بوسنیا: وہاں کے خطرات، خدمات، کہاں ٹہرنے کے بارے میں کیا جاننے کی ضرورت ہے

بوسنیا و ہرزیگووینا سے گزرنے کا سفر بہت سے خطرات رکھتا ہے — ہزاروں بارودی سرنگوں سے لے کر ظالمانہ پولیس تشدد، جنگلی جانوروں اور سخت موسم سرما کے درجہ حرارت تک۔

سربیا اور مونٹینیگرو سے سرحد پار کرنے والے بہت سے مہاجرین اور تارکین وطن عام طور پر بوسنیا کے ان خطرات اور حالات سے بے خبر ہوتے ہیں۔ وہ اکثر وہاں پہنچ کر ملک کی ریاستی رہائشی سہولیات اور عارضی کیمپ دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں۔

بوسنیا کی وزارت برائے سیکورٹی کے مطابق، اس سال 12،000 سے زائد آمدوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہیں، جس کی 2017 میں شمار ہونے والی تعداد 13 گنا زیادہ ہے. بوسنیا کے زیادہ تر پناہ گزین اور تارکین وطن، جو فی الحال تقریبا 4،500 سے زائد ہیں، ملک کی سرحد کے قریب شمالی علاقوں میں مرکوز ہیں.

ریفیوجی۔انفو حال ہی میں بوسنیا کے موجود حالات کو سمجھنے کے لئے، اور ان لوگوں کے لیئے جوابات لینے کے لیئے جو اس راہ سے سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں، وہاں گیا. آپ کو مزید باخبر اور محفوظ فیصلے کرنے میں مدد کے لیئے ہمیں ملنے والی معلومات یہ ہیں:

Adi-Kebo_zurnal.info-dom-4

بوسنیا-کرویئشا کی سرحد پر کیا صورت حال ہے؟

کرویئشا نے حال ہی میں اپنی سرحد کو نگرانی کرنے والے جہاز سے مضبوط کیا ہے اور بوسنیا بھی اپنی سرحد پر فوج کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

آپ اس کے بارے میں مزید یہاں جان سکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں نے جو بوسنیا-کرویئشا کی سرحد حکام کی اجازت کی اجزت کی بغیر پار کرنے والے ہیں، بشمول خواتین اور بچے، سنگین طور پر زخمی ہوئے. کرویئشا پولیس بہت طریقے سے لوگوں کے پیروں کو زخمی کر رہے ہیں، پیسہ اور مال پر قبضہ کر رہے ہیں، اور فون کو تباہ کررہے ہیں.

ہم غیر قانونی سرحد پار کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں، لیکن اگر آپ سرحدی تشدد کا شکار ہوئے ہیں تو آپ ہمیشہ اس علاقے میں بات کرنے کے لئے رضاکاروں کو ڈھونڈ سکتے ہیں. طبی سہولیات، جیسے کہ بیھاچ اور ویلیکا کلادوشا ( Bihac and Velika Kladusa ) میں ڈاکٹرز ویداوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف)، آپ کی چوٹوں کے علاج اور ان کو ریکارڈ بھی کرنے میں مدد کر سکتے ہے.

آپ اپنیکیانی سنانے کے لیئے نو نیم کچن (No Name Kitchen) سے رابطہ یا مزید یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔ آر یو سیریس (Are You Syrious) اور نو نیم کچن (No Name Kitchen published) نے حال ہی میں سرحدی تشدد کے کیسس پر ایک رپورٹ شائع کی ہے.

mine-1

بوسنیا میں اور کون سے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے؟

بارودی سرنگیں
بوسنیا و ہرزیگووینا کے مائین ایکشن سینٹر نے اندازہ لگایا گیا ہے کہ 1990 کی جنگ کے بعد سے تقریباً 80،000 فعال بارودی سرنگیں بوسنیا میں بچی ہیں۔ یہ صرف ان کے بارے میں حساب ہے جن کے بارے میں وہ جانتے ہیں ، کیوںکہ ابھی تک کچھ ایسی بارودی سرنگیں ہیں جن کو دریافت کر کے نشانات نہیں لگائے گئے۔

