خاندانی ملاپ کی پروازیں: مئی 2018 میں بکنگ کون کرسکتا ہے؟

سروس برائے پناہ گزین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس مہینے زیادہ لوگ خاندانی ملاپ کی پرواز کی ٹکٹیں بک کرنے اور خریدنے کے اہل ہوں گے.

کون اہل ہے

🇩🇪 مئی 2017 میں جرمنی کے خاندانی ملاپ کے لئے یونان میں موجود منظور شدہ لوگ اب اپنی پروازیں خد بک اور خرید سکتے ہیں۔ 🇩🇪

🇩🇪 سروس برائے پناہ گزین نے ہمیں بتایا کہ جون 2017 میں جرمنی کے خاندانی ملاپ کے لئے یونان میں موجود منظور شدہ لوگ اپنی پروازیں کو خد بک اور خریدنے کے اہل اس ماہ کے آخر میں، 20 مئی، 2018 کے بعد ہوں گے۔ 🇩🇪

🇪🇺 دسمبر 2017 یا جنوری 2018 میں کسی دوسرے یورپی ملک (جرمنی نہیں) کے خاندانی ملاپ کے لئے یونان میں موجود منظور شدہ لوگ اب اپنی پروازیں خد بک اور خرید سکتے ہیں۔ 🇪🇺

مجھے جولائی 2017 میں جرمنی کے لئے منظور کیا گیا تھا. کیا میں بک کر سکتا ہوں؟

سروس برائے پناہ گزین نے ہمیں بتایا کہ ابھی نہیں، لیکن آپ کی اگلی باری ہو گی.

ٹریول ایجنسی پر کیا جاننا ضروری ہے

اگر آپ کو پرواز کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو، آپ یونان میں ٹریول ایجنسی جا کر اپنے خرچے پر بکنگ کرسکتے ہیں.

اپنے خاندان کے مکمل رجسٹریشن کارڈ اور اجازت نامہ ساتھ لائیں.

ضروری: سروس برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹریول ایجنسی سروس برائے پناہ گزین کے ڈبلن یونٹ کے ٹرانسفر آفس کو یہ توثیق کرنے کے لیئے کال کرے کے آپ پرواز کرسکتے ہیں. سروس برائے پناہ گزین نے کہا کہ ٹریول ایجنسی کو بکنگ سے قبل کال کرنا چاہئے.

ہم نے سنا ہے کہ کچھ پناہ گزینوں نے اپنے پیسے صرف اس لیئے کھوئے کیونکہ ان کی ٹریول ایجنسی نے سروس برائے پناہ گزین کے ساتھ توثیق کرنے سے پہلے بکنگ کر دی۔

وہ 2106988748 اور 2106988749 پر ڈبلن یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

محطاط رہیں کہ لائنیں بہت مصروف ہیں. ٹکٹوں کی بکنگ کرنے کی کوشش کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اور سروس برائے پناہ گزین کے پاس ابھی عملہ بہت کم ہے.

ایک بار جب آپ کی ٹکٹ بک ہو جائے تو، ٹریول ایجنسی سے ڈبلن یونٹ کو اپنی پرواز کے بارے میں دوبارہ یاد کرانے کا پوچھیں - اس طرح، وہ یہ یقینی بنا سکیں گے کہ آپ کا نیا ملک آپ کے آنے کی توقع کر رہا ہے.

آپ ان سے اپنے سفر کی تفصیل کی کاپی بھی مانگ سکتے ہیں۔

IMG_4302-1-2

کیا میں ابھی بھی یونانی سروس برائے پناہ گزین کا اپنی پرواز کی ٹکٹوں کا بندوبست اور ادائیگی کرنے کا انتظار کر سکتا ہوں ؟

یونانی سروس برائے پناہ گزین نے ہمیں بتایا کہ اس کا انتظار کرنا بہت خطرناک ہے.

اگر آپ جرمنی کے علاوہ ، کسی بھی یورپی ملک کے لیئے خاندانی ملاپ کا انتظار کررہے ہیں، تو آپ کو منظوری ملنے کے بعد 6 مہینے کے اندر وہاں پہنچنا ضروری ہے.

6 مہینے بعد، آپ جس ملک میں جا رہے ہیں، آپ کو آنے سے روک سکتا ہے، اور آپ کو یونان میں رہنا پڑے گا.

ممکن ہے کہ ایک طویل عرصے تک سروس برائے پناہ گزین خاندانی ملاپ کے کیسز کے لئے دوبارہ ٹکٹ بک نا کر سکے.

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی 6 ماہ کی آخری تاریخ گنوا سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ بہترین حل نہیں ہے، یونانی سروس برائے پناہ گزین یہ تجویز کرتی ہے کہ دسمبر 2017 اور جنوری 2018 کے منظور شدہ افراد اپنی ٹکٹیں جلد از جلد بک کرائیں.

ہم آپ کے لیئے محفوظ سفر کی خواہش کرتے ہیں!