یونانی جزائر پہ پناہ کا طریقہ کار: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے 🇬🇷

کیا آپ کے پاس لیسبوس، خیوس، ساموس، کوس اور لیروس کے جزائر پر پناہ گزین کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی سوال ہے؟

اگر آپ اکتوبر میں ہمارے فیس بک کے صفحے پر ریفوجی۔انفو براہ راست بات چیت/چیٹ سے محروم رہے، تو کوئی پریشانی کی بات نہیں!

ہم نے یہاں پر سب سے اہم سوالات اور جوابات جمع کیے ہیں، جیسا کہ ہماری ساتھی تنظیم کی وکیل کی طرف سے فراہم کی گئی ہے سولیڈیریٹی ناو (SolidarityNow)، میری مپاسدیکی (Mary Mpasdeki)۔

آپ اب بھی ہمارے ریفیوجی۔انفو کے فیس بک پیج پر ہماری لائیو چیٹ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں.

آپ ہماریویب سائٹ پر مزید معلومات بھی پڑھ سکتے ہیں.

Screen-Shot-2018-11-19-at-16.03.37

پناہ کا طریقی کار کیا ہے اور مجھے اس طریقہ کار سے گزرنے کی کیوں ضرورت ہے؟

پناه گزینی آپ کی وہ حفاظت کی درخواست ہے جو آپ کسی دوسرے ملک سے یونان پہنچنے پر دیتے ہیں، ظلم و ستم یا سنگین خطرہ سے بچ کے. آپ کو تحفظ کے لئے درخواست دینے کا حق ہے چاہے آپ کسی بھی ملک سے ہوں.

یہ ایک کافی پیچیدہ طریقہ کار ہے اور آپ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے. آپ قانونی خدمات تلاش کرسکتے ہیں:

آپ ہماری ویب سائٹ پر یونانی جزائر پہ پناہ گزینی کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات پڑھ سکتے ہیں.

یونان جزیرے پر پہنچنے پر مجھے پہلے کس طریقہ کار سے گزرنے کی ضرورت ہے؟

جب آپ یونانی جزیرے پر پہنچ جاتے ہیں، تو آپ کو اپنے نام، عمر اور صنف کو استقبالیہ اور شناخت کاطریقہ کار پہ رجسٹر کرنا ہوگا۔

پولیس یا فرنٹیکس (یورپی سرحدی اور ساحل گارڈ ایجنسی) آپ کی قومیت کی شناخت کرے گی اور آپکے انگلی کے نشانات لے گی۔ آپ اس موقع پر ، پناہ طلب کرنے کا اظہار کر سکتے ہیں

اگر میرا خاندان کسی دوسرے یورپی ملک میں ہے اور میں یونانی جزیرے پر ہوں تو پھر؟ میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کا خاندان کسی دوسرے یورپی یونین کے ملک میں رہائش پذیر ہے تو، پناہ سروس کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ مکمل رجسٹریشن کے دوران خاندانی ملاپ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں.

براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو یونانی سروس برائے پناہ گزین کے ساتھ اپنے پناہ گزین کے دعوی کو مکمل طور پر رجسٹر کرنے کے بعد 3 ماہ کے اندر خاندانی ملاپ کی درخواست دینی ہوگی. آپ کو ان 3 ماہ گزرنے کے بعد خاندانی ملاپ کے لئے درخواست دینی کی منظور نہیں ملے گی.

آپ خاندانی ملاپ کے بارے میں مزید معلولات یہاں سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

میرے رجسٹر کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

اگلا قدم مکمل رجسٹریشن ہے، جس کے دوران یونانی سروس برائے پناہ گزین آپ کے پناہ گزین کے انٹرویو کے لئے ایک تاریخ فراہم کرے گا.

اس عمل کے دوران، آپ کو ایک خطرے کی تشخیص سے بھی چلنا ہوگا. مثال کے طور پر، اگر آپ بہت بیمار ہیں، حاملہ یا اکیلے بالغ تو، پناہ گزین سروس آپ کو کمزور/غیر محفوظ شناخت کرے گی. اس کا مطلب ہے کہ آپ جغرافیائی پابندی نہیں ملے گی اور آپ کو مختلف خدمات کے لئے ترجیح ملے گی.

ایک بار جب پناہ گزینی سروس آپ کے پناہ کا دعوہ رجسٹر کرلیتی ہے، تو وہ آپ کو ایک رجسٹریشن کارڈ دے گی جو کہ جزائر پر وسیع پیمانے پر "آوسویس" کے طور پر جانا جاتا ہے . اگر آپ پر جغرافیائی پابندی ہے تو یونانی پناہ گاہ سروس آپ کی دستاویز پر ایک سرخ سٹیمپ لگاے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو جزیرا چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے.