یہ زیادہ تر بیھاچ اور ویلیکا کلادوشا، اور ساوا دریا کو علاقے میں، شمالی بوسنیا میں واقع ہیں۔ کرویئشا کے مائن ایکشن سینٹر کے مطابق، کرویئشا کے سربیا کے ساتھ کے سرحدی علاقوں میں اور 40 کلو میٹر تک بوسنیا کی سرحد کے ساتھ بارودی سرنگوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ سنٹر نے، خطرے والے علاقے میں، 50-100 میٹر تک کھوپڑی کے ساتھ لال انتباہ کے نشانات لگائے ہوئے ہیں۔ لیکن کچھ نشانات وقت کے ساتھ ساتھ تباہ ہو چکے ہیں۔ آپ کو وہ اکثر درخت میں یا زمین میں لگے ملیں گے۔

mapa-1

آپ بوسنیا و ہرزیگووینا مائین ایکشن سنٹر کی ویب سائٹ پر آپ مشکوک علاقوں کا نقشہ دیکھ سکتے ہیں. نقشے پر تمام سرخ مقامات ممکنہ طور پر خطرناک علاقے ہیں. ریڈ کراس ان علاقوں میں جہاں پناہ گزینوں اور تارکین وطنوں کو جمع کیا جا رہا ہے، بارودی سرنگوں پر دوبارہ نشانات لگا رہے ہیں اور نقشے شائیہ کر رہے ہیں۔

جنگلی جانور
بوسنیا کے جنگلوں میں آپ کا سامنا ہو سکتا ہے:
- بھوررے ریچ
-بھیڑیوں
- جنگلی سور

یہاں ایک، انگریزیوں میں موجود، گائیڈ ہے جو ایسے علاقوں میں آپ کے برتاو کے بارے میں ہے جہاں ریچ ہوں۔

پہاڑوں میں موسمی حالات
بوسنیا ایک بہت پہاڑی علاقہ ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ سخت طوفان سمیت سخت موسمی حالات بھی ہوسکتے ہیں. ستمبر کے آغاز میں، درجہ حرارت 0 ڈگری سیلسیس (Celcius) سے کم ہوسکتا ہے اور پہلے برف پہاڑوں میں آ سکتی ہے.

anadolu-dom-9

ہم بوسنیا میں کہاں ٹہر سکتے ہیں؟

بوسنیا میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی اکثریت ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور عارزی پناہ گاہوں میں سوتے ہیں۔ یہ عام طور پر خیمے یا خراب حالتوں میں عمارتیں ہوتی ہیں . وہ اکثر کھانے، بجلی، پانی،پاخانه اور وائی فائی تک مناسب رسائی فراہم نہیں کرتے.

بوسنیا صرف دو سرکاری مراکز کی میزبانی کرتا ہے. آپ کو مندرجہ ذیل مقامات پر، دوسرے پناہ گاہوں کے ساتھ تلاش کر سکتے ہیں. تمام سہولیات ان کے اپنے قوانین ہیں اور ان کے قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں رہائشیوں کو نکالا یا نا واپس آنے کا کہا جا سکتا ہے۔

نوٹ کریں کہ ان پناہ گاہوں میں سے بہت سی آپ کو غیرملکیوں کے معاملاتی سروس (Service for Foreigners’ Affairs) کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت رکھتی ہے. یہاں تک کہ اگر آپ ایک پناہ گاہ کا دورہ کریں جو آپکی رجسٹرنشن نہیں چاہتی، تب بھی آپ کو بوسنیا میں 14 دن کے لئے رہنے کا قانونی حق حاصل کرنے کے لئے رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے. رجسٹریشن کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں [یہاں].

