ابھی درخواست دیں: یونان میں 200 پناہ گزینوں کے لئے مفت کالج کورسزکھلےہیں۔

یہ نیا موقع ہے ان پناہ گزینوں کے لیے جن کی عمر 18 سے 30 سال تک ہے اورجو یونان میں کالج کے کورسز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں:

اس سال، ایتھنز میں 100 پناہ گزینوں اورتھیسلاونیکی میں 100 پناہ گزینوں کو آمریکی سفاتخانہ کی جانب سے ایتھنز میں یونیورسٹی میں انگریزی، آئی ٹی، زراعت اور مزید کورسز میں اسکالرشپ مہیا کی جائے گی۔

یہ پروگرام ہر طالب علم کو تین کالجوں میں چار کورسز لینے کا موقع فراہم کرتا ہے:

ایتھنز میں :

  • گریس ڈیری کے امریکی کالج میں 100 جگہیں ہیں

تھیسلاونیکی میں :

  • تھیسلاونیکی ایناتولیہ امریکی کالج میں 50 پناہگزینوں کو کورسز میں داخلہ لینے کا موقع ملے گا ہیں جیسا کہ
  • پیروٹیس کالج-امریکی فارم اسکول میں 50 جگہیں ہیں

طلباء موسم خزاں 2017 سمسٹر، موسم بہار 2018 سمسٹر یا دونوں سمسٹروں میں پڑھ سکتے ہیں. وہ فی سمسٹر دو کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں.

داخلہ لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے!

اسکالرشپ کا کیا احاطہ ہے؟

اسکالرشپ احاطہ کرے گی:

  • ٹیوشن
  • روزانہ دوپہر کا کھانا
  • یونیورسٹی آنے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ

نوٹ: ٹرانسپورٹ صرف ایتھنز یا تھیسالونیکی کے اندر ہی شامل ہے

کون درخواست دے سکتا ہے؟

پروگرام میں داخلہ لینےکے لئے، آپ کو کرنا چاہیے:

  • 18 سے 30 سال کی عمر ہو
  • ہائی اسکول مکمل کیا ہو
  • انگریزی زبان میں کام کرنے کی صلاحیت ہو (کم سے کم بی 2سطح پر، "اپٔر انٹرمیڈیٹ" بھی کہا جاتا ہے)

کیا ہوگا اگر میری انگریزی کافی اچھی نہیں ہے؟

ویسے ہی درخواست دیں!ہو سکتا ہے کالج آپ کی درخواست قبول کر لے اور آپ کو ایک اضافی انگریزی کلاس میں بھی داخلہ مل جائے .

میں کیسے درخواست دوں؟

ہر کالج کی اپنی قبولیت اور درخواست کے طریقہ کار ہیں، لیکن تینوں اسکولوں میں درخواست دینے کی ضرورت ہے:

  • ہائی اسکول مکمل ہو(کچھ دستاویزات کے ساتھ)
  • انگریزی سرٹیفکیٹ B2 کی کم سے کم سطح پر، یا آپ درخواست دینے کے بعد انگریزی ٹیسٹ دیں۔
  • ایک ذاتی انٹرویو

اگر میرے پاس میرے سرکاری دستاویزات نہیں ہیں تو کیا ہوگا؟

ویسے بھی درخواست دیں! داخلہ کے دینے والوں کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری دستاویزات فراہم کرنے میں پناہ گزینوں کی مشکلات کو سمجھتے ہیں.

اگر آپ داخلہ کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس تمام لازمی دستاویزات نہیں ہیں تو، داخلہ کے عملے سے رابطہ کریں تاکہ آپ کوئی حل تلاش کرسکیں.


ہر کالج کی پیشکش/آفر کیا ہے، اور میں کیسے درخواست کروں؟

ایتھنز :

میں امریکی کالج گریس-ڈیری ، 100 طلباء کو ان کورسز میں داخلہ لینے کا موقع ملے گا:

  • انگریزی تعلیمی مقاصد کے لئے
  • تعلیمی انگریزی کی بنیادیں
  • تعلیمی تحریر کا تعارف
  • لبرل آرٹس کے لئے ریاضی
  • مغربی تہذیب کا سروے

امریکی کالج گریس-ڈیری میں کورس اور داخلے کیلئے مزید معلومات.

ڈیری کالج میں داخلے کیلئےرابطہ کریں :

کنسلٹنٹ، کیتھلین میکڈونل
ای میل: kmacdonell@acg.edu
ٹیلی فون: +302106009800 ext. 1511


تھیسلاونیکی :

میں تھیسلاونیکی ایناتولیہ امریکی کالج , 50 پناہگزینوں کو کورسز میں داخلہ لینے کا موقع ملے گا ہیں جیسا کہ:

  • خواندگی کی معلومات
  • انگریزی زبان
  • کمپیوٹنگ، انگریزی، بین الاقوامی تعلقات اور کاروباری انتظامیہ میں اعلی درجے کے نصاب، امیدوار کے پس منظر اور مفادات سے مشابہ

امریکی تھیسلاونیکی ایناتولیا کالج میں کورس اور داخلے پر مزید معلومات.

اناتولیا کالج میں داخلہ لینے کے لیے رابطہکریں :

محترمہ رولا لیتلی
ٹیلی فون:

+30 2310 398 -239
ای میل: rleb@act.edu


تھیسلاونیکی :

میں تیھسلاونیکی پرروٹیس کالج-امریکی فارم سکول میں ، 50 طلباء کورسز میں داخلہ لینے کے قابل ہوں گے جیسے:

  • مارکیٹنگ
  • ریسرچ اور پریزنٹیشن کی مہارت
  • زرعی معیشت
  • انگریزی زبان
  • ریاضی کا تعارف
  • کیمسٹری کا تعارف
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی

پیروٹیس کالج-امریکی فارم اسکول میں کورس اور داخلے پر مزید معلومات.

پیروٹس کالج-امریکی فارم اسکول داخلہ آفس سے رابطہ کریں :

کیٹرینا پیٹسلی
ای میل:: newstart@perrotis.edu.gr
فون: +302310492702


درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

تین کالجز تمام درخواستیں وصول کریں گے اور جائزہ لیں گے. اگر آپ کو داخٖلہ مل جاتا ہے تو، داخلہ کاعملہ آپ کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کر یں گے کہ آپ کے لئے کون سا کورس بہتر ہے.

کیا مجھے ایک سرٹیفکیٹ ملے گا؟

آپکو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعدحاضری کا سرٹیفکیٹ مل جائے گا.

یورپ اور آمریکہ دونوں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرٹیفکیٹ ایک تعلیمی اہلیت کے طور پر تسلیم ہوتا ہے.

تاہم، یونانی یونیورسٹیاں عام طور پریہ سرٹیفکیٹ تسلیم نہیں کرتی ہیں.

مدد چاہیے؟