بوسنیا: رجسٹریشن اور سیاسی پناہ کے لیے درخواست کیسے کرتے ہیں

اگر آپ بوسنیا اور ہرزیگوینا پہنچے ہیں، تو آپکو وہاں قانونی طور پر رہنے کے لئے سیاسی پناہ طلب کرنے کے لئے اپنے ارادے کا اظہار اور رجسٹریشن کروانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو، آپ کو رہائش تلاش کرنے اور ملک بھر میں سفر کرنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔

رجسٹر ہونے کا طریقہ

آپ بوسنیا میں غیر ملکیوں کے معاملات کے لئے (“Sluzba za poslove sa strancima” in Bosnian) موجود سروس کے ساتھ درج ذیل میں کسی بھی ان کے دفتر میں رجسٹر کرسکتے ہیں یہاں۔

وہ آپ سے درج ذیل کے متعلق پوچھیں گے:

  • بنیادی ذاتی معلومات
  • رابطے کی تفصیلات
  • تصویر
  • انگلیوں کے نشانات

غیر ملکیوں کے معاملات کی سروس (SFA) آپ کو ایک فارم یا توثیق نامہ دے گی کہ آپ سیاسی پناہ طلب کرنے کے لۓ اپناارادہ رکھتے ہیں۔یہ توثیق نامہ سفید کاغذ" White Paper" بھی کہلاتا ہے۔ قانون کے مطابق، یہ توثیق نامہ آپکو قانونی طور پر ملک میں 14 دن کےلیے رہنے کا حق دیتا ہے۔

رجسٹریشن کرتے وقت، آپ کو (SFA) کو بتانا چاہئے کہ اگر آپ درج ذیل میں سے کسی بھی بیمار/کمزور زمرے سے تعلق رکھتے ہیں:

  • آپکی عمر 18 سال سے کم ہے
  • آپکی عمر 18 سال سے کم ہے اور آپ اپنے والدین یا بالغ سر پرست کے بغیر سفر کر رہے ہیں
  • آپ اک حاملہ خاتون ہیں
  • آپ ایک چھوٹے بچے کے ساتھ ایک اکیلے والدین ہیں یعنی یا اکیلی والدہ یا اکیلا والد
  • آپ تشدد، عصمت دری/ریپ یا جسمانی یا ذہنی تشدد کے دوسرے قسم کے واقعات سے زندہ بچ جانے والے ہیں
  • آپ ایک بزرگ شخص ہیں
  • آپکو کوئی بیماری ہے
  • آپکو کوئی دماغی بیماری ہے
  • آپ اک معذور شخص ہیں

اگر آپ ایک کمزور/بیمار شخص ہیں تو، (SFA) اور وزارت برائے سلامتی امور کو دوسرے پناہ گزین کی نسبت جو بیمار/ کمزور نہیں ہیں آپ کی درخواست کو ترجیح دینا چاہئے ۔

تصویر ©یو این ایچ سی آر

قانونی امداد تلاش کرنے کا طریقہ

آپ ایک ترجمان جو آپ کی مادری زبان بولتا ہو اور سیاسی پناہ کے عمل کے آغاز سے مفت قانونی امداد لینے کا حق رکھتے ہیں۔آپ (Vasa Prava BiH) تنظیم سے قانونی امداد(UNHCR’s Info Center in Sarajevo)یو این ایچ سی آر کے سرائیوو میں معلوماتی مرکز سے تلاش کر سکتے ہیں,یا ان کے ساتھ براہ راست ملاقات کا وقت طے کریں۔

