بلغاریہ سےواپس اپنے وطن/ گھر جانے کا طریقہ

انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مہاجرین رضاکارانہ واپسی اور انضمامِ نو"IOM"ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو رضاکارانہ طور پر واپس اپنے وطن جانا چاہتے ہیں.

ریفیوجی۔انفو صوفیہ میں آئی او ایم "IOM"سے ملی، اور اس پروگرام کے متعلق جو انہوں نے ہمیں بتایا وہ یہاں ہے اور آپ کس طرح اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

C9HsSaiXcAAFPZf آئی او ایم"IOM" ہرمانلیHarmanli استقبالیہ اور اندراج کے مرکز میں مہاجرین کو مشاورت مہیا کرتی ہے تصویر: آئی او ایم(IOM)

درخواست کون دے سکتا ہے

ہر کوئی اپنے ممالک میں واپس نہیں جاسکتا. آپ اعانتی رضاکارانہ واپسی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں:

  • اگر آپ بلغاریہ میں ختم شدہ دستاویز" جن کی معیاد ختم ہوئی ہو" یا دستاویز کے بغیر رہ رہے ہیں
  • اگر آپ اب بلغاریہ میں نہیں رہنا چاہتے ہیں - اگرچہ آپ کو بین الاقوامی تحفظ دیا گیاہے
  • اگر آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست زیر التواء ہے
  • اگر آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے
  • اگر آپ نے رضاکارانہ طور پر اپنی سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے
  • اگر آپ نے ابھی تک اخراج یا اسے ہٹانے کا حکم حاصل نہیں کیا ہے
  • اگر آپ سفر کرنے کے لئے فٹ/صحت مند ہیں
  • اگر آپ حاملہ ہیں، لیکن ابھی تک ساتویں 7 مہینے میں نہیں ہیں

14 سال سے کم عمر جو خاندان کے کسی فرد کے بغیر سفر کرتے ہیں

اگر آپ 14 سال سے کم عمر ہیں اور آپ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں تو، آپ کو واپس آنے کی اجازت دینے کے لئے سب سے پہلے IOM آپکے گھر کے ملک میں آپ کے والدین یا قریبی رشتہ داروں سے پوچھتا ہے.

آپ کو اپنے والدین یا قریبی رشتہ داروں کے نام اور رابطے کی تفصیلات دینے کی ضرورت ہے.

اگر آپ کا خاندان ان سے اتفاق کرتا ہے تو، IOM آپ کے ساتھ سفر کو منظم کرے گا .

آپ AVRR کے ذریعے کہاں جا سکتے ہیں

آپ اپنے اصل ملک میں ہی صرف واپس جا سکتے ہیں. اگر نہیں AVRR کے ذریعے واپس جا سکتے تو وہ اس لیئے کیونکہ وہاں جنگ ہے. آئی او ایم کی غیر محفوظ ملکوں کی فہرست ہر ماہ تبدیل ہوتی ہے. تاہم، شام اس کی فہرست میں رہتا ہے.

گھر جانے والا راستہ تبدیل ہو سکتا ہے. فی الحال، سیکورٹی کے مسائل کے باعث، ایربیل Erbil میں کوئی پرواز نہیں جاتی ہے. بغداد عراق کا وہ واحد شہر ہے جس میں آپ پرواز کر سکتے ہیں.

اہم نوٹ

ایک بار جب آپ اپنی سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لیتے ہیں، تو آپ سیاسی پناہ کے لۓ دوبارہ درخواست نہیں کرسکتے ہیں.

اگر آپ اپنی سیاسی پناہ کی درخواست کو منسوخ کر دیتے ہیں، اور آپ AVRR پروگرام کے ذریعے گھرنہ جانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پولیس آپ کو حراست میں لے کر واپس بھیج سکتی ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آپ AVRR سروس صرف ایک بار استعمال کرسکتے ہیں .

IOM-Turkey-Resettlement اکیلے بچوں کو اُن کے ملک واپس لے جاتے ہوئے (فوٹو: آئی او ایم)

AVRR کیسے استعمال کرنا ہے

سٹیپ 1: منتقلی کی بین الاقوامی تنظیم IOM پہنچنا

اگر آپ گھر واپس جانے کا سوچ رہے ہیں اور آپ نے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تو منتقلی کی بین الاقوامی تنظیمIOM سے رابطہ کریں۔

آپ بلغاریہ میںا پنی رجسٹریشن اور استقبال یا رہائش گاہ میں کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے ملازم سے رابطہ کر سکتے ہیں، یا کسی بھی امدادی کارکن سے اُن کو تلاش کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

اگر آپ صوفیہ میں ہیں تو، آپ تزار اسن 77 Tzar Asen میں منتقلی کی بین الاقوامی تنظیم IMO کے دفتر میں جا سکتے ہیں پیر سے جمعہ،صبح 9 بجے سے دوپہر12 بجے اور دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک۔

