے نشانات لئے جائیں گے۔ سکائیپ کے ذریعے پہلے رجسٹرہوجانے کے بعدآپکو اسائیلم کے دفتر جانا ہوگا جہاں آپکو پری رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ عموماً تب آپ کی انگلیوں کے نشانات لئے جائیں گے ۔
میری فل رجسٹریشن کیلئے وقت اور تاریخ پہلے سے طے شُدہ ہے۔ کیا میرے اپوئنمنٹ کی تاریخ تبدیل ہوجائے گی؟
نہیں ، یونانی اسائیلم سروس والوں کا پاکستانیوں کے پہلے سے طے شدہ اپوائنمنٹس تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
اپ اپنے فل رجسٹریشن کے اپوائنمنٹ کی تاریخ اور مقام کو یہاں پر چیک کرسکتے ہیں :
search.rescueapp.org
اپنا رجسٹریشن نمبرداخل کریں جو آپکے پری رجسٹریشن سفید کارڈ پر درج ہے اور تلا ش کریں ۔
نوٹ: سرچ ٹول لسٹ کے اندر انکے نام شامل ہیں جنہوں نے منعقدہ سال 2016 جون ،جولای پری رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیا تھا ۔
میں نے ابھی تک اسائیلم کا عمل شروع نہیں کیا ہے، میں یہ کس طرح کروں ؟
اسائیلم کا عمل آپ سکائیپ کال کے ذریعے کیں گے۔
سکائیپ: asylum.service.urdu
اس وقت اُردو سکائیپ لائن ایک ہفتے میں صرف 4 گھنٹے کے لئے چلتی ہے۔
آپ یہاں اپریشنل گھنٹے دیکھ سکتے ہیں
میں سکائیپ کے ذریعے اسائیلم سروس تک نہیں پہنچ پا رہا۔
یہ سن کر افسوس ہوا! یونانی اسائیلم سروس اس مشکل سے آگاہ ہے۔ جیسے ہی اسکائیپ پر نیا شیڈول جاری کیا جائے گا ہم آپ کو فوراً آگاہ کر دیں گے۔
میں نے بذریعہ سکاتیپ جولای 2016 کے بعد رجسٹریشن کرای تھی ۔ میرا کیا ہو گا ؟
پری رجسٹریشن سکائیپ کال کے دوران آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ کا فل رجسٹریشن اپوانٹمنٹ کب اورکس جگہ ہے ۔
یہ معلومات اپ کے سفید کارڈ کے اوپر تاریخ اجرا کے نیچے چھپی ہے، آپ کو اپنا کارڈ لینے کے لئے بذاتِ خود اسائیلم آفس جانا ہوگا جہاں اپکا کیس چل رہا ہے۔
اگر بد قسمتی سے آپ کو یاد نہیں کہ آپ کا رجسٹریشن نمبر کیا ہے اور اپکے فل رجسٹریشن اپوائنٹمنٹ کی تاریخ کیا ہے تو اس صورت میں آپ کو اپنا کیس بذریعہ سکائیپ نئے سرے سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔
نیچے دی گئی تصویر بذریعہ سکایپ پری رجسٹریشن کارڈ کی مثال ہے۔
نیلے دائرے کے اندر اپوائنٹمنٹ کی تاریخ ہے ۔
زرد دائرے کے اندر اپوائنٹمنٹ کی جگہ ہے ۔
مجھے قانونی مدد درکار ہے !
اگر آپ کو قانونی مدد درکار ہو تو آپ بیرونِ مُلک وکلاء کو ای میل کرسکتے ہیں۔
cases@advocatesabroad.org
دیگر قانونی امداد کے انتخاب یہاں تلاش کریں۔