انتظار کی فہرست کے لوگوں کو ایتھنز کیش عملے نے کارڈز جاری کر دیے ہیں

پیر کے روز، 3 ستمبر کو، ایتھنز کیش آفس کے عملے نے انتظار کی فہرست کے لوگوں کو کیش کارڈ جاری کرنے کا آغاز کیا جس نے تصدیق کے عمل کو مکمل کیا.

وہ ان لوگوں کو ترجیح دے رہے ہیں جو سب سے طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں.

یو این ایچ سی آر (UNHCR) کا اندازہ ہے کہ اب تک تقریبا 240 نئے کیش کارڈ جاری کیے گئے ہیں.

جیسا کہ مظاہرین کا آکومیناٹو اسٹریٹ (Akominatou) میں کیش دفتر پر قبضہ جاری ہے، ایتھنز کی کیش امداد پروگرام کو منظم کرنے والی تنظیمیں اب ایک ریموٹ مقام سے پچھلے کیش کارڈ کے بیک لاگ کو ختم کرنے کے لیئے کام کر رہی ہیں.

پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (UNHCR) یونان میں کیش امداد کے لئے ذمہ دار ہے، جبکہ اس کے شراکت دار سی آر ایس (CRS) اور کاریتاس (Caritas)  درخواست کے عمل اور ایتھنز کے شہری علاقوں میں اہل درخواست دہندگان کو کارڈ جاری کرتے ہیں۔

انہوں نے دوسرے محکموں کے ساتھیوں کو بھی کیش امداد پر کام کرنے کے لئے منصوب کیا ہے، تاکہ وہ انتظار کی فہرست کے 2,900 افراد کو کال اور تصدیق کر سکیں

سی آر ایس (CRS) کے مطابق،  انہوں نے انتظار کی فہرست پر سب کو کال کر دی ہے.

انہوں نے ہمیں بتایا کہ تقریبا آدھے لوگ جنہیں کال کیا گیا ہے انہوں نے یا تو جواب نہیں دیا یا اان سے رابطہ قائم نہیں ہو سکا.

اگر آپ انتظار کی فہرست پر ہیں لیکن سی آر ایس (CRS) کی کال آپ کو نہیں آئی تو ہو سکتا ہے وہ آپ کے رابطے کی معلومات تبدیل ہونے کی وجہ سے آپ تک پہنچ نا پائے ہوں۔

ایتھنز کی نقد تنظیموں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس وقت کا اعلان کریں گے جب لوگوں کا اپنی رابطے کی معلومات کو کال کرنے اور اپ ڈیٹ کرنے کا وقت آئے گا.

کیش افسران نے کہا ہے کہ وہ ان کالوں کو ابھی حاصل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں.

کیا میں کیش کارڈ کے لیئے ابھی اندراج کر سکتا ہوں؟

وقتی طور پر، سی آر ایس(CRS) نے کہا ہے کہ، وہ نئے لوگوں کا اندراج نہیں کر رہے جب تکہ وہ پہلے سے موجود انتظار والی فہرست کی درخواستوں کو ختم نہیں کر لیتے۔ وہ نہیں جانتے کہ اس عمل میں کتنی دیر لگے گی۔


وہ مزید ملازمین کیوں نہیں رکھ لیتے؟

اقوامِ متحدہ  (UNHCR) اور  سی آر ایس (CRS) والوں نے ریفیوجی۔انفو کو بتایا کہ وہ کیش کارڈ کے سٹاف کے لیے مزید ملازمین نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ ان کے فنڈ سے متعلق قوانین سے متعلقہ ہے۔


ایتھنزکے  کیش کا دفتر کب کھلے گا؟

مظاہرین کی طرف سے اگست کے آغاز میں شروع ہونے والے احتجاج کی وجہ سے ایتھنز کیش دفتر ابھی تک بند ہے.

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (UNHCR) نے ریفیوجی۔انفو کو تصدیق کی کہ وہ اب بھی مظاہرین کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں کہا کہ وہ جلد ہی ایتھنز کیش دفتر چھوڑ دیں گے.

یو این ایچ سی آر (UNHCR) نے کہا کہ مظاہرین یونانی وزارت برائے مائیگریشن پالیسی کے نمائندے، Ilias Miltiadis Klapas، کے ساتھ ملاقات کے بعد چھوڑنے کے خواہاں ہیں.

Klapas نے وعدہ کیا کہ وزارت، مستقل پتہ کے بغیر بے گھر لوگوں اور دوسروں کے لئے پناہ گزینوں کی طلب پر کیش امداد کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرے گی.

تاہم، نقد ٹیم نے کہا کہ قبضہ ختم ہونے پر بھی، انہیں دفتر تیار کرنے کے لئے انہیں دو ہفتوں کی ضرورت ہوگی.


کیا کیش ہاٹ لائن کام کر رہی ہے؟

یونان کیش الاؤنس ہاٹ لائن اب بھی آپریشنل ہے، لیکن ان دنوں لائنز کام کے گھنٹوں کے دوران مصروف ہیں.

