یونان میں رہائش کی قلت: ایسا کیوں ہو رہا ہے

ریفیوجی .انفو کے آغاز سے، یونان سے ہمیں پناہ گزین اور مہاجرین کے رہنے کے لیئے محفوظ جگہ نا ملنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں - خاص طور پر حال ہی میں.

ہم جانتے ہیں کہ یونان میں بہت سے لوگ ہیں، خاندانوں اور بچوں سمیت، مناسب رہائش کے بغیر رہ رہے ہیں.

آپ کے پیغامات کے جواب میں، ہم اس سنجیدہ مسئلے کے بارے میں، گھریلو صورتحال پر اپنی پوری معلومات اور یونان اس مسئلے کو حل کرنے کا کیا ارادہ رکھتا ہے، ابھی مرتب کر چکے ہیں۔

خاص طور پر ابھی، رہائش کیوں اتنی کم ہے؟

جیسا کے آپ میں سے بہت سے لوگ خود جانتے ہیں کہ، یونان بھر میں رہائش گاہ کی سہولیات فی الحال بھر چکی ہیں اور اپنی پوری گنجائش سے زیادہ ہو گئی ہیں. زیادہ تر، یہ 2 بڑی وجوہات میں سے ہیں:

1. شمالی یونان میں آمد میں اضافہ

اپریل میں، شمالی یونان تک ایوروس دریا کو پار کرنے والوں کی تعداد ڈرامائی طور پر بڑھ گئی. اب تقریباً 1،700 لوگ غیر رجسٹرڈ ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بنیادی خدمات کی کمی، اور عارضی رہائش گاہ میں رہنا پڑ رہا ہے.

2. جزیرے سے مرکزی یونان تک منتقلی میں کمی

جزائر سے مرکزی یونان تک پناہ گزینوں کی منظم منتقلی میں تاخیر کی گئی ہے کیونکہ مرکزی یونان میں اتنی جگہ نہیں ہے.

لیسووس، سموس اور خیوس کے جزائر پر کیمپ ضرورت سے زیادہ بھر چکے ہیں، لیروس اور کوس تقریبا یا اس سے تھوڑے زیادہ بھر چکے ہیں. صرف موریہ میں 3،000 افراد کی جگہ ہے، لیکن فی الحال وہاں دوگنا سے بھی زیادہ افرادرہ رہےہیں.

اب بہت سے کیمپوں نے اپنی سرحدوں کے باہر عارضی خیمے لگائے ہوئے ہیں.

Accom-2

یونان ہماری رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیا کر رہا ہے؟

یونانی حکومت رہائش کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کرنے کے لیئے کیمپوں کو دوبارہ کھول رہی ہے. تاہم، یونانی حکومت کیمپوں اور شہری رہائش گاہوں، دونوں میں، جگہیں بنانے میں تھوڑا آہستہ کام کرتی رہی ہے.

مرکزی یونان میں، حکومت نے کیمپ یہاں دوبارہ کھولے ہیں:

  • ایلیفسینا Elefsina
  • اوینوفیٹا Oinofyta
  • وولوس Volos

غیر سرکاری تنظیموں کی رپورٹ ہے کہ ان سائٹس کو جلدی میں کھولا گیا، بنیادی تیاری کے بغیر، اور وہ لوگ جو یہاں منتقل کیئے گئے ہیں، بنیادی خدمات، خاص طور پر طبی خدمات کی کمی، سے دوچار ہیں.

وہ رہنے کے لئے مزید جگہیں زیادہ تیزی سے کیوں نہیں شامل کر سکتے؟

یونانی حکام نے آنے والے حالیہ اضافہ کی توقع نہیں کی تھی.

وزارت دفاع نے 2018 کے آغاز میں مرکزی یونان میں کیمپوں کے انتظام کو وزارت برائے داخلہ پالیسی کو دینے کی منصوبہ بندی کی، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا.

اس کے نتیجے میں، مرکزی یونان پر کام کرنے والے 28 کیمپوں کی بڑی تعداد حکومت کی طرف سے مرکزی انتظامیه میں فقدان کا سامنا کر رہے ہیں. حکومت کی غیرموجودگی نے ان کیمپوں میں نئے آنے والے پناہ گزینوں کو رجسٹر کرنے میں مزید تاخیر پیدا کی ہے.