دیلیاش (Delijas) اور سالاکوفتس (Salakovac)
یہ دو حکومتی مراکز فی دن 3 کھانے، بجلی، پانی، پاخانہ اور نہانے کی جگہ تک باقاعدہ رسائی فراہم کرتی ہیں، لیکن ان کے پاس وائی فائی محدود یا نہیں ہے. دیلیاش، ترنووہ (Trnovo) میونسپلٹی کے پہاڑی علاقہ میں ہے، سارایووہ (Sarajevo) سے 40 کلومیٹر دور، اور مرکز سے قریب ترین بس سٹاپ تک جانے کے لیئے تقریبا 2 گھنٹے لگتے ہیں۔ ان مراکز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے، آپ کو سب سے پہلے غیرملکیوں کے معاملاتی سروس (Service for Foreigners’ Affairs) کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی اور سارایووہ (Sarajevo) میں اقوام متحدہ کے ہائی کورٹ کے انفارمیشن سینٹر سے ملاقات کریں گے. دستیابی اور منظوری کے عمل کے سلسلے میں، اکیلے مرد دیلیاش (Delijas) کے حوالہ کیے جاتے ہیں جبکہ اکیلی عورتیں اور خاندانوں کو دیلیاش (Delijas) یا سالاکوفتس (Salakovac) کے حوالے کیا جاتا ہے.

دوبوئی ایستک (Doboj Istok) اور سازین (Cazin) میں ہوٹل سیدرا (Hotel Sedra)
دوبوئی ایستک (Doboj Istok) میں پناہ گاہ ایک این جی او، ایم ایف ایس-ایمموس (MFS-Emmaus) کے ذریعہ چلایا جاتا ہے جو مکمل طور پر لیس ہے. وہ کمزور/غیرمحفوظ پناہ گزینوں کی میزبانی کرتے ہیں جن میں ذہنی معذوری والے افراد اور اکیلے بچے شامل ہیں، لیکن صرف خاص حوالہ سے. یہ ایک نیم بند جگہ ہے، مطلب یہ ہے کہ وہاں رہنے والے افراد کو وہ جگہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے، اور یہ اُس سے کہیں دور ہے جہاں بہت سے پناہ گزین اور تارکین وطن رہ رہے ہیں. اگر آپ سرکاری منظوری کے بغیر یہ جگہ چھوڑ دیں تو، مرکز آپ کے دستاویزات رکھ لیں گے اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیں گے.

سازین (Cazin) میں ہوٹل سیدرا (Hotel Sedra) سیکورٹی وزارت کے تعاون کے ساتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے امیگریشن (آئی ایم او) ((International Organization for Migration (IOM) کے ذریعہ منظم کیا گیا ہے اور خاندانوں کی میزبانی کرتا ہے. وہاں رہنے والے لوگ کھانے، پانی، حفظان صحت کی مصنوعات اور دیگر اشیاء حاصل کرتے ہیں. ان مراکز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے، آپ کو سب سے پہلے غیرملکیوں کے معاملاتی سروس (Service for Foreigners’ Affairs) کے لئے سروس کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی اور جن سے آپ کو حوالہ ملے گا.

anadolija-9-vk

بیہاچ (Bihac)
بیہاچ (Bihac) میں ڈورمیٹوری/خواب گاہ غیر رسمی طور پر حکومت کے ساتھ ریڈ کراس اور IOM کے ذریعہ چل رہا ہے، اور یہ بہت خراب حالت میں ہے. یہ ایک نامکمل، 4 منزلہ عمارت ہے جو کھڑکیوں، دروازوں اور پانی کے بغیر ہے. ہر منزل پر چند روشنی کے بلب ہیں، چند موبائل پاخانے اور نہانے کی جگھیں، اور نا ہی وائی فائی ہے. یہاں لوگ کھانے، حفظان صحت کی مصنوعات اور کچھ دیگر اشیاء حاصل کرتے ہیں. ان ڈورمیٹوری/خواب گاہوں میں رہنے والے زیادہ تر لوگ اکیلے مرد ہیں، اور ریڈ کراس نے یہاں کے رہنے والوں میں سکیبیز/خارشاور ہیپاٹائٹس پایا ہے. آپ کو داخلہ میں رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی. ہم لکھنے کے وقت اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ آیا آپ کو غیرملکیوں کے معاملاتی سروس (Service for Foreigners’ Affairs) کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں، لیکن آپ داخلہ کے بارے میں معلوماتی ڈیسک پر ریڈ کراس یا IOM کے ساتھ چیک کر سکتے ہیں.

