کیا یونان جزیرے سے لوگوں کو مرکزی سرزمین پر منتقل کرنے کے وعدے کی پاسداری کررہا ہے ؟

دسمبر کے شروع میں، یونان نے کہاتھا کہ زیادہ سردی کے آغاز سے پہلے یہ جزیرے سے 5،000 سے زیادہ پناہ گزینوں کو مرکزی یونان میں منتقل کرے گا.

اب،یہاں موسم سرما ہے. اگر آپ جزائر پر ہیں، تو آپ شاید جانتے ہوں کہ حکام واقعی دسمبر سے قبل لوگوں کو زیادہ تیزی سے منتقل کر رہے ہیں- لیکن کتنا تیز؟

ہم نےیونانی وزارت داخلہ پالیسی کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کی اور ہمیں پتا چلا کہ حکام 2017 کے گزشتہ مہینے کے دوران 4200 سے زائد لوگوں کو مرکزی سرزمین منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے.

سرکاری اعداد و شمار دکھاتے ہیں کہ ،2018 کے آغاز سے، 1،294 افراد کو منتقل کردیا گیا ہے.

Moria-Lesvos-2018-22

یونانی حکام نے کہا ہے کہ وہ جزائرسے مرکزی یونان کے کیمپوں میں فوری طور پر منتقلی جاری رکھیں گے.

تاہم، جیسا کہ متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے رپورٹ کیا ہےکہ، مرکزی سرزمین پرموجود کیمپوں میں ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درکار وسائل کافی نہیں ہیں جنہیں خصوصی دیکھ بھال اور علاج کی ضرورت ہے، جیسے حاملہ خواتین اور بیمار یا زخمی افراد.

اسی دوران، جزائر پر ،موسم گرما کے خیموں میں تقریبا 1000 افراد کو زبردستی سونا پڑتا یے اور بنیادی سہولیات تک رسائی کے بغیر، بہت سے خاندان، بچے اور بیمار لوگ بہت خراب حالات میں رہتے ہیں.

حد سے زیادہ لوگ اب بھی یہاں ایک بڑا مسئلہ ہیں.

مرکزی سرزمین پر کون کون منتقل کیا جاتا ہے

اگر آپ ایک یونانی جزیرے پر ہیں، تو آپ مرکزی سرزمین پر منتقل کیے جانے کے بارے نہیں پوچھ سکتے، آپ کو منتخب ہونے کا انتظار کرنا ہوگا. سب سے زیادہ کمزور لوگ ترجیح حاصل کرتے ہیں. اگر آپ کو منتقلی کے لئے منتخب کیا جاتا ہے تو، آپ کو ایک مخصوص کیمپ میں مرکزی سرزمین پر مقرر کیا جائے گا. اگر آپ کے مقرر کردہ مخصوص کیمپ میں آپ منتقل نہیں ہوتے ہیں تو, تو آپ رہائش تک رسائی کھو دیں گے .

نئے آنے والوں کی وجہ سے جزیرے گنجائش سے زیادہ بھرے رہتے ہیں

جب سے آنے والوں کی تعداد جاری ہے، جزائر پر ہاٹ سپاٹس اور کیمپ زیادہ تر بھرے/گنجان آبادرہتے ہیں. جنوری کے شروع سے 963 لوگ جزائر پر پہنچے ہیں.

  • 455 افراد لیسواسLesvos پر پہنچے ہیں، جہاں پناہ گزینوں کی آبادی 7،240 افراد سے زیادہ ہے .
  • 119 افرادکیوس Chios کے جزیرے پر پہنچے ہیں، جہاں پناہ گزینوں کی آبادی 1،870 افراد سے زیادہ ہے.
  • 229 افراد ساموسSamos کے ہاٹ سپاٹ میں پہنچےہیں، جہاں پناہ گزینوں کی آبادی 2،740 افراد سے زیادہ ہے.
  • فی الحال 744 لوگ لیرسLeros پر ہیں، جبکہ 845 کوس Kosپر ہیں، اور 106 روڈسRhodes اور تلوسTilos اور کارپاٹوس Karpathos میں مشطرقہ ہیں.

یونانی جزائر پر اب پناہ گزینوں کی آبادی 13،550 افراد سے زیادہ ہے.

Moria-Lesvos-2018-00

18 سال کم عمر لوگوں کے لئے رہائش

یونان میں18 سال سے کم عمر اکیلے افراد کے لیے اس سال نیا خصوصی منتقلی کا پروگرام ہے .

جزائر پر استقبالیہ اور شناختی مراکز (RICs) ایتھنز اور تھیسالونیکی میں کچھ اکیلے بچوں کوخاص ہوٹلوں میں منتقل کرنے کے لئے منتقلی کی بین الاقوامی تنظیم (IOM) کے ساتھ کام کر رہے ہیں.

وہ اپریل تک 600 بچوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب یہ عارضی رہائش کا پروگرام ختم ہوجاتا ہے. وہ جنوری کے آخر سے پہلے 240 افراد کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

پہلی استقبالیہ اور شناختی اتھارٹی نے کہا کہ RICs سب سے زیادہ غیرمحفوظ/کمزور بچوں کو ترجیح دیتے ہیں جو جزائر میں سب سے طویل عرصہ سے رہ رہے ہیں.

Moria-Lesvos-2018-33-1

اگر آپ 18 سال سے کم ہیں تو، آپ منتقل کیے جانے سے متعلق نہیں کہہ سکتے ہیں، اتھارٹی نے کہا - اس کی بجائے، آپ کو اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے کا انتظار کرنا ہوگا. اگر آپ منتخب ہو جاتے ہیں تو، آپ دوسرے پناہ گزینوں کے ساتھ ہوٹل میں رہیں گے جو آپ کی ہی علاقائی زبان بولتے ہیں.

جب تک وہ ہوٹل میں رہتے ہیں، بچوں کو قانونی مشورے، صحت کی خدمات اور IOM سے نفسیاتی مدد تک رسائی حاصل ہوگی. ہوٹل 24/7 سیکورٹی کے تحت ہیں.

یونان میں کمزور/غیر محفوظ بچوں کی حالت انتہائی مشکل برقرار ہے.

یہ بہتر ہونے کی توقع نہیں کی جا رہی، کیونکہ 2018 میں پناہ گاہوں میں زیادہ جگہوں کی تخلیق کرنے کی منصوبہ بندی بھی اس بڑھتی ضرورت کو پورا نہیں کرے گی.

اندازہ لگایا گیا ہے کہ 3،350 بچے یونان میں اکیلے ہیں، اور 2،290 ان میں سے رہائش کے لیے انتظار کی فہرست پر ہیں.

تصویریں: Daphne Tolis/Refugee.Info