اگر آپ کو کمزور تصور کیا جاتا ہے تو، یونانی پناہ سروس آپ کی دستاویز پر ایک سیاہ اسٹیمپ لگاے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو جزیرے سے باقی یونان میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔

اگرچہ میں بہت بیمار ہوں، وہ مجھے کمزور نہیں سمجھتے۔ کمزور سمجھے جانے کا عمل کیسے کام کرتا ہے؟

یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے خطرے/کمزوری کا ذکر کرنے کے لئے کیلپنو KEELPNO، یونانی مرکز براے بیماری کی روک تھام ( the Greek Centre of Disease Control and Prevention) کی طبی ٹیموں سے ملیں،

کیلپنو KEELPNO کے طبی ماہرین آپ کی نفسیاتی تشخیص کے ذمہ دار ہیں. اس تشخیص کے دوران، وہ آپ کی ذاتی تفصیلات کو نوٹ کریں گے، آپ کی طبی تاریخ اور آپ کی موجودہ صحت کی حالت سے بھی پوچھیں گے.

اگر آپ کے پاس کوئی طبی دستاویزات ہیں تو، کیلپنو KEELPNO آپ کو انہیں پیش کرنے لیے کہے گا۔ آپ کو اپنے خطرے کو یونانی عوامی ہسپتال سے طبی تشخیص کے ساتھ ثابت کرنے کی ضرورت ہوگی. اس ملاقات کا بندوبست کرنے کا واحد طریقہ کیلپنو KEELPNO کے ذریعہ ہے.

یہاں خطرے/کمزوری کی تشخیص کے بارے میں مزید پڑھیں۔

اگر مجھے کمزور طور پر تسلیم کیا جاتا ہے تو کیا مستقبل کے آجروں کو میری کمزوری سے متعلق فائلوں تک رسائی ملے گی؟

نہیں، مستقبل کے آجروں کو پناہ لینے والے کی فائل تک رسائی حاصل نہیں ہوسکتی.
حقیقت یہ ہے کہ آپ کی طرف سے انٹرویو کے دوران کہی گی تمام چیزیں اور آپ کے کیس سے متعلق تمام دستاویزات خفیہ ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی خطرے/کمزوری سے متعلق ذکر آپ کے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا.

میرا پناہ گزیی کا انٹرویو ایک ماہ میں ہے. کیا آپ مجھے انٹرویو کے لئے کچھ تجاویز دے سکتے ہیں؟

پناہ گزینی کے انٹرویو کا مواد پناہ لینے والے کی قومیت پر منحصر ہے. کچھ صورت میں توجہ مرکوز ہوتی ہے کہ آیا درخواست دہندہ کے لئے ترکی محفوظ تیسرا ملک ہے، دیگر صورتوں میں انفرادی طور پر کہانیاں اور تحفظ کی درخواست کے لئے وجوہات کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی جاتی ہیں.

ایک بنیادی مفید اشارہ یہ ہے کہ آپ یکساں رہیں؛ مکمل رجسٹریشن کے دوران آپ نے جو دعوی کیا تھا، ذاتی انٹرویو کے دوران بھی ویسا ہی رہنا چاہیے۔

آخر میں، سب سے اہم بات قانونی مدد حاصل کرنا ہے.

میں 1 سال سے زائد عرصے سے جزیرے پر ہوں اور میرا انٹرویو اب بھی 2 مہینے دور ہے. مجھے کب تک انتظار کرنا ہوگا؟

جب جزیرے پر وقت گزارنے کی بات آے، تو آپ جو عملی طور پر تجربہ کرتے ہیں وہ بدقسمتی سے قانون میں بیان کردہ سے مختلف ہے۔ مختلف جزائر پر بھی اصل وقت گزارنا مختلف ہے. لہذا، ہم ایک درست جواب نہیں دے سکتے کہ پہلا فیصلہ آنے میں کتنا وقت لگتا ہے.

دسمبر 2017 میں، جزائر پر پہلی دفعہ میں درخواست پر فیصلے کے لئے ( پہلے منفی فیصلے سے پہلے) اوسط وقت، مکمل رجسٹریشن سے لے کر 53 دن تھا۔ قانون میں بیان کردہ وقت 7 دن ہے۔

میں حال ہی میں لیسووس سے مرکزی یونان میں ایک کیمپ میں منتقل کردیا گیا تھا. میرے پناہ گزینی کے انٹرویو کا کیا ہوگا؟

اگر آپ پر سے جغرافیائی پابندی اٹھا دی گئی ہے اور آپ کو مرکزی یونان میں منتقل کر دیا گیا ہے، تو سروس براے پناہ گزین آپ کی پناہ کے طریقہ کار کو روکے گی نہیں۔ اس کے بجائے، سروس براے پناہ گزین آپ کا انٹرویو کی تاریخ کو دوبارہ طے کرے گی اور آپ کو آپ کے انٹرویو کی تاریخ کے بارے میں مطلع کرے گی.

اس مسئلے پر سب سے حالیہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، آپ کو جزیرے پر واپس جانے کی ضرورت نہیں ہے اور یہاں تک کہ اگر آپ اپنے طور پر بھی واپس جائیں تو آپ کا انٹرویو نہیں ہوسکتا.

