یونان میں نوکری حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین تجاویز

کیا یونان میں نوکری حاصل کرنے کے بارے میں آپ کےپاس کوئی سوال ہیں؟

کیا آپ مارچ کے آغاز میں، ہمارے فیس بک کے صفحے پر ریفیوجی۔انفو براہ کی راست روزگار کی بات چیت/چیٹ سے محروم رہے ہیں؟

پریشان نہ ہوں!

ہم نے یہاں پر سب سے اہم سوالات اور جوابات جمع کیے ہیں، جیسا کہ تنظیم جنریشن 2.0/ نسل 2.0 سے مہاجرین کی روزگار کے ماہرین نے فراہم کیے ہیں۔

آپ اب بھی ہمارے ریفیوجی۔انفو کے فیس بک پیج پر ہماری لائیو چیٹ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں.

RI-Employment-Live-Chat

میں یونان میں نوکری کیسے تلاش کر سکتا ہوں؟

سب سے پہلے، آپ کو ایک مضبوط تعليمی و تجرباتی کوائف (CV) لکھنے کی ضرورت ہے، جہاں آپ اپنے کام کا تجربہ، اپنی تعلیم اور مہارت شامل کریں گے.

  • آپ تعليمی و تجرباتی کوائف CV لکھنے پر ویڈیو ٹیوٹوریل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مثالی طور پر ہر روز، آپ کو باقاعدگی سے نوکری تلاش شروع کر دینی چاہئے.
آپ یا تو مختلف ویب سائٹس پر دی گئی نوکریاں، یا پہلے سے جان پہچان کے لوگوں/نیٹ ورک کے ذریعے نوکری کی تلاش کر سکتے ہیں.

  • نوکریوں کی فہرستوں کے ساتھ سب سے اہم ویب سائٹس یہاں سے تلاش کریں۔
  • آپ یونان میں آن لائن نوکری تلاش کرنے کے بارے میں ویڈیو ٹیوٹوریل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

جن کمپنیوں یا تنظیموں کے لیے آپ کام کرنا چاہتے ہیں ان کو آپ اپنے تعليمی و تجرباتی کوائف CV بھی بھیج سکتے ہیں اور اپنی دلچسپی کا اظہار کرسکتے ہیں یہاں تک کہ اگر موجودہ نوکری نہ بھی موجود ہو.

ایک اہم قدم یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو ممکنہ ملازمت کے انٹرویو کے لۓ تیار کریں. نوکری کے انٹرویو کے دوران آپ کو یہ دکھانے کا موقع ملے گا کہ آپ کام کے لئے مثالی امیدوار ہیں، لہذا آپ کو اچھی طرح سے تیار اور اعتماد ہونا چاہئے.

  • ملازمت کے انٹرویو کے لئے تیاری کرنے کے لیئے مزید جانیں، نسل 2.0/جنریشن 2.0 کی تنظیم کی تیار کردہ یونان میں ملازمت کے بارے میں رہنما کتاب/گائیڈ میں یہاں ۔

20160518_JacobRussell__Lebanon_045-copy

کیا مجھے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اگر میرے پاس پری جسٹریشن کارڈ ہے ؟

اگر آپ کے پاس پری رجسٹریشن کارڈ ہے تو، آپ کے پاس ابھی یونان میں کام کرنے کا حق نہیں ہے ۔

آپ یونان میں کام کرنے کے لیئے اہلیت صرف تب رکھتے ہیں اگر آپ کے پاس مکمل رجسٹریشن کارڈ ہے، یہاں تک کہ اگر آپ اپنے پناہ کے فیصلے کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔

مجھے ملازمت تلاش کرنے اور کام کرنے کے قابل ہونے کے لیے کون سے دستاویزات کی ضرورت ہے؟

کام کے لیے اہل ہونے کے لۓ، آپ کو ضرورت ہے:

ملازمت ملنے اور آجر کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کے بعد، آپ کو قومی بیمہ نمبر/ نیشنل انشورنس نمبر (IKA-AMA number) لینے اور بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہو گی۔

  • یونان میں کام کرنے کے طریقہ کار اور حقوق پر مزید تلاش یہاں کریں۔

میری عمر 18 سال ہے۔ کیا مجھے کام کرنے کی اجازت ہے؟

اگر آپ کی عمر 15 سال سے کم ہے تو آپ کو یونان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

اگر آپ 15 سال سے زائد عمر کے ہیں لیکن ابھی تک 18 کے نہیں ہیں ،تو آپ مخصوص حالات کے تحت کام کرسکتے ہیں.

وہ ہیں:

  • آپ کو خطرناک، غیر معمولی یا سخت جگہوں یا ملازمتوں پر کام نہیں کرنا چاہئے جو ممکنہ طور پر آپ کی دماغی صحت کو نقصان پہنچائے یا آپ کی شخصیت کی صحت مند نشونما کو محدود کرے.
  • اگر آپ 16 سال سے کم ہیں یا اگر آپ اسکول جاتے ہیں تو آپ کو ہر ہفتے 30 گھنٹوں سے زیادہ کام نہیں کرنا چاہئے اور فی دن 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے.
  • رات کے کام کی بھی اجازت نہیں ہے. صرف استثناء ہے اگر آپ تھیٹر، موسیقی کے پروگرام، اشتہار یا ٹی وی پروگرام، وغیرہ میں حصہ لیں۔ اس صورت میں، آپ کو خصوصی اجازت نامہ کی ضرورت ہے.

