🇬🇷 یونانی شہریت کا حصول: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے 🇬🇷

کیا آپ یونانی شہریت حاصل کرنے کے بارے میں کوئی سوال رکھتے ہیں؟

اگر آپ ستمبر میں ہمارے فیس بک کے صفحے پر ریفوجی۔اینفو براہ راست بات چیت/چیٹ سے محروم رہے، تو کوئی پریشانی کی بات نہیں!

ہم نے یہاں پر سب سے اہم سوالات اور جوابات جمع کیے ہیں، جوکہ تنظیم جنریشن 2.0/ نسل 2.0 ، وگلیلس نٹوولیس، کے وکلاء اور شہریت کے ماہرین نے فراہم کیے ہیں۔

آپ اب بھی ہمارے ریفیوجی۔انفو کے فیس بک پیج پر ہماری لائیو چیٹ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں.

آپ ہماری ویب سائٹ پر مزید معلومات بھی پڑھ سکتے ہیں.

FB-Live-on-GC---UR

یونانی شہریت کیا ہے؟

شہریت شہری اور ملک کے درمیان قانونی تعلق ہے. لہذا یونانی شہریت یونان میں یا بیرون ملک اور یونان کے ملک، ہیلینک ریپبلک میں رہنے والے لوگوں کے درمیان قانونی تعلق ہے.

اگر آپ یونانی شہری بن جاتے ہیں، تو آپ یونانی شناختی کارڈ حاصل کریں گے اور یونانیوں اور دیگر یورپی یونین کے شہریوں کے حقوق سے لطف اندوز ہوں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کسی دوسرے یورپی یونین کے ملک میں رہنے کے قابل ہو جائیں گے، جو آپ صرف ایک تسلیم شدہ پناہ گزین کے طور پر نہیں کرسکتے. اس کے علاوہ، آپ یونانی انتخابات میں ووٹ دینے کے قابل ہو جائیں گے۔

یونانی شہریت کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟

یونانی شہریت حاصل کرنے کے لئے، آپ کو ضرورت ہے:

یونان میں قانونی حیثیت حاصل کریں، یونانی زبان، ثقافت اور تاریخ جانیں۔

اس عمل میں ضروری یہ نہیں کہ کتنے سال آپ یونان میں موجود رہے بلکہ یہ ہے کہ آپ کے پاس قانونی حیثیت ہے یا نہیں.

اگر آپ کے پاس پناہ گزین کی حیثیت اور گزشتہ 3 سالوں سے رہائشی اجازت نامہ ہے، تو آپ یونانی شہریت کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں. آپ کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ آپ پورے 3 سال کے لئے قانونی طور پر اور مسلسل یونان میں رہیں ہیں۔

لہذا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا پہلا قدم ہے!

پناہ گزینوں اور بے پناہ لوگوں کو 3 سال تک یونان میں قانونی طور پر رہنے کی ضرورت ہے. ماتحت تحفظ اور طویل مدتی مہاجرین کو 7 سال تک یونان میں قانونی طور پر رہنے کی ضرورت ہے.

اگر آپ یونانی شہری سے شادی شدہ ہیں تو، آپ یونان میں قانونی طور پر 3 سال رہنے کے بعد یونانی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

میں یونانی شہریت کے لئے کیسے درخواست دوں؟

سب سے پہلے، اپنے مستقل پتہ کی میونسپلٹی پر جائیں اور ایک اعلامیہ پیش کریں کہ آپ یونانی شہریت چاہتے ہیں.

اس کے بعد، آپ میونسپلٹی کے انتظامی دفتر کو اپنی یونانی شہریت کے لئے درخواست پیش کر سکتے ہیں.

وہ آپ سے درجہ ذیل دستاویزات کا پوچیں گے:

  • یونانی شہریت کے لیئے درخواست
  • میونسپلٹی میں جمع کردہ یونانی شہریت کے اعلامیہ کی ایک کاپی۔
  • ایک شناختی کارڈ کی رنگدار تصویر
  • آپ کے رہائشی اجازت نامہ کی ایک کاپی
  • اپنے سفری دستاویز کی کاپی، اگر آپ کے پاس ہے۔ اپنے اصلی ملک کا پیدائشی تصدیق نامہ (اگر آپ کو یہ دستاویز نہیں مل سکتی تو، آپ اپنے پناہ ملنے کے فیصلے کو جمع کرا سکتے ہیں)
  • گزشتہ سال کے ٹیکس کی ڈیکلیریشن
  • آپ کا AMKA نمبر

میں کس طرح ثابت کرتا ہوں کہ میں یونانی زبان جانتا ہوں؟

یونانی اسکولوں میں پڑھنے والے لوگ اسکول میں شرکت کرکے یونانی زبان کے بارے میں اپنے علم کو ثابت کرتے ہیں. اگر آپ پڑھ نہیں کر رہے ہیں تو، آپ کو نیچرل آئیزیشن کمیٹی کی طرف سے انٹرویو کی ضرورت ہوگی، جو آپ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی.

