پناہ گزینوں کے احتجاجی مظاہرے کی تاخیری کی وجہ سے امدادی نقد/کیش دفتر بند ہو گئے

مظاہرین کیش کارڈ کے لئے طویل انتظار کے دورانیہ کی وجہ سے ایتھنز کیش دفتر پر قبضہ کر رہے ہیں.

ملازمین نے گزشتہ پیر کو کیش آفس کو پولیس کے خالی کرانے پر چھوڑ دیا تھا، اور ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب واپس آئیں گے. گریس کیش الائنس (جی سی اے) ہاٹ لائن Greece Cash Alliance (GCA) hotline نے عارضی طور پر نئی رجسٹریشن لینا روک دی ہے.

یہ مظاہرے نقد کارڈ جاری کرنے میں تاخیر میں پناہ گزینوں کی شکایات کے دوران شروع ہوئے۔

ویسے تو یونان میں نقد امداد کے لئے اقوام متحدہ کا ہائی کورٹ UNHCR ذمہ دار ہے، اس کا پارٹنر سی آر ایس آٹیکا کے ایتھنز کیش آفس میں قابل اطلاق درخواست دہندگان کے مسائل کو حل کرتا ہے.

شکایات کے جواب میں، ایتھنز کیش آفس کے افسران نے تاخیر کو تسلیم کیا، اور غیر رسمی طور پر ریفیوجی۔انفو کو اطلاع دی کہ کبھی کبھار انہیں نقد کارڈ کے لئے نئے رجسٹریشن کو معطل کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ پچھلے کیسز سے نمٹنے پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں۔

ہر ایک کا، جنہوں نے ہمیں اس مسئلے سے آگاہ کیا اور ہمیں ویڈیو بھیجیں، بہت شکریہ. آگے کی صورت حال کے بارے میں ہم یہ سب جانتے ہیں.

Cash-Protest-21

ایتھنز کیش آفس کیوں بند ہے؟

ہمیں یہ پتہ چلا کہ پناہ گزینوں کے ایک گروہ نے امدادی کیش دفتر کو نقد کارڈ جاری کرنے میں تاخیری کا مظاہرہ کرنے اور یونانی پناہ گزینی سسٹم سے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لئے ایتھنز کیش دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایک ہفتے پہلے، تقریباً 50 پناہ گزین کا ہجوم عمارت میں آیا، اور پولیس نے کیش آفس ملازمین کو نکال لیا.

تب سے آفس بند ہے۔

پیر کی صبح، مظاہرین ٓعمارت میں پھر اندر آ کر اپنے مظاہرے کو واپس اندر لے گئے. پولیس موقع پر آ گئی اور مظاہرین کو آفس چھوڑنے کو بولا کیونکہ یونانی قانون کے مطابق، وہ خلاف ورضی کر رہے ہیں۔

یو این ایچ سی آر UNHCR اور سی آر ایس CRS کے ساتھ ساتھ، پولیس نے وضاحت کی ہے کہ احتجاج کے وجہ سے ایتھنز میں تمام مدد کے لئے اہل پناہ گزینوں اور پناہ کے مطلاشیوں کے لئے کیش رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی ہے، کیونکہ کیش کارڈ کے ملازمین تب تک کام پہ واپس نہیں آسکتے جب تک مظاہرے ختم نہیں ہوتے.

تاہم مظاہرین نے وہ جگہ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ عمارت تب تک نہیں چھوڑیں گے جب تک انہیں کیش کارڈ نہیں دیا جائے گا۔

Cash-Protest-01

یہ مظاہرے شروع کیسے ہوئے؟

ایران سے سعید، 8 مہینے انتظار کے بعد، اپنا کیش کارڈ لینے کیش آفس گیا۔ اس نے دوسرے پناہ گزینوں کو اسی حالت میں دیکھنے کے بعد ان کے ساتھ یکجہتی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا، اور عمارت کے دروازے پر خود کو ایک کرسی پر باندھ لیا۔

وہ ایک ہفتہ سے، دن رات کیش آفس میں، بندھا ہوا ہے۔

تقریبا 50 افراد، بنیادی طور پر ایران اور افغانستان سے فارسی بولنے والے، اس کے بعد عمارت پر قبضہ کرنے کے لئے شامل ہوتے گئے جیسے جیسے وہ اپنی طے شدہ ملاقات کے لیئے دفتر آتے گئے.

