یونان تسلیم شدہ مہاجرین کو رہائش اور نقد امداد فراہم نہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

یونانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مکمل اور ماتحت تحفظ رکھنے والے لوگوں کو (UNHCR) اقوامِ متحدہ کی طرف سے دی گئی رہائش اور کیمپسکو چھوڑنے کے متعلق کہنا شروع کر دے گا، یہ ان لوگوں سے شروع کیا جائے گا جنہیں اگست 2017 سے پہلے تحفظ حاصل ہوا تھا، آخرکار، یہ ان لوگوں کی نقد امدادتک رسائی بھی ختم کر دے گا، ریفیوجی۔انفو نے معلومات حاصل کی ہیں۔

یونانی وزارت برائے مہاجرت کا کہنا ہےکہ،آہستہ آہستہ حکام ان تمام لوگوں کو جنہیں مکمل یا ماتحت تحفظ حاصل ہوئے 6 ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے انہیں کیمپ اور اقوامِ متحدہ کی رہائش کو چھوڑنے کے لیے کہیں گے، اور آہستہ آہستہ حکام انہیں نقد امداد فراہم کرنا بھی بند کر دیں گے۔


ریفیوجی۔انفو ٹیم اس مشکل خبر کا اشتراک کرنے پر نہایت معذرت خواہ ہے۔ کیونکہ ہم ایک معلومات فراہم کرنے والی سروس ہیں، اور ہم کوئی حکام / اتھارٹی نہیں ہیں،ہماری مدد کرنے کی صلاحیت محدود ہے — لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پوسٹ اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ یونانی حکومت کا یہ فیصلہ آپ کو کیسے متاثر کرسکتا ہے۔

اگر آپ یونان میں مہاجر ہیں اور کیمپ یا اقوامِ متحدہ کی رہائش میں رہتے ہیں اور/یا نقد امداد موصول کرتے ہیں، تو آپ ذیل میں موجود 3 اختیارات میں سے ایک پر کلک کر سکتے ہیں:

👈مجھے مکمل یا ماتحت تحفظ 31 جولائی،2017 کو یا اس سے پہلے حاصل ہوا تھا

👈مجھے مکمل یا ماتحت تحفظ 1 اگست ،2017، اور 31 دسمبر, 2018کے درمیان حاصل ہوا تھا

👈مجھے پتا چلا کہ میں 2019 میں مکمل یا ماتحت تحفظ رکھتا ہوں

نوٹ فرمائیں: اگر آپکو 2019 سے پہلے سیاسی پناہ ملی تھی، وہ تاریخ جو آپ کا فیصلہ جاری ہوتے وقت تھی وہ اصل میں اہمیت رکھتی ہے۔ آپ یہ تاریخ اپنے فیصلے والے لیٹر پر دیکھ سکتے ہیں۔ فیصلے والے لیٹر پر "απόφαση" (سبز رنگ سے دائرے میں ہوتا ہے) اور تاریخ اوپر دائیں جانب کونے میں ( گلابی رنگ کے دائرےمیں ہوتی ہے)۔

اگر آپکو2019 میں نئی پالیسی کے تحت سیاسی پناہ ملی تھی، تو ہم اسےجلد اثر انداز ہونے کی توقع کرتے ہیں، وہ تاریخ اہمیت کی حامل ہوگی جس تاریخ کو آپکو سیاسی پناہ دی گئی تھی۔


حکومت نے یہ نئی پالیسی کیوں بنائی ہے؟

یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی پالیسی نہیں بنا رہی بلکہ پہلے سے موجود شدہ پالیسی کو نافذ کر رہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت،لوگ کیمپوں، نقد امداد اور اقوامِ متحدہ کی رہائش تک رسائی مکمل یا ماتحت تحفظ حاصل ہونے کے 6 ماہ بعد کھو دیتے ہیں۔

یہ پالیسی یورپی یونین کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، جوکہ دونوں اقوامِ متحدہ کی رہائشی اسکیم اور نقد امدادی پروگرام کو فنڈ کرتا ہے۔ یورپی یونین کے قوانین کے مطابق، نقد امداد اور رہائش سیاسی پناہ کے مطلاشیوں کے لیے ہے— وہ لوگ جن کی پناہ کی درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

ابھی تک حکومت نے 6 ماہ کی پالیسی کو سختی سے نافذ نہیں کیا ہے، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ یونان میں کئی پناہ گزین ہیں، رہنے کے لئے جگہ تلاش کرنا اور مالی طور پر خود کی کفالت کرنے کا طریقہ تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