اس مسئلے کے بارے میں یونان کیا منصوبہ بندی رکھتا ہے؟

یونانی وزارت برائے وزارت داخلہ پالیسی 66،000 لوگوں کے لئے رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے. یہ اندازہ، 2018 میں یونان میں رہنے والے پناہ گزینوں کی تعداد ہے.

ہم نے سنا ہے کہ کل 20،000 مقامات کیمپوں میں اور 27،000 مقامات شہروں کے رہائشی علاقوں میں سال کے اختتام تک بنانے کے لئے کافی فنڈنگ ہے. بدقسمتی سے، یہ نئی جگہیں ابھی بھی رہائش گاہ کی تلاش میں تمام لوگوں کو نہیں رکھ سکیں گی.

Accommodation-1-1

مرکزی یونان

غیر سرکاری تنظیموں اور سرکاری افسران کے درمیان بات چیت کے مطابق، جس میں ریفیوجی.انفو نے شرکت کی، یونانی حکومت نے وسطی میسیڈونیا Macedonia میں، ویگلوچوری Vagiochori میں جس میں 70 بڑے خیمے اور کراوومیلوس Karavomilos میں، جو والوس Volos شہر کے قریب تقریباً 1،000 مقامات کی صلاحیت رکھتا ہے؛ نئے کیمپ کھولنے کا ارادہ کیا ہے . تاہم، ان معلومات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی اور یونانی وزارت برائے وزارت داخلہ پالیسی اکثر وقت سے پہلے نئے کیمپ کھولنے کا اعلان نہیں کرتا ہے.

ہم نے یہ بھی جانا کہ یونانی وزارت برائے وزارت داخلہ پالیسی موجودہ کیمپوں میں 1،400 سے زائد "ہنگامی مقامات" بنانے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے. یہ عام طور پر خیمے یا سامراجی جگہوں کو کہتے ہیں.

یونانی وزارت برائے وزارت داخلہ پالیسی یونان کے مرکزی کیمپوں میں موجود مستقل جگہوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی منصوبہ بندی رکھتی ہے. وہ کنٹینرز اور اپارٹمنٹس میں 2،500 سے زائد نئی جگہیں شامل کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے. یہ اضافہ ستمبر سے پہلے ہونے کی توقع نہیں ہے.

Accom-3-1

جزائر

ای کاتھیمیرینی eKathimerini کی ایک حالیہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ لیسووس پر پناہ گزینوں کے لئے نئے استقبالیہ سہولیات پیدا کرنے کا بھی منصوبہ ہے. جزیرے کے لوگ ان منصوبوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں.

یہ اپ ڈیٹ مئی کے آخر میں شدت پسندانہ حد تک موریہ کیمپ پر فسادات کے بعد آئی ہے جس نے سینکڑوں کرد پناہ گزینوں کو اس جگہ کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا. حکومت نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا ہے.

حال ہی میں، یونان نے ایک نیا پناہ گزینی بل منظور کیا جس کا مقصد پناہ گزینی کے عمل کو آسان اور تیز بنا کر جزیرے کے پناہ گزین کیمپوں کا ضرورت سے زیادہ بھرنے میں مدد کرنا ہے۔

ریفیوجی۔انفو میں ہم اس وقت نئے پناہ گزین بل کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کا اشتراک کریں گے.

Accom-5

شہری رہائش کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اقوام متحدہ کے ہائی کورٹ کے رہائشی منصوبے، کمزور گروہوں کے لئے اپارٹمنٹس میں 25،000 مقامات فراہم کرتا ہے، بھی بھر چکا ہے. باقی دستیاب جگہیں منظم منتقلی کے لئے محفوظ ہیں، خاص طور پر کمزور افراد کے لئے جو کسی دوسرے یورپی ملک میں خاندانی ملاپ کے منتظر ہیں.

ِیو اینUNHCR کے رہائشی شراکت داروں نے 2018 کے اختتام تک 2،000 مزید مقامات کو شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ فنڈز کو محفوظ کر لیا گیا ہے، لیکن اس منصوبے کو ابھی تک آگے نہیں بڑھایا گیا ہے.

غیر سرکاری تنظیموں کے ایک گروہ کے مطابق، یونانی حکومت نے اپارٹمنٹس میں 3،000 مقامات پیدا کرنے کے لئے اضافی فنڈز کی درخواست کی ہے، لیکن ابھی تک کوئی سرکاری جواب نہیں آیا.

یونان میں رہائش کے اختیارات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں یا فیس بک پر ایک پیغام بھیج سکتے ہیں .