کچھ مظاہرین نے ریفیوجی۔انفو کو بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے ہی کیش کارڈ ہیں، جبکہ دوسروں نے کہا کہ وہ اب بھی انتظار کر رہے ہیں. سی آر ایس CRS نے تصدیق کی ہے کہ کچھ 7-9 ماہ سے انتظارکر رہے ہیں. مظاہرین کی حمایت کرنے والے پناہ گزین اُن کو خوراک اور پانی کے فراہم کر رہے ہیں.

مجھے ابھی تک میرا کیش کارڈ کیوں نہیں ملا؟

سی آر ایس CRS نے ریفیوجی،انفو کو بتایا کے تاخیر ہر کیس کے حساب سے بہت سی مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے۔ کچھ درج ذیل وجوہات یہ ہیں:

  • سی آر ایس CRS ، یو این ایچ سی آر UNHCR اور مقامی حکام کے درمیان تعاون.
  • بیوروکریٹک طریقہ کار
  • کچھ لوگوں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ وہ کال کا جواب نہیں دیتے یا کیش آفس کو بتائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کر لیتے ہیں۔
  • کچھ لوگ اپنی طے شدہ ملاقات پر ضروری دستاویزات کے بغیر چلے جاتے ہیں، اور اس کی وجہ سے ان کو نئی ملاقات طے کرنے پڑتی ہے۔
  • کچھ درخواست دہندگان کو، فیصلہ کرنے سے پہلے. ان کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ناقابل قبول پایا جا سکتا ہے۔ دوبارہ جانچ پڑتال بھی وقت لگتا ہے.

غیر سرکاری تخمینوں کے مطابق، ایتھنز میں تقریباً 3،000 افراد ابھی کیش کی منتظر فہرست پر ہیں.

Cash-Protest-12

سی آر ایس CRS اور یو این ایچ سی آر UNHCR ان مطاہروں کا کیا جواب دے رہے ہیں؟

دونوں تنظیموں کے نمائندے پیر کو مظاہرین کے مطالبات کو سننے کے لئے بات کرنے آئے، اور ان پناہ گزینوں کی تفصیلات کو مرتب کیا جو ابھی تک اپنے نقد کارڈ کے انتظار میں ہیں۔ یو این ایچ سی آر اور سی آر ایس نے کہا کہ ماضی میں نقد کارڈ جاری کرنے میں پہلے سے ہی تاخیر تھی اور طریقہ کار کے بارے میں کچھ بھی نہیں بدلا.

کیش آفس پھر سے کب چلنا شروع ہو گا؟

سی آر ایس نے ریفیوجی۔انفو کو بتایا کہ کیش رجسٹریشن اور سرٹیفیکیشن صرف مظاہرین کے جگہ چھوڑنے کے بعد ہی جاری ہو ہسکے گی اور ان کے کیش افسران دفتر واپس آسکیں گے.

اس وقت تک کوئی خبر نہیں ہے کہ نقد امداد کے لئے رجسٹریشن دوبارہ کب شروع ہو جائے گی، کب دفتر دوبارہ کھولا جائے گا، یا کب مقرر کردہ ملاقاتوں کو دوبارہ بحال کیا جائے گا.

اگر میں پہلے سے ہی نقد امداد حاصل کر رہا ہوں تو کیا مجھے کوئی فرق پڑے گا؟

نہیں، ایتھنز میں موجودہ صورتحال 49،649 مہاجرین اور پناہ گزینوں کو، جنہوں نے یونان کے 93 مقامات سے پہلے ہی نقد امداد حاصل کی ہے، متاثر نہیں کرے گی.

کیا ریفیوجی،انفو ہمیں کیش کارڈ حاصل کرنے میں مدد کرے گا؟

ریفیوجی۔انفو کیش کارڈ جاری نہیں کرتا اور رجسٹریشن میں شامل نہیں ہے۔ ہم ان تمام تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہمارا مقصد آپ کو فوری معلومات فراہم کرنا ہے جس طرح ہم حاصل کرتے ہیں.

اگر آپ کے پاس نقد امداد کے بارے میں مزید معلومات ہیں تو گریس الائنس ہاٹ لائن Greece Cash Alliance Hotline پر کال کریں۔