لیکن اب ایسا کیوں ہے؟

اب، یونانی حکومت کہتی ہے کہ اس کو یہ پالیسی نافذ کرنا پڑی ہے کیونکہ:

  • یونان کو ابھی تک نئے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کا سامنا ہے۔
  • یونانی جزائرپر رش بہت زیادہ ہے۔
  • مہاجرین کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیمپوں اور اقوامِ متحدہ کی رہائشی اسکیم میں جگہ کافی نہیں ہیں۔

یہ فیصلہ یونانی ڈائریکٹریٹ برائے تحفظ مہاجرین، مہاجرین کی پالیسی کے لئے جنرل سیکریٹریٹ اور وزارتِ مہاجر کی طرف سے آیا ہے۔


اگر آپ کو سیاسی پناہ 31 جولائی 2017 کو یا پہلے حاصل ہوئی تھی

اگر آپ کے پاس یونان میں پناہ گزین کی حیثیت یا ماتحت تحفظ ہے جو 31 جولائی، 2017 کو یا اس سے پہلے یونانی پناہ سروس کی طرف سے جاری ہوا تھا، بدقسمتی سے یہ نئی تبدیلیاں آنے والے مہینوں میں آپ کو متاثر کریں گی۔

یہاں دیکھیں کہ یونانی وزارت برائے مہاجرین نے 30 جنوری، 2019 کو ایک اجلاس میں، اقوامِ متحدہ اور تنظیموں کے سامنے کیا اعلان کیا:

اگر آپ اقوامِ متحدہ کی رہائش یا کیمپ میں رہتے ہیں

اگرآپکو مکمل یا ماتحت تحفظ 31 جولائی، 2017 کو یا پہلے حاصل ہوا ہے تو آپ کے پاس 31مارچ ، 2019، تک یہ کیمپ اور اقوام متحدہ کی رہائش چھوڑنے کے لیے وقت موجود ہے۔ نئی پالیسی کے تحت، یونانی حکومت نے کہا۔ :

  • اگر آپ 31 مارچ، 2019 سے پہلے چھوڑتے ہیں تو ، آپ کو 3 مزید ماہ نقد امداد ملے گی (اپریل، مئی اور جون)۔ پھر، یہ نقد امداد بند ہو جائے گی۔
  • اگر آپ31 مارچ، 2019 تک نہیں چھوڑتے تو آپکو نقد امداد ملنا فوری طور پر بند ہو جائے گی۔

یونانی حکومت نے کہا کہ کچھ لوگ پہلے سے ہی ان تبدیلیوں کا نوٹس وصول کر چکے ہیں، جبکہ باقی رہائش اور کیمپ میں موجود لوگ جلد ہی یہ نوٹس حاصل ہوجائیں گے۔

اگر آپ پرائیویٹ رہائش میں رہتے ہیں اور آپکے پاس نقد امداد والا کارڈ ہے

اگر آپکو یونان میں مکمل یا ماتحت تحفظ 31 جولائی، 2017 کو یا پہلے ملا تھا، تو آپکی نقد امداد جون 2019 کی ادائیگی کے بعد بند ہو جائے گی۔

مستثنی

کچھ حالات کے تحت، آپ اپنی رہائش میں مزید رہنے اور نقد امداد حاصل کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔

اگر آپ یا آپکا خاندانی فرد بہت بیمار / کمزور ہے

آپ اور آپ کا خاندان مزید رہنے کے لئے کہہ سکتا ہے (لیکن مستقل طور پر نہیں) اگر:

  • آپ کو ایک ناقابل علاج یا دائمی بیماری ہے، اور کوئی خاندانی فرد آپکوآپ کی دیکھ بھال جس کی آپکو ضرورت ہے فراہم نہیں کرسکتا۔ اس صورتِ حال میں، آپ اپنی رہائش میں رہ سکتے ہیں جب تک کہ آپکو مناسب عوامی صحت یا بحالی کی سہولیات کی طرف بھیجا نہ جائے۔
  • آپ کو بہت سنگین صحت کا مسئلہ ہے کہ رہائش سے باہر نکلنے میں آپ کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
  • 31 مارچ، 2019 تک، آپ 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔
  • 31 مارچ، 2019 تک، آپ حاملہ ہیں اور اسقاط حمل کے خطرے میں ہیں۔
  • 31 مارچ، 2019 تک، آپ کے پاس 2 مہینے یا اس سے کم عمر کا بچہ ہے۔