آپ ویسا پراوا بی ایچ (Vasa Prava BiH)کے ساتھ وکالت نامہ پر دستخط کرسکتے ہیں جو کہ آپ کو سیاسی پناہ کے طریقہ کار کے دوران انہیں آپ کی نمائندگی کرنے میں مدد دیں گے۔ یہ آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرسکتا ہے، اور آپ کے کیس کے متعلق بروقت اپ ڈیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ کو یواین ایچ سی آر کو معلوماتی مرکز میں اور اپنے وکیل کواپنی بیماری کے متعلق بھی آگاہ کرنا چاہئے۔ وہ وزارت برائے سلامتی امور سے آپ کو خاص توجہ اور ترجیح کے ساتھ آپکا علاج کرنےکے بارے میں پوچھیں گے۔

رجسٹریشن کے بعد کہاں رہنا ہے

جب آپ اپنا توثیق نامہ وصول کرتے ہیں، تو آپ سرکاری پناہ گزین یا پناہ گزین استقبالیہ مرکز، یا اپنے ذاتی پیسوں پر نجی رہائش پر رہ سکتے ہیں۔

اگر آپ حکومت کے زیرِ انتظام مرکز میں رہنا چاہتے ہیں، تو یو این ایچ سی آر کے ساتھ بات کریں۔ وہ آپکو بتا سکتے ہیں کہ آیا کوئی جگہ موجود ہے اور وہ آپکو اک حوالہ نمبر بنا کر دیں گے کیونکہ بغیر حوالہ نمبر کے آپ ان مراکز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے مرکز کو کیمپ انتظامیه کو بتائے بغیر چھوڑ دیتے ہیں، تو وہ آپکی سیاسی پناہ کی درخواست کو ختم کر دیں گے اور آپ ملک میں قانونی طور پر رہنے کا حق کھو دیں گے۔ آپ تب جیل میں بھیجے جانے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

اگر آپ نجی رہائش میں رہ رہے ہیں تو، آپ کو اپنے عارضی پتہ کو (SFA) کے ساتھ رجسٹر کرنا ہوگا۔

ایس ایف اے(SFA) آپ کے پتہ کی تصدیق کرنے والے ایک دستاویز کو جاری کرے گا، جسے "وائٹ کارڈ" بھی کہا جاتا ہے۔ ہر دفعہ جب آپ اپنی رہائش تبدیل کرتے ہیں، تو آپکو ایس ایف اے کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اپنے پتہ کو ایس ایف اے کے ساتھ 3 دنوں کے اندر اندر رجسٹر کرنا ہوتا ہے۔

جب آپ اپنا پتہ رجسٹر اور تبدیل کرتے ہیں تو آپکو براہ راست اپنے وکیل یا وزارت برائے سلامتی امور کو بھی آگاہ کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ دوسری صورت میں، اگر وزارت آپ کے پرانے ایڈریس پر انٹرویو کا دعوت نامہ بھیجتی ہے اور وہ واپس ہو جاتاہے، تو وہ آپ کے سیاسی پناہ کے عمل کو ختم کردیں گے کیونکہ وہ سوچیں گے کہ آپ نے ملک چھوڑ دیا ہے۔

آپ رہائش کے اختیارات اور ان کے حالات کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں یہاں۔

توثیق نامہ اور سفید کارڈ کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔یہ اک ثبوت ہے کہ آپ ملک میں قانونی طور پر رہ رہے ہیں، اور یہ آپکو خدمات تک رسائی دیتے ہیں بشمول طبی دیکھ بھال۔ آپ کو سیاسی پناہ کے طریقہ کار کے ساتھ بھی آگے بڑھنے کے لیے ان دونوں کی ضرورت ہوگی۔

تصویر © Amel Emric/AP

سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

سیاسی پناہ کے لئے مختص سیکٹر آپ کو فون کرے گا اور آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرنے کے لئے ایک تقرری شیڈول کرے گا۔ وہ براہِ راست آپکو، مرکز جہاں پر آپ رہ رہے ہیں یا آپکے وکیل کو کال کریں گے۔