وہ اردو، فارسی، پشتو، عربی، پنجابی، کردش اور دیگر زبانیں بولتے ہیں. چھٹیوں میں وہ بند ہوسکتے ہیں یا کام کے اوقات کم رکھ سکتے ہیں۔

سٹیپ 2: مشاورت

آئی او ایم ٹیم آپ کی ذاتی تفصیلات جمع کرے گی، پوری صورت حال سمجھنے کے لۓ آپ سے بات کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ اپنے ملک میں واپس آنے کا فیصلہ آپ کا آخری ہے۔

اگر آپ کے اپنی واپسی سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو، آپ اِس وقت اُن سے پوچھ سکتے ہیں۔

سٹیپ 3: اپنے سفری دستاویز حاصل کرنا

اگر آپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے تو، آئی او ایم آپ اور آپ کے خاندان کے لئے سفری دستاویزات جاری کریں گے۔

اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، جوکہ آپ کے کیس پر اور آپ کونسے ملک سے ہیں منحصر کرتا ہے۔ بلغاریہ میں ہر ملک کے سفارت خانے نہیں ہیں۔ کبھی کبھی، آئی اوایم کو دوسرے ممالک میں سفارت خانے سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے یہ چند ماہ تک عملدرآمد کو طویل کرسکتا ہے۔

تاہم، آپ کے سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد، آپ کو اپنے ملک میں واپس آنے کے قابل ہونے کے لۓ 1 ہفتہ اور 10 دن کے درمیان انتظار کرنا پڑے گا۔

iom-provides-reception-assistance آئی او ایم ہوائی اڈے پر پاسپورٹ کنٹرول کے ساتھ معاونت کرتی ہوئے. (فوٹو: آئی او ایم)

سٹیپ 4: ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدنا

آئی او ایم آپ کے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدیں گے۔ وہ آپ کے ملک میں آپ کو واپس بھیجنے کا سب سے محفوظ طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، آپ کی زبان اور مذہب کا خیال رکھتے ہوئے۔

آپ کو گھر جانے کے لئے شاید چند بار طیارے تبدیل کرنے کی ضرورت ہو۔ عموماً، AVRR کے ذریعہ سفر کرنے والے لوگ استنبول اور دبئی یا دوحہ کے ذریعے گھر پہنچتے ہیں۔

کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کی پروازوں کی اوربکنگ کی وجہ سے، آئی اہ ایم بلغاریہ دسمبر کے وسط اور جنوری کے وسط لوگوں کو اُن کے ملکوں میں واپس نہیں بھیج سکتا۔

سٹیپ 5: سفر

آئی او ایم کے ملازمین آپ کو صوفیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں لے جائیں گے اور چیک اِن اور پاسپورٹ کنٹرول پہ آپ کی مدد کریں گے.

پاسپورٹ کنٹرول کے بعد، آپ دوسرے مسافروں کی طرح اکیلے سفر کریں گے, سوائے اس صورت کے کہ آپ 14 سال سے کم عمر ہیں اور خاندان کے بغیر سفر کر رہے ہیں. تب آئی او ایم ملازم آپ کو بلغاریہ سے اپکے خاندان یا رشتہ داروں کے گھر لے جائے گا.

اگر آپ کو صحت کے یا کوئی اور حد بندی ہے، تو تب بھی آئی ایم او کا عملہ پورا راستہ آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

دوسری صورت میں، آپ کو IOM علامت/لوگو کے ساتھ ایک بیگ ملے گا جس کو آپ کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہوائی اڈے کے عملے کو پتہ چلتا ہے کہ آپ AVRR پروگرام کا مستفید ہیں۔

سفر سے ایک دن پہلے، آئی او ایم آپ کو تمام ہدایات دے گا۔ آپ کو سفر کے لیئے کچھ پیسے بھی ملیں گے۔

oim-1030x687 لوگ آئی او ایم بیگ کے ساتھ گھر واپس آتے ہوئے . (فوٹو: سلوگا SLOGA )

انضمامِ نو

کچھ جو لوگ اپنے ممالک واپس آتے ہیں وہ اپنے ممالک میں دوبارہ انضمامِ نو کے ساتھ ساتھ مالی اور دیگر قسم کی معاونت حاصل کرسکتے ہیں.

انضمام کی حمایت سب سے زیادہ صرف کمزور/غیر محفوظ لوگوں کے لئے دستیاب ہے، جس میں قاچاق کے شکار، 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر، واحد والدین اور دائمی طبی حالات کے لوگ شامل ہیں۔

بلغاریہ میں، AVRR کے تمام مستفید لوگوں میں سے تقریبا 20 فیصد کمزور/غیر محفوض سمجھے جاتے ہیں، آئی او ایم نے بتایا۔