خاندانی ملاپ کی پروازیں/فلائٹس: جون 2018 میں کون بک کر سکتا ہے؟

یونانی سروس برائے پناہ گزین نے تصدیق کی ہے کہ، اٍگلے چند ماہ کے اندر اعلان کے ساتھ ہی، مفت خاندانی ملاپ کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کی توقع کی جاتی ہے.

اس کے علاوہ، انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ اس مہینے مزید افراد اپنی خاندانی ملاپ کی پروازوں کی ٹکٹوں کو بک کرنے اور خریدنے کے قابل ہو جائیں گے.

اس کیلئے کون اہل ہے؟

☎️ سروس برئے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو کال کریں گے جب آپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی باری آئے گی، لیکن عام طور پر:

🇩🇪 جون 2017 میں جرمنی کے لیئے خاندانی ملاپ کے منظور شدہ یونان میں موجود لوگ اب اپنی اپنی پروازوں کو خرید اور بک کر سکتے ہیں 🇩🇪

🇩🇪 جولائی 2017 میں جرمنی کے لیئے خاندانی ملاپ کے منظور شدہ یونان میں موجود لوگ اب اپنی پروازوں کو خرید اور بک کر سکتے ہیں جون کے آخر سےلے کرجولائی تک 🇩🇪

🇩🇪 نومبر 2017 میں جرمنی کے لیئے خاندانی ملاپ کے منظور شدہ یونان میں موجود لوگ اب اپنی پروازوں کو ٭٭جون میں٭٭ خرید اور بک کر سکتے ہیں 🇩🇪

🇪🇺 کسی دوسرے یورپی ملک (جرمنی نہیں) کے لیئے خاندانی ملاپ کے منظور شدہ یونان میں موجود لوگ اب اپنی پروازوں کو دسمبر 2018 اور نومبر 2018 میں خرید اور بک کر سکتے ہیں 🇪🇺

Family-Reunification-June1

مجھے جولائی 2017 اور اکتوبر 2017 کے درمیان جرمنی کے لئے منظور کیا گیا تھا. کیا میں بک کر سکتا ہوں؟

سروس برائے پناہ گزین نے ہمیں بتایا کہ ابھی نہیں. ایسا اس لیئے ہے:

سرکاری قواعد کے تحت آپ کے خاندانی ملاپ کی منظوری کے بعد، آپ کے پاس نئے ملک میں پرواز کرنے کے لئے 6 مہینے ہیں. 6 مہینے کے بعد، آپ کا منزل ملک آپ کو اندر آنے سے روک سکتا ہے۔

تاہم، جرمنی نے غیررسمی طور پر یونان میں لوگوں کے لئے آخری تاریخ کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جن کو جولائی 2017 اور اکتوبر 2017 کے درمیان خاندانی ملاپ کے لئے منظوری دی گئی تھی. وہ 6 ماہ کے اختتام کے بعد بھی جرمنی جا سکتے ہیں.

جرمنی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ نومبر 2017 میں یا بعد میں منظور شدہ افراد کے لئے 6 ماہ کی مدت کی توسیع کرے گا. لہذا یونانی سروس برائے پناہ گزین اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ لوگ وقت پر اپنی ٹکٹیں بک کر لیں۔

مجھے فروری میں جرمنی کے علاوہ کسی ملک کے لئے منظور کیا گیا تھا. میں کب بکنگ کر سکتا ہوں؟

سروس برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ، آپ بکنگ جون کے آخر میں کر سکتے ہیں۔

FamilyReunificationdummypic

ٹریول ایجنسی پر کیا جاننا ضروری ہے

اگر اپ کو پرواز لینے کی منظوری مل جاتی ہے، آپ یونان میں کسی بھی ٹریول ایجنسی جا کر اپنے خرچے پر بکنگ کر سکتے ہیں۔

اپنے خاندان کے مکمل رجسٹریشن کارڈ اور اجازت نامہےساتھ لائیں.

اہم : سروس برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹریول ایجنسی سروس برائے پناہ گزین کے ڈبلن یونٹ کے ٹرانسفر آفس کو یہ توثیق کرنے کے لیئے کال کریں کہ آپ پرواز کرسکتے ہیں. سروس برائے پناہ گزین نے کہا کہ ٹریول ایجنسی کو بکنگ سے قبل کال کرنا چاہئے.

ہم نے سنا ہے کہ کچھ پناہ گزینوں نے اپنے پیسے صرف اس لیئے کھوئے کیونکہ ان کی ٹریول ایجنسی نے سروس برائے پناہ گزین کے ساتھ توثیق کرنے سے پہلے بکنگ کر دی۔

وہ 2106988748 اور 2106988749 پر ڈبلن یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

محتاط رہیں کہ لائنیں بہت مصروف ہیں. ٹکٹوں کی بکنگ کرنے کی کوشش کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اور سروس برائے پناہ گزین کے پاس ابھی عملہ بہت کم ہے.

ایک بار جب آپ کی ٹکٹ بک ہو جائے تو، ٹریول ایجنسی سے ڈبلن یونٹ کو اپنی پرواز کے بارے میں دوبارہ یاد کرانے کا پوچھیں - اس طرح، وہ یہ یقینی بنا سکیں گے کہ آپ کا نیا ملک آپ کے آنے کی توقع کر رہا ہے.

آپ ان سے اپنے سفر کی تفصیل کی کاپی بھی مانگ سکتے ہیں۔

کیا میں ابھی بھی یونانی سروس برائے پناہ گزین کا اپنی پرواز کی ٹکٹوں کا بندوبست اور ادائیگی کرنے کا انتظار کر سکتا ہوں ؟

اگر آپ جرمنی کے ساتھ ساتھ نومبر 2017 سے آگے ، کسی بھی یورپی ملک کے لیئے خاندانی ملاپ کا انتظار کررہے ہیں، تو آپ کو منظوری ملنے کے بعد 6 مہینے کے اندر وہاں پہنچنا ضروری ہے.

یونانی سروس برائے پناہ گزین نے ہمیں بتایا کہ جلد ہی وہ مفت خاندانی ملاپ کی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، لیکن اگر آپ کی 6 ماہ کی تاریخ گزرنے کا خطرہ نہیں ہے تو آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہئے.

6 مہینے بعد، آپ جس ملک میں جا رہے ہیں، آپ کو آنے سے روک سکتا ہے، اور آپ کو یونان میں رہنا پڑے گا.

ہم آپ کے لیئے محفوظ سفر کی خواہش کرتے ہیں!