امتحان اور انٹرویو کے لئے میں کس طرح بہترین تیاری کرسکتا ہوں؟

انٹرویو کا طریقہ کار اب تبدیل ہو رہا ہے کیونکہ یونانی وزارت داخلی معاملات کو بڑی تعداد میں شکایات ملیں.

وزارت اپنی ویب سائٹ پر 300 سوالات اور جوابات اپ لوڈ کرے گی. آپ ان سوالات کا مطالعہ کرکے انٹرویو کے لئے تیاری کر سکتے ہیں.

ان 300 سوالوں سے، 30 سوالات بے ترتیبی طور پر ایک الیکٹرانک نظام کی طرف سے منتخب کیے جائیں گے اور آپ کو ان میں سے 20 کے صحیح جواب دینے ہوں گے. یہ نیا الیکٹرانک نظام یقینی بناتا ہے کہ انٹرویو کا عمل کا منصفانہ ہے.

میرے انٹرویو کے بعد اگلے مراحل کیا ہیں؟

اگر آپ کا انٹرویو کامیاب ہوا، تو آپ کو قومی شمارے میں اپنے نام کے اعلان کے لئے تقریبا ایک سال انتظار کرنا پڑے گا.

بدقسمتی سے، آپ کو شہریت کا حلف لینے کے لۓ ایک اور سال کا انتظار کرنا ہوگا.

آخری مرحلہ اپنے آپ کو مقامی میونسپلٹی میں رجسٹر کرنا ہے.

شہریت دینے کے لئے کتنا وقت لگتا ہے؟

مکمل عمل تقریبا 5 سال تک چل سکتا ہے.

اس کی وجہ یہ ہے کہ یونانی ریاست اچھی طرح سے تیار نہیں تھی. اتھارٹیوں کو اتنی زیادہ درخواستوں کی توقع نہیں تھی لہذا ان کے پاس عملہ کم تھا.

آج، اگر آپ ایتھنز میونسپلٹی میں شہریت کے لئے درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو انتظار کرنا ہوگا:

  • انٹرویو کے لئے 3 سال
  • قومی شمارے میں فیصلہ شائع ہونے کے لئے 1.5 سال

اگلے سال میں، شہریت کا حلف لینے اور مقامی میونسپلٹی میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہے.

اس میں کتنا خرچہ ہوگا؟

تسلیم شدہ پناہ گزینوں کے لئے € 100 فیس ہے، اور €700 مہاجرین اور دیگر تمام اقسام کے لئے فیس ہے.

کیا میری قومیت یونانی شہریت حاصل کرنے میں کوئی کردار ادا کرتی ہے؟ کیا میرے ساتھ مختلف طریقے سے برتاو ہوگا؟

نہیں، آپ کی قومیت کوئی کردار ادا نہیں کرتی. سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ آپ یونان میں قانونی حیثیت رکھتے ہیں.

میرے پاس پناہ گزین کی حیثیت ہے اور میں اپنے خاندان کے ساتھ یونان میں رہتا ہوں. اگر مجھے یونانی شہریت ملتی ہے،تو کیا میرے باقی خاندان کو بھی حاصل ہوجائے گی؟

خاندان کے نابالغ بچوں اور غیرشادی شدہ افراد کو خود با خود شہریت مل جائے گی. بالغوں کو درخواست دینی ہوگی اور یونانی شہریت کے عمل سے گزرنا ہوگا.

یونان میں پیدا ہونے والے بچوں کا کیا؟

غیر ملکی والدین کی طرف جنم لینے والے بچے کو یونان میں پیدا ہونے کی وجہ سے یونانی شہریت نہیں دی جاتی ہے.

اگر دونوں والدین بچے کی پیدائش سے پہلے مسلسل 5 سال قانونی طور پر یونان میں رہے ہیں، تو یونان میں پیدا ہونے والے بچے ابتدائی اسکول کی پہلی جماعت مکمل کرنے کے بعد شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

جنریشن 2.0 ریڈ Eleftherias Square 14 (Koumoundourou Square), Athens, 10553 پر واقع ہے۔ آپ ان سے 0030 213 088 4499 اور info@g2red.org پر رابطہ کرسکتے ہیں.