اس بات کوثابت کرنے کے لئے کہ آپ کی صحت کی حالت آپ کے قیام کو بڑھانے یا اپنے حمل یا حالیہ پیدائش کی توثیق کرنے کے لئے کافی سنجیدہ ہے، تو آپ کو طبی تشخیص اور بیماری کی تشخیص کی جانچ پڑتال کرانے کی ضرورت ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کی رہائش میں لوگوں کے لئے، اقوام متحدہ اور اس کی ساتھی تنظیمیں جانچ پڑتال کریں گی اور حتمی فیصلہ کریں گی کہ آیا آپ رہ سکتے ہیں یا نہیں۔ کیمپوں میں لوگوں کے لئے، سائٹ مینجمنٹ ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا اور وہ حتمی فیصلے کریں گی۔

جب تک کہ آپ رہائش گاہ میں رہ رہے ہیں، آپ کا خاندان آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے، اور آپ کو نقد امدادی رقم حاصل ہوتی رہے گی۔

اگر آپ کے بچے اسکول میں اندراج شدہ ہیں

اگر آپ کے بچے کیمپ یا رہائش گاہ کے قریب ا سکولوں میں داخل ہیں جہاں آپ رہتے ہیں، تو آپ کو اسکول کا سال جو جون میں ختم ہونا ہے تک نکلنے کی ضرورت نہیں ہے. آپ اسکول کے سال کے اختتام تک اب بھی نقد رقم وصول کریں گے۔


اگر آپ کو سیاسی پناہ 1 اگست، 2017 اور 31 دسمبر، 2018 کے درمیان حاصل ہوئی ہے

اگر آپ کے پاس یونان میں مکمل یا ماتحت تحفظ ہے جو کہ 1 اگست، 2017 اور 31 دسمبر، 2018 کے درمیان پناہ سروس کی طرف سے جاری ہوا ہے، تو آپ کو آخر کار کیمپ یا اقوام متحدہ کی رہائش چھوڑنے کے لئے کہا جائے گا، اور آپکو آخر کار نقد امداد ملنا بھی بند ہو جائے گی ، یونانی حکومت نے کہا۔

حکام نے شیڈول ابھی تک مقرر نہیں کیا کہ ان لوگوں کو اقوام متحدہ کی رہائش گاہ اور کیمپوں کو چھوڑ نے کے لیے کب کہا جائے گا ، لیکن وہ ایسا زیادہ تر مختلف گروہ میں کریں گے، اس کے مطابق کہ آپکو یونان میں سیاسی پناہ کب دی گئی۔

اس وقت کوئی شیڈول بھی نہیں ہے کہ کب اس گروپ میں لوگوں کے لئے نقد امداد بند ہوجائے گی، لیکن جو ایجنسی آپ کو نقد کارڈ فراہم کرتی ہے اسے آپ کو آپکی نقد امداد بند ہونے سے پہلے آپکو مطلع کرنا چاہیے۔

حکام نے یہ بھی اعلان نہیں کیا ہے کہ کون استثناء کے لئے کہہ سکیں گے، لیکن ہم سوچتے ہیں کہ حکام وہی معیار استعمال کریں گے جو انہوں نے 31 جولائی، 2017 کو یا اس سے پہلے پناہ حاصل کرنے والےلوگوں کے لئے استعمال کیا۔

جتنی جلدی ممکن ہوسکے ہم مزید معلومات کا آپکے ساتھ اشتراک کریں گے۔


اگر آپ کو پتا چلا کہ آپ نے 2019 میں پناہ حاصل کی

ہم توقع کرتے ہیں کہ یونانی حکومت جلد ہی وزارتی فیصلہ جاری کرے گی جو 2019 میں مکمل یا ماتحت تحفظ حاصل کرنے والوں کے لیے ایک پالیسی وضع کرے گی۔

غیر سرکاری لیکن قابل اعتماد معلومات کے مطابق جو کہ ریفیوجی۔انفو نے وزارت ِ مہاجرین پالیسی سے حاصل کی ہیں, آئندہ آنے والے فیصلہ کے تحت, مہاجرین کے پاس پناہ حاصل کرنے کے بعد کیمپوں اور اقوام متحدہ کی رہائش گاہ میں رہنے اور نقد امداد حاصل کرنے کے لیے 6 ماہ ہوں گے۔ 6 ماہ کے بعد، انہیں کیمپ یا اقوامِ متحدہ کی رہائش گاہ کو چھوڑنے کے لیے کہا جائے گا اور انہیں نقد امداد ملنا بند ہو جائے گی۔