قانون کے مطابق, ایسا آپکا سیاسی پناہ کے لیے ارادہ ظاہر کرنے کے بعد 14 دنوں کے اندر اندر ہونا چاہیے۔ تاہم، عملی طور پر اس میں زیادہ دن لگتے ہیں کیونکہ وہاں لوگ پہلے سے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں — بعض اوقات اس میں 20 سے 30 دن بھی لگ سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس سفری یا دیگر شناختی دستاویزات ہیں، تو سیاسی پناہ کے لیے مختص سیکٹر عارضی طور پر انہیں آپ سے اپنی تحویل میں لے گا۔ آپ اپنے سیاسی پناہ کے کیس پر حتمی فیصلہ حاصل کرنے کے بعد یا پھر اگر آپ اپنا کیس واپس لیتے ہیں تو آپ یہ دستاویزات واپس حاصل کر لیں گے ۔

آپکی سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے بعد، سیاسی پناہ کے لیے مختص سیکٹر اک پناہ گزین کارڈ جاری کرے گا جسے " پیلا کارڈ" بھی کہا جاتا ہے۔ آپ یہ کارڈ اپنے قربیی ایس ایف اے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پیلا کارڈ 3 مہینوں کے لیے درست/کارآمد ہوتا ہے۔ آپکا وکیل اس کارڈ کی تاریخِ تنسیح سے 15 دن قبل اسکی تجدید کے لیے درخواست دینے میں مدد کر سکتا ہے۔

انٹرویو اور فیصلہ

آپ یا آپ کے وکیل کو آپ کے انٹرویو سے 8 دن قبل وزارت برائےسلامتی امور سے انٹرویو کا دعوت نامے کا خط موصول ہوگا۔

سیاسی پناہ کے لیے مختص سیکٹر آپکا انٹرویو لے گا اور پھر آپکے پناہ کے کیس پر 6 ماہ کے اندر اندر پناہ کی درخواست دائر کرنے کے بعد فیصلہ دے گا۔ غیر معمولی معاملات میں, پناہ کے کیس پر فیصلہ آنے میں 18 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

سیاسی پناہ کے لئے مختص سیکٹر آپ کی درخواست 30 دن کے اندر اندر ایک تیز رفتار طریقہ کار میں بھی مسترد کر سکتا ہے۔

آپ بوسنیا میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواست کے حتمی فیصلہ آنے تک رہ سکتے ہیں۔
آپکے پناہ کے کیس پر منحصر کرتے ہوئے, آپ حاصل کر سکتے ہیں:

  • پناہ گزین کی حیثیت حاصل ہونا (مکمل سیاسی پناہ) — اگر آپکے آبائی ملک میں خطرہ زیادہ ہے, آپکو نسل، مذہب، قومیت، سیاسی رائے یا رکنیت کی وجہ سے خاص طور پر سماجی گروپ میں ایذا رسائی دی جائے گی یا تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا، اور یہ کہ آپ کا ملک آپ کی حفاظت نہیں کرسکتا۔
  • ماتحت تحفظ حاصل ہونا (جزوی پناہ) — اگر آپ پناہ گزین کی حیثیت کے اہل نہیں ہیں لیکن اگر آپ اپنے آبائی ملک یا اصل جگہ یا رہائش کی عام جگہ پر واپس جائیں تو سنگین نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے "سنگین نقصان" میں موت کی سزا، تشدد یا غیر انسانی سلوک شامل ہے۔
  • درخواست مسترد ہونا — اگر آپ منفی فیصلہ وصول کرتے ہیں تو, آپ اس فیصلے کے خلاف 15 دن اندر جس دن سے سیاسی پناہ کے لیے مختص سیکٹر نے اس منفی فیسلہ کو جاری کیا تھا اپیل کر سکتے ہیں۔اگر آپکی درخواست اک تیز ترین عمل کے ذریعے مسترد ہوئی ہے تو, آپکے پاس صرف 8 دن اپیل لیے ہوتے ہیں۔

کور تصویر © Igor Pavicevic/Reuters