IMG_5887-1

اگر میں انگریزی یا یونانی نہیں جانتا تو کیا میں کام کر سکتا ہوں؟

اگر آپ انگلش یا یونانی میں بات چیت نہیں کرسکتے ہیں تو، ملازمت کی تلاش کرنا مشکل ہوگا اور نوکری ڈھونڈنا اور بھی مشکل ہوگا.

تاہم، یہ بغیر مہارت والا کام تلاش کرنے کے لئے ممکن ہے، جہاں بات چیت بہت ضروری نہیں ہے، یا مخصوص دستکاری کے ماہر کے طور پر نوکری تلاش کرنے کے لئے، جہاں آپ کو زیادہ رہنمائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ آجر کے تقاضے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ ان لوگوں کو ملازمت دے جو انگریزی یا یونانی نہیں بولتے.

میں جہاں بھی نوکری کی تلاش میں جاتا ہوں وہ مجھ سے ڈپلوما طلب کرتے ہیں. میں ڈپلوما کے بغیر نوکری کیسے تلاش کرسکتا ہوں؟

کچھ مخصوص ملازمتیں کرنے لے لیے، جیسے طبیعیات، آپ کو مخصوص اجازت نامہ کی ضرورت ہوتی ہے. مثال کے طور پر، استاد کی نوکری کے لئے، آپ کو مخصوص ڈپلومہ جمع کرنے کی ضرورت ہے جو حکام کی طرف سے تسلیم شدہ ہو.

تاہم، بہت سی دوسری ملازمتیں ہیں، جہاں ڈپلوما کی کوئی ضرورت نہیں ہے.

زیادہ تر وقت، اجر آپ کے پچھلے کام کے تجربے کو زیادہ اہمیت دے گا.

اگر میں یونان میں کام کرنے کے اہل ہوں تو کیا میں کسی دوسرے یورپی ملک میں بھی کام کر سکتا ہوں؟

چاہے آپ یونان میں ایک تسلیم شدہ پناہ گزین ہیں اور آپ رہائشی اجازت نامہ رکھتے ہیں ، تب بھی آپ کسی دوسرے یورپی ملک میں کام کرنے کا حق نہیں ہے.

یہاں تک کہ ایک یونانی سفری دستاویز بھی، آپ کو ایسے ملک کا دورہ کرنے پر اس میں کام کرنے کا حق نہیں دیتا.

کسی دوسرے یورپی ملک میں کام کرنے کے قابل ہونے کے لیے، آپ کو اس ملک سے کام کرنے کی اجازت کی ضرورت ہوگی.

ہر ملک میں کام کی اجازت حاصل کرنے سے متعلق مختلف قوانین اور طریقہ کار ہیں. زیادہ تر ممالک کے لئے، آپ کو پہلے ہی کسی نوکری کی پیشکش قبول کرنے کی ضرورت ہے، اور آپ کے نئے آجر کو آپ کے لئے کام کی اجازت کی درخواست کرنا ہوگی.

Employment-LiveChat-1-1

اگر میرے پاس یونیورسٹی کی ڈگری یا میرے ملک سے پیشہ ورانہ ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ ہے، تو میں یونان میں اسے کس طرح تسلیم کروا سکتا ہوں؟

آپ کو اپنے ملک میں تعلیمی ادارے کی طرف سے جاری کردہ اصل دستاویز کی ضرورت ہے، یا تو آپ کے ملک میں یونانی قونصل خانے یا یونان میں آپ کے ملک کے قونصل خانے کی طرف سے اس کی توثیق کی گئی ہو.

اس کے بعد، اپنی ڈگری یا سرٹیفکیٹ کے یونانی وزارت برائے خارجہ امور کے ترجمہ سروس سے ایک سرکاری یونانی ترجمہ کی درخواست کریں۔ ترجمہ کی فیس 9.50 € ہے اور تیزی سے پروسیسنگ کی فیس 14 € ہے۔

آخر میں، آپ کو اصل دستاویزات اور ان کا سرکاری ترجمہ دونوں کو یونانی اتھارٹی کو جمع کرانے کی ضرورت ہے جو دوسرے ملک سے ڈگری اور سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرنے کے ذمہ دار ہیں.

دونوں تسلیمی مراکز میں عملدرآمد پیچیدہ ہے، آپ کو مزید اضافی دستاویزات لانے کے لئے کہا جا سکتا ہے، جیسے ٹرانسکریپٹس، اور شناخت کا فیصلہ ایک سال سے زائد کا عرصہ لے سکتا ہے.

میں اپنے ملک میں رکھے گئے پیشے میں کس طرح کام ڈھونڈ سکتا ہوں جیسے کہ پینٹر، بڑھئی، پلمبر، نائی، درزی، باورچی، ہوٹل کا کارکن، اکاؤنٹنٹ؟

نوکریوں کی فہرستوں کے ساتھ سب سے اہم ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے ہر دن آن لائن کسی بھی مقامی لیبر مارکیٹ میں نوکریاں تلاش کریں۔

کچھ پیشوں کے لئے، جیسا کہ اکاؤنٹنگ، آپ کو اپنا ڈپلومہ لازمی طور پر تسلیم کرانا اور خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا.