رہائشی اجازت نامے کی تجدید میں تاخیر

یونانی پناہ گاہ سروس نے ریفیوجی۔انفو کو تصدیق کی ہے کہ رہائشی اجازت نامے کی تجدید کےعمل میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے - کبھی کبھی 6 ماہ سے زیادہ

اب بہت سے لوگ ختم شدہ رہائشی اجازت نامے کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں ، جس سے وہ بے روزگاری والے دفاتر اور شہری خدمات ،مراکز (KEPs) جیسی عوامی خدمات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں.

اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کیسے کرنی ہے

جیسا کہ 2017 میں بہت سے رہائشی اجازت ناموں کی مدت ختم ہوئی تھی، یونانی پناہ گاہ سروس نے کہا تھا کہ وہ انہیں آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ تجدید کروائیں.

آپ اپنے رہائشی اجازت نامےکی کیسے تجدید کروانے کے لیئے انگریزی میں ہدایات تلاش کرسکتے ہیں.

یہاں .

کچھ لوگ ایک یا دو مہینے کے اندر تجدید شدہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرتے ہیں. دوسروں کے لئے، اس عمل میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے.

GAS-3

تاخیر کب اور کیوں ہوتی ہے

یونانی پناہ سروس نے ریفیوجی۔انفو کو بیان کیا کہ یہ موجودہ تاخیر بھاری انتظامی کام کےبوجھ اور ایک لمبے بقایا کام کی وجہ سے ہے،یہ خاص طور پر عتیقیہ کے علاقائی پناہ گاہ کے دفتر میں ہے.

پناہ گاہ سروس نے بتایا کہ ہر رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے لیے جو درخواست وہ وصول کرتے ہیں، عملے کے ارکان کو پولیس اور انتظامی رضامندی سمیت دیگر کئی حکام سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.

یونانی پناہ گاہ سروس کے اہلکار نے ایک بیان میں کہا کہ "بہت سے معاملات کے لۓ، پولیس اہلکار وں کو بین الاقوامی مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، جو وقت لیتا ہے.

ResidencePermit-1

کیا کرنا ہے اگر آپکے رہائشی اجازت نامے کی معیاد ختم ہوگئی ہے

اگر آپکا رہائشی اجازت نامہ کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور آپکو ابھی نیا موصول نہیں ہوا ہے:

  • اپنے رہائشی اجازت نامے کی معیاد ختم ہونے سے پہلے علاقائی پناہ گاہ کے دفتر جائیں.
  • یونانی پناہ گاہ سروس, 2 مہینے تک ایک عبوری سرٹیفکیٹ جاری کرے گا.
  • سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آپکا رہائشی اجازت نامہ تجدید کے لیے التواء ہے
  • یونانی پناہ گاہ سروس کے کام کے بوجھ پر منحصر ہے، ہوسکتا ہےکہ آپ فوری طور پر یہ تصدیق نامہ حاصل کر لیں، یا آپ کو چند دن کے بعد اسے لینےآنے کے لئے کہا جائے گا.
  • تصدیق نامہ کا استعمال کرنے کے لئے،اسے اپنے ختم شدہ رہائشی اجازت نامے کے ساتھ رکھیں اور جب بھی عوامی خدمت فراہم کرنے والی جگہ پر جائیں یا ID فراہم کرنے کی ضرورت ہو تو انہیں دونوں دیکھائیں۔

کیا ہو گا اگر عبوری تصدیق نامہ بھی ختم ہو جاتا ہے؟

اگر 2 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر چکا ہے اور آپ نے ابھی تک اپنا نیا رہائشی اجازت نامہ موصول نہیں کیا ہے، تو آپکو خود علاقائی پناہ گاہ سروس میں جانا ہوگا اور پوچھنا ہوگا کہ تاخیر کی وجہ کیا ہے.

کیس پر منحصر ہوتے ہوئے، یونانی پناہ گاہ سروس آپ کو ایک نیا تصدیق نامہ جاری کر سکتا ہے جو یہ تصدیق کرتا ہے کہ آپکا رہائشی اجازت نامہ تجدید کے لیے زیرِ التوا ہے. اس سرٹیفکیٹ کی تاریخ 2 ماہ تک ہوگی.

CARE-KEP-1

کیا سرکاری اہلکار عبوری تصدیق نامہ اور ایک ختم شدہ رہائشی اجازت نامہ قبول کررہے ہیں؟

شاید. یونانی عوامی خدمات کے مقام پر اس کے بارے میں اب بھی بہت الجھن ہے.

یونانی پناہ گاہ سروس نے مہاجرین اور تنظیموں سے بہت زیادہ شکایات موصول کی ہیں کہ یونانی بے روزگاری اتھارٹی (QAED)اور شہری خدمات والے مراکز(KEPs) ان تصدیق نامہ کو قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں.

تنظیم جنریشن/نسل 2.0 کی طرف سے ایک خط کے جواب میں، یونانی پناہ گاہ سروس، نے بھیجا

ایک خط OEED اور KEP دفاتر کے لئے ذمہ دار 2 یونانی وزارتوں کو، کہ عبوری تصدیق نامہ درست طور پر قبول کریں۔

2 وزارتوں نے ایتھنز میں OAED اور KEP دفاتر کو ابھی تک کوئی ہدایات نہیں بھیجی،OAED اورKEPکے افسروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے.

یونانی پناہ گاہ کے حکام نے ریفیوجی۔انفو کوبتایاکہ انہیں نے ابھی تک وزارتوں سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے کہ تمام OAED اور KEP دفاتر سرٹیفکیٹ کو قبول کریں گے.