ویلیکا کلادوشا (Velika Kladusa)
MFS-Emmaus کی طرف سے ایک کھلے میدان میں خیمے بجلی کی غیر مناسب رسائی (چند جنریٹروں کے سوا) اور پانی، چند موبائل پاخانے اور نہانے کی جگہ ہے، اور وائی فائی نہیں ہے. یہاں لوگ کھانا، حفظان صحت کی مصنوعاتت اور دیگر اشیاء رضاکاروں اور تنظیموں سے، جیسے MFS-Emmaus اور IOM، سے حاصل کرتے ہیں. کبھی کبھار کیمپ میں بارش کی وجہ سے سیلاب آیا ہے، اور وہاں سکیبیز رپورٹ کی گئی ہے.

سارایووہ (Sarajevo) کے قریب
مقامی فاونڈیشن اور رضاکاروں کے ذریعہ ایک آراستہ پیراستہ پناہ گاہ کمزور/غیر محفوظ خاندانوں کی میزبانی کرتا ہے، لیکن محدود گنجائش رکھتا ہے. یہاں رہنے والے لوگ کھانا، وائی فائی، حفظان صحت کی مصنوعات اور دیگر اشیاء تک رسائی حاصل رکھتے ہیں. یہاں رہنے کے لئے، آپ کو سارایووہ میں رضاکاروں سے ایک حوالہ کی ضرورت ہے.

نوٹ کریں کہ غیرملکیوں کے معاملاتی سروس (Service for Foreigners’ Affairs) کا سارایووہ (Sarajevo) میں بھی ایک بند امیگریشن مرکز ہے جن لوگوں کا پناہ گزینی کا طریقہ ختم ہو چکا ہے، اور جو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے ہیں. یہ مرکز فی الحال حد سے زیادہ بھرا ہے.

anadolu-dom-8

کس قسم کی معاونت اور خدمات دستیاب ہیں؟

بوسنیا کی حکومت نے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی ضروریات پر فوری طور پر جواب نہیں دیا. انھوں نے ابھی بھی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے، وسائل کو منظم کرنے یا زیادہ مرکزوں کو کھولنے کے لئے خدمات فراہم کرنی ہیں. فی الحال، بوسنیا کے شہری اور رضاکار افراد یہ فرق مٹانے میں مدد کر رہے ہیں۔

بوسنیا میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی خدمات فراہم کرنے والی زیادہ تر تنظیموں نے 2017 کے اختتام یا 2018 کے آغاز میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا. یہ تنظیمیں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مربوط جواب کو منظم کرنے میں دشواری کا شکار ہیں.

چونکہ ان تنظیموں میں ابھی تک ہر شخص کی مدد کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، وہ سب سے زیادہ کمزور/غیر محفوظ پناہ گزینوں اور تارکین وطنوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں. تاہم، ایسی تنظیمیں موجود ہیں جو مختلف مقامات پر ان خدمات میں سے ایک فراہم کرتے ہیں: قانونی امداد، نفسیاتی مدد، طبی امداد، خواتین اور بچوں کی خدمات، اور معلوماتی خدمات. مزید معلومات کے لئے، آپ سارایووہ (Sarajevo) میں UNHCR کے انفارمیشن سینٹر میں جا سکتے ہیں.

