جرمنی کے لیےخاندانی ملاپ کی پروازیں دوبارہ سے شروع ہو رہی ہیں 🇬🇷✈️🇩🇪

شام، افغانستان اور عراق سے 177 افراد نے سوموار کے دن جرمنی میں اپنے خاندانوں کے ساتھ شمولیت کے لیے یونان چھوڑا۔

یہ فلائٹ خاندانی ملاپ والی پہلی بڑی چارٹر فلائٹ تھی جب سے جرمنی نے ستمبر میں یونان سے خاندانی ملاپ کے لیے اقدمات تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ (اس کے متعلق مزید جانیںیہاں۔)

مزید اچھی خبر:2017 میں یونان میں موجود وہ تمام لوگ جو خاندانی ملاپ کے لیے منظور ہوئے تھےانکی 2018 کے آخر تک سفر کرنےکی توقع کی جاتی ہے، یونانی پناہ سروس (GAS) کے ڈبلن یونٹ نے ریفیوجی۔انفو کو بتایا۔

پروازوں کے لئے کسے ترجیح حاصل ہوتی ہے؟

ڈبلن یونٹ ان لوگوں کو ترجیح دے رہا ہے جو خاندانی ملاپ کے لیے درج ذیل مہینوں میں منظور ہوئے تھے:

🇬🇷✈️🇩🇪 جرمنی کے لیے اکتوبر اور نومبر 2017میں
🇬🇷✈️🇪🇺 دیگر یورپی ممالک کے لیے اس سال اپریل میں

﷽ اہم نوٹ: اگر آپ نے اپنا فون نمبر تبدیل کیا ہے تو فورأٔ ڈبلن یونٹ کو مطلع کریں۔ اگر آپکو 2017 میں جرمنی سفر کے لیے خاندانی ملاپ کے لیے منظور کیا گیا تھا اور آپکو ابھی تک ڈبلن یونٹ کی طرف سے کوئی کال یا پیغام موصول نہیں ہوا، تو اس بات کے قوی امکان موجود ہیں کہ ڈبلن یونٹ کے پاس آپکے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپکی تازہ ترین رابطے کی معلومات نہیں ہیں۔

درج ذیل فون نمبر پر ڈبلن یونٹ کو کال کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس آپکے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپکی تازہ ترین معلومات موجود ہیں: ☎️ 2106988748 یا2106988749۔

کیا مجھے اپنی ٹکٹ کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی؟

جی نہیں۔ خاندانی ملاپ کے لیے مختص فلائٹ مفت ہیں، اور ڈبلن یونٹ انکا انتظام کرتا ہے۔

جب آپکی باری آئےگی، تو ڈبلن یونٹ آپکی ٹکٹ بک کرے گا اور آپکو آپکی پرواز کی تاریخ سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے آپکو کال کرے گا۔

کیا میں اپنی ٹکٹ خود خرید سکتا/سکتی ہوں؟

جی نہیں، وہ لوگ جو یونان سے خاندانی ملاپ کے لیے سفر کر رہے ہیں انہیں ڈبلن یونٹ کیطرف سے منظم کر دہ فلائٹ کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔

تصاویر – ©DPA (سب سے اوپر والی تصویر) اور © AFP