ابھی درخواست دیں: صوفیہ میں پری اسکول کے عمر کے بچوں کے لئے تعلیمی پروگرام

سوفیا میں گروئنگ بائے پلینگ پروگرام نوجوان پناہ گزینوں اور مہاجرین کو بلغاریہ میں نرسریوں، کنڈرگارٹن اور اسکولوں میں ضم ہونے اور اپنانے میں مدد کر رہا ہے. یہ پروگرام، ورلڈ وائڈ فاؤنڈیشن بلغاریہ کے ذریعے چلایا جاتا ہے،یہ مفت ہے اور 3 سے 7 سال کے درمیان بچوں کو کھیلوں پر مبنی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے نشوونما کے قابل بناتا ہے.

پروگرام اپریل 2019 تک چلے گا لہذا آپ اب بھی اپنے بچے کا اندراج کراسکتے ہیں.

پروگرام کیسے کام کرتا ہے؟

بچے موسیقی کے آلات استعمال کرتے ہیں، اور گانے، آرٹ اور کہانیوں کے ذریعے ثقافت اور زبان کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ سرگرمیوں کا مقصد بچوں کی موٹر اور سماجی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیت، خود اظہار اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے.

سیشن کے دوران کھانا پینا بھی دستیاب ہوگا.

کیا میرے بچے کو بلغاریائی بولنے کی ضرورت ہے؟

اس پروگرام کے شروع سے بلغاریائی کو سیکھنے اور بولنے کے لئے سہولت کار بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. اگر آپکا بچہ بلغاریائی میں بات کرنے میں مشکلات رکھتا ہے تو، ایک عربی بولنے والا سہولت کار ہے جو ابتدا میں اس کو بات کرنے میں مدد کرسکتا ہے جب تک آپ کا بچہ معمول سے واقف نہ ہوجائے. سہولت کار انگریزی بھی بول سکتا ہے، لیکن طلباء عام طور پر ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے فوری طور پر جملے منتخب کرلیتے ہیں.

سرگرمیاں کب منقد کی جاتی ہیں؟

سرگرمیاں صبح 10 سے 12 بجے تک پیر اور بدھ کے روز ہوتی ہیں سوائے جب عام تعطیل ہو۔

کیا میرا بچہ اس پروگرام میں حصہ لے سکتا ہے؟

آپ کا بچہ حصہ لے سکتا ہے:

  • اگر آپ کو بلغاریہ میں پناہ گزین کی حیثیت یا انسانی حقوق کا تحفظ مل گیا ہے
  • اگر آپ بلغاریہ میں پناہ گزین ہیں
  • اگر آپ والدین، رشتہ دار یا پیشہ ور ہیں تو جو بچے کا خیال رکھتا ہے
  • اگر آپ کا بچہ 3 اور 7 سال کے درمیان کی عمر کا ہے

اگر آپ کے پاس 7 سال سے زائد دیگر بچے ہیں جو سکول میں شرکت نہیں کرتے ہیں، تو آپ ورلڈ وائیڈ آرفن فاؤنڈیشن بلغاریہ سے پوچھ سکتے ہیں آیا یہ ممکن ہے کہ رعایت برتی جائے اور انہیں اپنے بہن بھائی کے ساتھ گروپ میں شامل کرلیا جائے.

Children-painting-2

مجھ سے کیا امید ہے؟

1. اپنے بچے کے ساتھ ہفتے میں دو بار سرگرمیوں میں باقاعدہ حصہ لیں اور بچے کی نشونما کے بارے میں مزید جانیں

تب کیا اگر کام، مطالعہ، بیماری یا سفر کی وجہ سے آپ باقاعدگی سے سرگرمیوں میں شرکت نہیں کرسکتیں؟ اگر ماں سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوسکتی ہے تو والد کو یہ کردار ادا کرنا ہوگا. اگر دونوں والدین یہ نہیں کر سکتے، تو یہ ضروری ہے کہ کوئی بالغ رشتہ دار یا پیشہ ور جو آپ کے بچے کا خیال رکھتا ہو موجود ہو - کوئی جو آپ کے بچے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہو اور فراہم کرسکتا ہو.

