آپ کس طرح یونان کےنئے پناہ گزین اسکول پروگرام کے تحت اپنے بچوں کو داخل کروا سکتے ہی

جب تعلیمی سال ستمبر میں دوبارہ شروع ہو تاہے یونانی اسکول پناہ گزین بچوں اور دوسرں کے لئے جو یونانی زبان نہیں جانتے ان کےلئے خصوصی کلاسز مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

یونان نے پناہ گزین اور مہاجرین سے نئے پروگرام میں داخل ہونے کے لئےپوچھا ہے یہ پروگرام تعلیمی ترجیحات زون پروگرام کہلاتا , ہے:

  • 16 جون , ان بچوں کے لیے جن کے عمر 6 سال سے 12 سال تک یے

  • 30 تیئس تاریخ ہے بچوں کے لئے جن کی عمر13 تیرہ سے15 پندرہ سال ہے۔

آپ یونان میں رہنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یا آپ کسی دوسرے ملک میں جگہ کی تبدیلی یا خاندان کے ملاپ کا انتظار کر رہےہیں . پھر بھی آپ کو اسکول کے لئے اپنے بچوں کو بھیج سکتے ہیں.

رجسٹر ہونے کا طریقہ سیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں.



ذیل میں جو تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون میں حصہ لے سکتے ہیں کے بارے میں آپ کے سوالات کے کچھ جوابات ہیں ، اس کے لئے رجسٹر کس طرح ہونا ہےاور اسکول کیسا ہوگا.

Refugee.infoنےسوالات کے جوابات تیار کئےہیں اور یونان کے وزارتِ تعلیم اور این جی اوز تنظیم کے ساتھ مل کریونان میں تعلیم کے مسائل پر کام کرتے ہیں.

مجھے کیسے معلوم ہوگاکہ میرے بچے یونان میں اسکول کے لئے اہل ہیں یا نہیں؟

تمام وہ بچے جو یونانی پناہ سروس یونانی پناهجویئ خدمات میں پری رجسٹرڈ ہیں کیا وہ قانونی طور پر یونانی پبلک اسکول میں پڑھ سکتے ہیں؟

مہاجرین کے خصوصی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے آپ کے بچے کی عمرکی اہلیت 6سے 15سال ہو اور یہ منحصر کرتا ہے کہ آپ یونان میں کہاں رہ رہے ہیں.

سر زمین پر:

  • 6 اور 15سال کے درمیان تمام پری رجسٹر بچے جو جزیروں کے علاوہ یونانی سرزمین پر ہوٹل، اپارٹمنٹس میں یا سرکاری کیمپوں سے باہر کہیں بھی رہتے ہوں تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون کے لئے رجسٹر ہو سکتے ہیں.

  • اب سرکاری کیمپوں میں رہنے والےبچے بھی اسکول کی تعلیم تک رسائی حاصل کر سکیِں گے اور کچھ بچوں کو کسی قریبی اسکول میں تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون میں شرکت کی رسائی حاصل ہوگی۔. (مزید معلومات کیلئے، اپنے کیمپ میں پناہ گزین ایجوکیشن کوآرڈینیٹر سے رابطہ کریں.).

جزائر پر

  • 6 اور 15 سال کے درمیان تمام پری رجسٹر ڈبچے جو یونانی جزائر پر کیمپوں سےباہر رہ رہیں تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون کے لئے رجسٹر ہو سکتے ہیں.

  • یونانی جزائر پر کیمپوں میں رہنے والے بچوں کو قانونی طور پر یونانی اسکول جانے کی اجازت ہے، لیکن کوئی خاص مدد یا خصوصی کلاسز وہاں نہیں ہوگی.

اگر میں یونانی سکول میں بچوں کو داخل کرواتا ہوں تو کیا مجھے یونان میں ہی رہنا پڑےگا؟

نہیں! آپ اسکول کے سال کے وسط میں یونان چھوڑ سکتے ہیں. اسکول میں اپنے بچوں کا داخلہ کروانے پرآپکی زیر غور جگہ کی تبدیلی یا خاندان کے ملاپ کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

جب آپ خاندان کے ملاپ یا جگہ کی تبدیلی کے ذریعے یونان چھوڑ رہے ہوں اور تاریخ جانتےہوں، اسکول کے عملے کو بتائیں. وہ آپ کے بچے کو ایک "حاضری کا سرٹیفکیٹ"دیں گےجو آپ نئے ملک میں اسکول میں دے سکتے ہیں .