یہ ضروری ہے کہ پناہ گزینی دفتر کے پاس آپ کی سب سے تازہ ترین رابطہ کی معلومات ہوں.

چونکہ بہت سے لوگوں کو جزیرے سے مرکزی زمین پر منتقل کیا جا رہا ہے، تو یہ معلومات دوبارہ بدل سکتی ہیں. ہم آپ کو کسی بھی تازہ ترین خبر سے آگاہ رکھیں گے.

میں لیسووس میں ہوں اور 11 مہینے پہلے میرا انٹرویو منظور ہوا تھا، لیکن ابھی تک مجھے جواب نہیں ملا. میں اس بارے میں تازہ ترین کہاں سے پوچھ سکتا ہوں؟ کیا میں اپنا پناہ گزینی کا فیصلہ جلدی حاصل کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ اپنے پناہ کے کیس کی حیثیت کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں. آپ کسی بھی یونانی پناہ گاہ آفس کی معلوماتی کیوسک کا دورہ کرسکتے ہیں اور اپنے کیس نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں. اگر آپ کے پاس قانونی مشیر ہے تو، وہ آپ کے کیس نمبر کا بھی استعمال کرسکتے ہیں اور سروس براے پناہ گزین کو آپ کی جانب سے درخواست کرسکتے ہیں۔

تاہم، بدقسمتی سے سروس براے پناہ گزین سے جلد فیصلہ لینے کے لۓ دباؤ ڈالنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کئی عوامل ہیں جو اس سخت تاخیر کی وجہ سے ہیں؛ پناہ گزین کے لیے انٹرویو کرنے والوں پر کام کا بہت زیادہ دباو ہے اور انہیں اس بات کا یقین کرنے کے لئے ایسے طریقوں پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی غلطی کے بغیر ہر کیس کی جانچ پڑتال کریں.

پناہ گزینی کا طریقہ کار کیسے ختم ہوتا ہے؟

مثبت منظر یہ ہے کہ سروس براے پناہ گزین آپ کے دعوی کو قبول کرتا ہے اور یونان میں آپ کو پناہ عطا کرتا ہے.

اس کا مطلب ہے کہ ایک تسلیم شدہ پناہ گزین کے طور پر، آپ کو رہائشی پرمٹ اور سفری دستاویز کے لئے درخواست دینے کے حق کے ساتھ ساتھ متعدد حقوق حاصل ہیں۔

منفی صورت یہ ہے کہ سروس براے پناہ گزین آپ کا پناہ کا دعوی رد کر دیتا ہے۔ اس صورت میں، آپ یونانی اپیل اتھارٹی کے سامنے فیصلے پر اپیل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک اور طویل اور پیچیدہ عمل ہے لہذا آپ کو یقینی طور پر قانونی مدد کی ضرورت ہوگی۔

اگر مجھے حتمی پر نا منظوری مل جائے تو کیا وہ مجھے واپس ترکی بھیج دیں گے؟ کیا ہمیں ترکی واپس بھیجنے کے لئے پوچھ سکتے ہیں، کیونکہ ہمارا اصل ملک واپس جانا بہت خطرناک ہے؟

اگر آپ کو اپنے پناہ گزینی کے دعوی پر حتمی نامنظوری مل جائے تو، یونانی حکام آپ کو اصل ملک یا ترکی واپس بھیجنے کا عمل شروع کرسکتے ہیں، لیکن صرف تب اگر وہ سوچتے ہیں کہ یہ ملک آپ کے لئے محفوظ ہیں.

اگرچہ آپ ترکی واپس بھیجنے کے لیے نہیں کہہ سکتے، آپ رضاکارانہ طور پر اپنے اصل ملک میں واپس جانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں.

مثبت فیصلہ حاصل کرنے کے بعد، میں جزیرے کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں اور مرکزی یونان میں نئی زندگی شروع کر سکتا ہوں؟

مثبت فیصلے کے بعد، آپ یونان میں اپنی خواہش کے مطابق کہیں بھی منتقل ہوسکتے ہیں.

تاہم، آپ کو اپنی نقل و حمل اور رہائش کا خرچ خود اٹھانا پڑے گا.

آپ کی ایک خاص مدت کے لیے نقد امداد جاری رہے گی اور اس کے بعد، آپ کو اپنی مدد کے لئے نوکری تلاش کرنا پڑے گی.

آپ میں سے بہت لوگوں نے ہمیں یونانی جزائر پر خاص طور پر لیسووس، سموس اور چیوس میں پیش آنے والی سخت صورتحال کے بارے میں بتایا ہے. برائے مہربانی ہمیں _ اپنی رائے بھیجتے رہیں_ ! آئی آر سی اور سولیڈیریٹی ناو میں ہمارے ساتھیوں نے حکام کو اس کا حل تلاش کرنے کے لئے زور دیا ہوا ہے۔ یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ آپ کے خدشات کتنے اہم ہیں، ہم ان کے ساتھ آپ کی تمام رائے کا اشتراک کریں گے.