زیادہ تر امکان میں, وقت آپکے 6 ماہ پر اس دن سے شروع ہو جاتا ہے جب آپکو اپنے پناہ کے فیصلے کے متعلق پتا چلا ، نہ کہ وہ تاریخ جو آپ کے فیصلے کے لیٹر پر لکھی ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ مکمل رجسٹریشن کارڈ کی تجدید کے لیے پناہ سروس وزٹ کرتے ہیں اور آپکو پتا چلتا ہے کہ آپکو مکمل یا ماتحت تحفظ حاصل ہو چکا ہے، تو آپ کے پاس رہائش اور نقد امداد کو چھوڑنے کے لیےاس دن سےلے کر6 ماہ کا وقت ہوگا ۔


رہائش چھوڑنے کے بعد میرے پاس کیا راستے ہوں گے؟

یونانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ یونانی معاشرہ میں تسلیم شدہ مہاجرین کے انضمام میں مدد کرنے کے لئے سرگرمیاں تیار کررہے ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک حتمی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔

ٹھہرنے کے لیے جگہ تلاش کرنا

یونان میں سماجی رہائشی سکیم نہیں ہے جو لوگوں کو سستی رہائش فراہم کرتی ہے،اس لیے صرف اپارٹمنٹ کرایہ پر لینے والی آپشن ہے۔ آپ معلومات تلاش کر سکتے ہیں کہ نجی طور پر یونان میں اپارٹمنٹ کرایہ پر کیسے حاصل کرتے ہیں یہاں۔

سماجی فلاح و بہبود کی خدمات تک رسائی حاصل کرنا

یونانی بیوروکریسی اور سخت اہلیت کے معیار کے باعث،یونان میں قومی سماجی فلاح و بہبود کے نظام تک رسائی حاصل کرنا بھی مشکل ہے، یہاں تک کہ ان بیمار یونانیوں کے لئے بھی اتنی ہی مشکل ہے جنہیں اپنے خاندانوں کی مدد کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔

تاہم، یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آپ اور آپ کا خاندان کس طرح قومی فلاح و بہبود کے نظام تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، آپ قریب ترین مرکز برائے مہاجرین اور تارکین وطن کے انضمام (KEM) کیم مرکز وزٹ کر سکتے ہیں۔

📍یونان میں کیم (KEMs) دفاتر کی فہرست تلاش کریں یہاں۔

اگر آپ کے قریب ایک (KEM ) دفتر نہیں ہے تو، آپ اپنام قامی سوشل سروس آفس وزٹ کر سکتے ہیں — ہر میونسپلٹی میں ایک دفتر ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے، آپ کو عملے سے بات کرنے کے لئے یونانی زبان بولنے کی ضرورت ہے، لہذا آپ یونانی دوست سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپکے ساتھ دفتر تشریف لائے۔

ملازمت تلاش کرنا

یونان میں 20 فیصد سے زائد بے روزگاری کی شرح ہے جو کہ سرکاری شرح ہے، اور ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کام تلاش کرنا مشکل ہے، خاص طور پر جب آپ کو یونانی زبان بولنا نہیں آتی۔

ہم نے تمام معلومات جمع کی ہیں جو کہ آپکی یونان میں ملازمت تلاش کرنے میں مدد کر سکیں۔ اس کے متعلق مزید جانیں:

👈 آپ کہاں ملازمت تلاش کرنا شروع کر سکتے ہیں

👈 یونان میں ملازمت تلاش کرنے کے متعلق بہترین تجاویز

👈 تنظیمیں جو آپ کی مدد کرسکتی ہیں

👈 تنظیمیں جو ملازمت کی تربیت فراہم کرتی ہیں

👈 یونان میں کام کرنے کے دوران آپ کے حقوق

اس دوران، آپ (OAED) قومی تنظیم برائے بے روزگارکے ساتھ بے روزگار کے طور پر رجسٹر کرسکتے ہیں اورآپ بے روزگار ی کارڈ کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو وہ فراہم کرتا ہے۔

ریفیوجی۔انفو ٹیم آپ کے لئے ہر دستیاب آپشن کی تحقیق کرنا جاری رکھے گی، اور ہم کسی بھی ایسی ڈویلپمنٹ کے بارے میں معلومات کا اشتراک کریں گے جو اس مشکل تبدیلی کے مرحلے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔


اگر آپکا کوئی سوال ہے تو, براہ مہربانی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں ہمیں فیس بک پر پیغام بھیجیں۔ہم جلد از جلد آپکو جواب دینے کی بھر پور کوشش کریں گے۔