گر آپکا بچہ باقاعدگی سے سرگرمیوں میں شرکت نہیں کرسکتا ہے، تو وہ اپنی نشونما میں اہم نتائج نہیں حاصل کرسکتا۔ بچے صرف اس صورت میں غیر حاضر ہوسکتے ہیں جب وہ بیمار ہوں یا خاندان کے ساتھ سفر کررہے ہوں. سہولت کاروں کے ساتھ بات کرنے کے بعد کچھ دوسری رعایات دی جا سکتی ہیں.

2. آپکے بچے کے نشونما کے بارے میں معلومات، مخصوص رویے اور صحت کے مسائل (اگر کوئی ہے) کے بارے میں سہولت کار سے معلومات کا اشتراک کرنے کے لۓ
مثال کے طور پر، اگر آپکا بچہ سیکھنے میں تاخیر رکھتا ہے کہ کس طرح بولنا اور چلنا ہے، کوئی بیماری ہے جو اس کی نشونما پر اثر انداز ہو سکتی ہے، یا اگر آپ کے روزانہ کے معمول کے رویے بارے میں جیسے کھانا، نیند اور کھیل میں کچھ خاص ہے.

3. بلغاریائی سیکھنے اور سرگرمیوں کے دوران بلغاریائی میں اپنے بچے سے بات کرنے کے لئے راضی ہونا

4. منصوبے کے آخر ی مرحلے میں سرگرمیوں کے دوران بلغاریائی بچوں اور ان کی ماؤں کے ساتھ بات چیت کرنا

اس سے میرے بچے کو اسکول جانے میں کیسے مدد ملے گی؟

پروگرام کے اختتام پر آپ کو شرکت کا ایک سرٹیفکیٹ مل جائے گا. یہ بلغاریہ کے تعلیمی نظام کی طرف سے رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے، لیکن کچھ کنڈرگارٹن اور اسکول شاید اسے ایک ثبوت کے طور پر قبول کرسکتے ہیں کہ آپ کا بچہ مقامی اسکول کے نظام میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے.

سہولت کار آپ کے ساتھ اسکول کے اندراج کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، مناسب اسکول کا مشورہ دیتے ہیں اور آپ کو کاریتاس سینٹ اینا سینٹر بھجواتے ہیں جہاں آپ کے بچے کے اسکول کے اندراج میں آپ کو پیشہ ورانہ مدد مل سکتی ہے.

میں کس طرح سائن اپ کرسکتا ہوں؟

اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو، آپ بلغاریہ میں کاریتاس سینٹ اینا سینٹر یا کونسل فار ریفیوجی ومین ان بلغاریہ سے رابطہ کرسکتے ہیں. وہ آپ کو پروگرام کے بارے میں ابتدائی معلومات دے سکتے ہیں اور آپ کو منتظمین کے ساتھ رابطے میں ڈال سکتے ہیں.

اگر آپ بلغاریائی یا انگریزی بولتے ہیں تو، آپ ای میل کے زریعے office@wwo.bg پر ورلڈ وائیڈ آرفن فاؤنڈیشن بلغاریہ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں یا 60 Ekzarh Yosif street پر سوفیا میں ان کے دفتر کا دورہ کرسکتے ہیں۔ سائن اپ کرنے کے لئے انہیں آپ کے رابطے کی تفصیلات کی ضرورت ہوگی.

ڈبلیو ڈبلیو او WWO ان سرگرمیوں کے مقاصد کے بارے میں آپ کو مزید بتا سکتا ہے، اور آپ کو اپنے بچے کے ساتھ ایک سیشن میں حصہ لینے کے لئے مدعو کرسکتا ہے. اس سے آپ کو اپنے بچے کا اندراج کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ دیکھنے میں مدد ملتی ہے کہ یہ پروگرام کیسے کام کرتا ہے.