کیش افسروں کا کالروں کو ہاٹ لائن صبر سے اور مسلسل کال کرنے کا مشورہ ہے، اور جب کوئی اٹھائے جتنی ممکن ہو سکے درست اور ٹھیک رابطہ کی معلومات دیں.

صرف اسی طریقے سے وہ آپ کو واپس کال کر سکتے ہیں۔

اب تک، دفتری مدد ڈیسک بند ہے، اور کیش کارڈ کے ساتھ کسی قسم کی مدد ملنے کی کوئی اور جگہ نہیں ہے.

میں نے سنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (UNHCR) اور سی آر ایس (CRS) نے اکزارچیا (Exarchia) میں ایک اور دفتر کھولا ہے۔ کیا یہ سچ ہے؟

نہیں۔ کچھ ہفتوں پہلے، ہماری اس رپورٹ کے بعد کہ تمام ایتھنز کیش آفس آپریشن بند کردیئے گئے ہیں، آپ میں سے بعض نے ہمیں بتایا کہ کیش افسران ایک نئے کیش دفتر سے کام کر رہے ہیں.

ہم نے آپکی بات کو سنا اور تفتیش کی، اور ہم نے پتہ لگایا ہے کہ کیش آفس کا عملہ ایک جگہ جس کا ناپ سی کیوب ین اکزارچیا (The Cube in Exarchia) سے کام کر رہا تھا —  لیکن یہ عملہ ابھی بھی کوئی نئے کیش کارڈ جاری نہیں کر رہا تھا.

اقوام متحدہ کے ہائی کورٹ اور سی آر ایس کے مطابق، کیش عملہ دی کیوب کو اضافی تاخیر سے بچنے سے کے لئے اہلیت کے لۓ انتظار کی فہرست پر لوگوں کی اسکرینینگ کے لیئے استعمال کر رہا تھا.

تنظیم نے ہمیں بتایا کہ متبادل جگہ پر منظور کردہ لوگ کیش کارڈ حاصل کریں گے  ایک دفعہ جب دوبارہ سی آر ایس کیش کارڈ جاری کرنا شروع کریں گے.

لیکن کچھ ہفتوں پہلے، سی آر ایس نے دی کیوب سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے.


مجھے کچھ مہینوں سے کیش مل رہا تھا لیکن اس مہینے نہیں ملا۔ ایسا کیوں ہے؟

اگر آپ کو کیش امداد کے لئے منظور کیا گیا تھا لیکن آپ کے دستاویزات کی میعاد ختم ہونے والے ہیں یا آپ کے درخواست کے عمل کے دوران کوئی غذ یا تفصیلات غائب ہیں، تو آپ کو اس کی تصدیق خد آ کر کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے.

کچھ دوسرے معاملات میں، کیش رقم وصول کرنے کے لۓ، ہر ماہ کیش کارڈ رکھنے والے افراد کو ہر ماہ کی توثیق کے عمل کی ضرورت ہو سکتی ہے.

کیش دفتر خاص طور سے فون پر توثیق کے عمل کو جاری رکھے گا جب تک کہ ایتھنز کیش دفتر واپس کھل نہیں جاتا.

اگر آپ پہلے ہی  کیش وصول کررہے تھے لیکن اس مہینے ملا تو ہو سکتا ہے کہ کیش افسران آپ کو فون کرنے کی کوشش کر رہے ہوں لیکن وہ آپ سے رابطہ قائم نا کر سکے ہوں.

آپ ذیل ہاٹ لائن کے نمبروں پر کال کر کے اس کی رپورٹ کر سکتے ہیں:

تمام زبانوں کے لیئے نمبر: 00302103300170
عربی اور فرانسیسی کے لیے وٹس ایپ اور وائبر نمبر: 00306944514441
تمام دوسری زبانوں کے لیئے: 00306940716099

گھنٹے: پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے

ہم آپ کو مطلع کرتے رہیں گے.

ریفیوجی۔انفو اس صورتِحال کے متعلق معلومات حاصل کرنا جاری رکھے گا، اور ہم آپکو آگاہ کریں کہ جب کیش کارڈ کی ہیلپ/ ہاٹ لائن دوبارہ نئے کیش کارڈ کے لیے اندراج کرنا شروع کرے گی.

ہم جانتے ہیں آپ کے لیے یہ کیش کارڈ کی معلومات کتنی اہم ہے، خاص طور پر کیونکہ آپ میں سے کافی زیادہ لوگ کافی لمبے عرصے سے کیش کارڈ کے لیے انتظار کر رہے ہیں.

آپ تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمیں ایتھنز میں کیش کارد کی معلومات سے باخبر رکھا.

 کسی بھی وقت جب آپ ہمیں بتاتے ہیں کہ کہانی مزید باقی ہے، ہم اس پر نظر دوڑائیں گے.

اہم نوٹ: بد قسمتی سے ریفیوجی۔انفو آپکو کیش کارڈ کے لیے رجسٹر نہیں کر سکتی — ہم آپ تک صرف معلومات ہی پہنچا سکتے ہیں.

📸 Daphne Tolis