آپ ہنگری میں سیاسی پناہ کےا نٹرویو کے بارے میں کیا جانتے ہیں

فوری حقائق

  • انٹرویو ایک کنٹینر میں ہوتا ہے.
  • یہ کئی گھنٹے تک ہو سکتا ہے - کبھی کبھی 6 یا اس سے زیادہ.
  • سیاسی پناہ کا انٹرویو لینے والے افسران الگ الگ آپ کے خاندان کے ہر ایک فردکا الگ الگ انٹرویوکریں گے.
  • وہ والدین میں سے کسی اک کی موجودگی میں صرف بچوں کا انٹرویو کرسکتے ہیں.
  • اگر آپ 18 سال سے کم ہیں اور آپ والدین کے بغیرہیں، ہنگری حکومت کے ذریعے مقرر کردہ قانونی محافظ آپ کے انٹرویو کے دوران آپ کے ساتھ رہیں گے.

ہنگری میں سیاسی پناہ دینےکی شرح کے بارے میں مزید جانیں

یہاں اور ہنگری میں سیاسی پناہ کا عمل یہاں .

تصویر ایم ٹی آئی ٹامپا، ہنگری میں ٹرانزٹ زون:

انٹرویو سے پہلے

کس طرح تیار ی کرنی ہے

ٹرانزٹ زون میں داخل ہونے سے پہلے، اپنے دستاویزات کی فوٹو کاپی بنائیں. ہنگرین ہیلسینکی کمیٹی مشورہ دیتی ہے کہ انٹرویو میں اپنی دستاویزات کی کاپیاں لانے سے انٹرویو جلدی ختم ہوسکتا ہے.

آپ کے انٹرویو کے دوران آپ کی کہانی بہت اہم ہے. انٹرویو سے پہلے آپ یاددہانی کر لیں اورتفصیلات کو لکھ لیں اس سے آپ کو انٹرویو میں مدد ملتی ہے.

آپ اسکے لئے درخواست کر سکتے ہیں:

ایک وکیل. ایک بار جب آپ ٹرانزٹ زون میں داخل ہو جاتے ہیں تو، آپ اپنی طرف سے نمائندگی کیے جانےکی درخواست کر سکتے ہیں ہنگرین ہلسینکی کمیٹی وکیل. اس کا نام تیمیا کواکس ہے. آپ کو اس کے بارے میں واضح طور پر پوچھنا ہوگا.

آپ وکیل سے مشورہ کرنے کے لیے پوچھ سکتے ہیں پہلے آپ کے انٹرویو سے.

تصویر ایم ٹی آئی : ٹامپا، ہنگری میں ٹرانزٹ زون میں پولیس

انٹرویو کے دوران

آپ اسکے لئے درخواست کر سکتے ہیں:

  • ایک وکیل – آپ انٹرویو کے دوران ایک وکیل کی درخواست کا حق بھی رکھتے ہیں. آپ کو ہنگری میں عوامی محافظ مل جائے گا. انٹرویو سے پہلے ہنگری ہیلسنکی وکیل کی درخواست کرنا بہتر ہے.
  • پانی اگر آپ کوپیاس لگتی ہے تو، آپ پانی کے لیے بھی پوچھ سکتے ہیں.
  • آرام کرنے والا کمرہ - اگر آپ کو آرام کرنے والے کمرے میں جانے کی ضرورت ہو تو، آپ جا سکتے ہیں. پولیس آپ کی نگرانی کرے گی.
  • ایک وقفہ اگر آپکے انٹرویو بہت وقت لگ سکتا ہے تو آپ مختصر وقفے کی درخواست کر سکتے ہیں.

اگر آپ ان چیزوں کی درخواست نہیں کرتے تو شاید آپ انہیں حاصل نہیں کر سکیں گے.

کمرے میں کون ہو گا

  • آپ
  • سیاسی پناہ کا انٹرویو لینے والا افسر
  • ایک وکیل، اگر آپ اس کےلیے درخواست کرتے ہیں
  • ایک مترجم / ترجمان
  • ایک سماجی کارکن، اگر آپ اس کے لیے درخواست کرتے ہیں

تصویر نیویارک ٹائمز : پناہ گزین جو ہنگری میں داخل ہوتے ہیں

نمونہ/ ملتے جلتے سوالات جو انٹرویو لینےوالاافسر آپسےپوچھ سکتا ہے

  • آپ کی اپنا ملک چھوڑنے کی ذاتی وجوہات کیا تھیں؟
  • اگر آپ اپنے ملک میں واپس جائیں توکیا آپ کو تشدد اور / یا جان کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا؟
  • آپ کے مذہبی عقائد کیا ہیں، اور کیاآپ ان کو بدل دیں گے؟
  • کیا آپ رکھتے ہیں یا کیاآپ کی کبھی بھی سیاسی وابستگی رہی ہے؟
  • کیا آپ ایک خاص سماجی گروپ کے رکن ہیں؟

یہ چیزیں بالکل آپ کو سیاسی پناہ لینے والے افسر کو بتانی چاہیے، یہاں تک کہ اگر وہ نہیں بھی پوچھتے تب بھی

  • اگر آپ نے اپنے کسی خاندانی فرد کی موت ہوتے دیکھا، دوست یاوہ لوگ جو آپ کے قریب تھے. اگر ایسا ہے تو، آپ اس وقت کیسا محسوس کرتے تھے.
  • اگر آپ اپنے ملک میں خوفزدہ تھے اور آپ خوفزدہ کیوں تھے.
  • اگر آپ تشدد، خوفزدگی یا دیگر غیر انسانی سلوک کا شکار تھے.
  • وہ آخری وجہ کیا تھی جس نے آپ کو اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور کیا ، اور کیوں.