آپ جہاں ہیں، اس مقام کے حساب سے، مختلف تنظیموں جیسے کہ آئی ایم او، ریڈ کراس اور ایم ایف ایس ایمموس، یا رضاکاروں سے معلومات طلب کرسکتے ہیں جو کھانے اور دیگر اشیاء کو تقسیم کرتے ہیں.

dado-ruvic-reuters-dom

میں کھانا اور دیگر اشیاء کہاں سے لے سکتا ہوں؟

اگر آپ یلیاش (Delijas)، سالاکوفتس (Salakovac)، دوبوئی ایستک (Doboj Istok)، سازین (Cazin) میں ہوٹل سیدرا، بیہاچ (Bihac) میں ڈورمیٹوری یا ویلیکا کلادوشا (Velika Kladusa) میں ترنووی فیلڈ میں ٹہرے ہوئے ہیں، آپ کو وہاں آپ کے کھانے اور دیگر ضروری سامان ملیں گے.

اگر آپ سارایووہ (Sarajevo) میں ہیں تو، ہر روز دوپہر 2 بجے اور شام 8 بجے، ٹرین سٹیشن کے پارکنگ لاٹ میں خوراک کی تقسیم ہوتی ہے. بعض رضاکار کبھی کبھار کمبل، سونے کے تھیلے، کپڑے، اور دیگر اشیاء کو تقسیم کرتے ہیں جو ان کے ملنے پر منحصر ہے.

اگر آُپ ویلیکا کلادوشا (Velika Kladusa) میں ہیں اور آپ کو کپڑوں، جوتوں، سونے کے تھیلے یا کوئی اور اشیاء کی ضرورت ہو، تو آپ ایس او ایس ٹیم والکی کلادوس کے رضاکاران تک پہنچ سکتے ہیں، جن کا نام پکسی اور پیٹرا ہے. وہ عام طور پر شہر میں اور کبھی کبھی ترنووی کی فیلڈ میں دورہ کرتی ہیں. نو نیم کچن شاور اور لانڈری سروس بھی فراہم کرتا ہے.

میں طبی امداد کہاں سے تلاش کر سکتا ہوں؟

ایم ایس ایف کی ایک موبائل میڈیکل یونٹ ہے جو ترنووی کے میدان میں ادھا وقت ویلیکا کلادوشا (Velika Kladusa) اور آدھا وقت بیہاچ (Bihac) میں ہوتا ہے. وہ آپ کو فوری مدد فراہم کر سکتے ہیں. MSF مقامی صحت کے مراکز کے ساتھ بھی تعاون کرتا ہے اور اگر آپ کو زیادہ سنجیدہ مسلے ہیں تو آپ کو ایک کی طرف حوالہ دے سکتے ہیں.

اگر آپ یلیاش (Delijas)، سالاکوفتس (Salakovac)، دوبوئی ایستک (Doboj Istok)، سازین (Cazin) میں ہوٹل سیدرا، بیہاچ (Bihac) میں ڈورمیٹوری میں ہیں، تو طبی امداد کے لیئے مینگمنٹ ٹیم آپ کی مدد کر سکے گی .

سارایووہ (Sarajevo) میں، رضاکارانہ کھانے کی تقسیم کے دوران بنیادی طبی امداد فراہم کرتے ہیں.

بوسنیا کی صورت حال کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں

بوسنیا میں صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، لیکن ہم آپ کو سب سے تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی اپنی پوری کوشش کریں گے.

اس دوران، اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے تو، آپ فیس بک پر ہمیں پیغام بھیج سکتے ہیں.

تصویر کریڈٹ (ترتیب میں): Adi Kebo/Zurnal.info, Adi Kebo/Zurnal.info, people.uwec.edu, Bosnia and Herzegovina Mine Action Centre, Samir Yordamoviç/Anadolu Agency, Samir Yordamoviç/Anadolu Agency, Samir Yordamoviç/Anadolu Agency, Dado Ruvic/Reuters