خاندانی ملاپ کی پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹ ✈️

کچھ لوگ اب اپنی خاندانی ملاپ کی پرواز کی بکنگ اور خریداری خد کر سکتے ہیں۔

یونانی سروس برائے پناہ گزین نے ریفیوجی۔انفو کو اس بات کی تصدیق کی کہ:

  • اگر آپ کو جرمنی کے خاندانی ملاپ کے لئے اپریل یا مئی 2017 میں منظوری ملی ہے تو، آپ اپنی پرواز خود بک کرسکتے ہیں.

  • اگر آپ کو کسی بھی یورپی ملک ( جرمنی کے علاوہ) میں خاندانی ملاپ کے لئے اکتوبر یا نومبر 2017 میں منظوری ملی ہے تو، آپ اپنی پرواز خود بک کرسکتے ہیں.

اگر آپ ان دونوں گروہوں میں سے کسی ایک میں ہیں، تو آپ کسی بھی ٹریول ایجینسی جا کر اپنے خرچے پر بکنگ کر سکتے ہیں۔

اپنے خاندان کے مکمل رجسٹریشن کارڈ اور منظوری کے دستاویز اپنے ساتھ لائیں۔

کیا مجھے اور کچھ اور جاننے کی ضرورت ہے؟

سروس برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سروس برائے پناہ گزین کے ڈبلن سروس یونٹ کے ٹرانسفر آفس کو ٹریول ایجنسی کال کر کے اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ پرواز کر سکتے ہیں.

ٹریول ایجنسیاں ان نمبروں پر ڈبلن یونٹ سے رابطہ کر سکتی ہیں 2106988748 اور 2106988749

خیال رکھیں کہ لانینیں بہت مصروف ہیں۔ ٹکٹوں کی بکنگ کرنے کی کوشش کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور سروس برائے پناہ گزین کا عملہ اس وقت بہت کم ہے۔

ایک بار جب آپ کی ٹکٹ بک ہو جائے تو، ٹریول ایجنسی سے کہیں کہ ڈبلن یونٹ کو پھر کال کر کے آپ کی پرواز یاد کرا دے — اس طرح، وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کے نئے ملک میں آپ کی آمد متوقع ہے.

IMG_4302-1-3

ان دو گروہوں کو اپنی پروازیں خد خریدنے کے لئے کیوں منتخب کیا گیا تھا؟

یہ دو گروہ کیوں؟ سروس برائے پناہ گزین کے مطابق، اپریل اور مئی 2017 میں جرمنی کے خاندانی ملاپ کے لیئے منظور شدہ لوگ ایک سال سے انتظار کر رہے ہیں۔

دوسرے ممالک کے خاندانی ملاپ کے لیئے منظور شدہ لوگوں کو 6 مہینے گزرنے سے پہلے وہاں جانا ہو گا، ورنہ وہ اپنا خاندانی ملاپ کا حق کھو دیں گے۔

کیا میں اب بھی یونانی سروس برائے پناہ گزین کا میری پروازوں کی ٹکٹوں کا بندوبست اور ادائگی کرنے کا انتظار کر سکتا ہوں ؟

یونانی سروس برائے پناہ گزین نے ہمیں بتایا کہ آپ کا انتظار کرنا بہت ٭٭خطرناک٭٭ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ ٭٭سوائے٭٭ جرمنی کے کسی یورپی ملک میں خاندانی ملاپ کے لیئے انتظار کر رہے ہیں، تو آپ کا منظوری ملنے کے بعد 6 مہینے کے اندر وہاں پہنچنا ضروری ہے۔

6 مہینوں کے بعد، آپ کو، جس ملک میں آپ جانا چاہ رہے ہیں، روکا جا سکتا ہے اور پھر آپ کو یونان میں رکنا پڑے گا۔

خاندانی ملاپ سے متعلق کیسس کی ٹکٹیں پھر سے بک کرنے کے لیئے سروس برائے پناہ گزینی کو ایک طویل مدت لگ سکتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی 6 ماہ کی مدت ختم کر سکتے ہیں.

اگرچہ یہ حل مثالی نہیں ہے، یونانی سروس برائے پناہ گزین قابل اہل افراد کو یہ تجویز کرتا ہے کہ اکتوبر یا نومبر 2017 کے منظور شدہ افراد اپنی ٹکٹیں جلد از جلد بک کریں۔

ہم آپ کے لیئے ایک محفوظ سفر کی خواش کرتے ہیں! ✈️ 👨‍👩‍👧‍👦