میرے بچے تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون میں کس قسم کی کلاسوں میں شرکت کریں گے؟

یہ آپ کے بچوں کی یونانی زبان کی مہارت پر منحصر ہے.

  • وہ بچے جویونانی زبان نہیں بولتے، یا تھوڑی بولتے ہیں وہ اپنی یونانی زبان بہتر بنانے کے لئے کلاسز میں شرکت کریں گے جو ان کی مدد کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔وہ انگریزی، ریاضی اور سائنس بھی پڑھیں گے۔ہو سکتا ہے آپ کے پچے یونانی بچوں کے ساتھ موسیقی،آئی ٹی اور کھیلوں کی کلاسز میں شرکت کریں لیکن یہ اسکول پر منحصر ہے.

بچے ایک سال کے لیے اس کلاس میں رہ سکتے ہیں، لیکن اسکول اگر یہ فیصلہ پہلےکر دےکہ وہ تیار ہیں تو وہ سال کےدرمیان میں بھی چھوڑ سکتے ہیں.

  • وہ بچےجو بہتر یونانی زبان بولتے ہیں یونانی طلباء کے ساتھ باقاعدگی سے کلاسوں میں شرکت کریں گے، لیکن وہ کلاس روم میں یا کلاس روم کے باہر بھی مخصوص اساتذہ سے مدد حاصل کریں گے.

ہو سکتا ہے بچےیہ خصوصی مددتین سال سے زیادہ کے عرصہ کے لئے حاصل کر سکتےہیں.

کس طرح اسکول میرے بچوں کی یونانی مہارت کا جائزہ لیں گے؟

آپ کے بچوں کو اسکول شروع ہونے سے پہلے ایک ٹیسٹ دینا پڑے گا. یہ نتائج پر منحصرہوگا کہ وہ کونسی کلاس میں شرکت کریں گے.

اسکول میں کتنی فیس ہو گی؟

آپ کو اسکول کے لئے فیسں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور حکومت آپ کے بچوں کو کتب فراہم کرے گی. تاہم،حکومت اسکول کی ٹرانسپورٹ کے لئے"اسکول آنے جانے کے لیے" کوئی رقم فراہم نہیں کرتی.

اگر آپ شہرسے باہر رہتے ہیں تو، آپ کو اسکول کے لئے اپنے بچوں کی نقل و حمل کی مالی اعانت کرناپڑے گی.

ہو سکتا ہے این جی اوز کتابیں اور دیگر اسکول کے اخراجات ادا کرنے میں آپ کی مدد کرے۔ہم آپ کوجلدازجلد بتا دیں گے اگر کوئی اس طرح کاپروگرام شروع ہوا.

یونانی رپورٹر کیطرف سے تصویر


میں کس طرح تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون کے لئے اپنے بچوں کو رجسٹرڈ کروا سکتا ہوں؟

یونانی سرزمین پرسرکاری جگہوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے.

اگر آپ ایک کیمپ میں رہتے ہیں جب اسکول میں داخلہ کا وقت آئے گا تو اک پناہ گزین ایجوکیشن کوآرڈینیٹر آپ کو مطلع کریں گے جہاں آپ کے بچے اسکول جائے گے اور وہ وہاں کیسے جا ئےگے۔

وہ آپ سے اک تحریری اجازت بھی مانگے گےکہ کیا ہم آپ کے بچوں کو بین الاقوامی مائیگریشن تنظیم کی طرف سے مہیا کی گئی بس پراسکول لے جا سکتےہیں.

پناہ گزین ایجوکیشن کوآرڈینیٹر اندراج کیلئے درکار سبھی دستاویزات جمع کریں گے اور آپکے بچوں کے اسکول میں ذمہ دار لوگوں کو پیش کرے گی.

ہو سکتا ہے آپ تعلیمی ترجیحات پروگرام کے ایک قریبی حلقے میں اپنے بچوں کو اندراج کروانے کے قابل ہو جِائیں ۔ مزید معلومات کے لئے اپنے ایجوکیشن کوآرڈینیٹر سے رابطہ کریں۔ آپ شاید جون کے وسط میں ایک پناہ گزین ایجوکیشن کوآرڈینیٹر سے ملنے کے قابل ہو جائے.


یونانی سرزمین پر یا یونانی جزائر پر سرکاری جگہوں سے باہر رہنے والے لوگوں کے لئے .

اگرآپ ایک کیمپ سے باہر رہتے ہیں ،مثال کے طور پر ایک اپارٹمنٹ یا ہوٹل میں ، آپ کو آپ کے گھر کے قریب ترین اسکول جانے کی ضرورت ہو گی ا ور آپ کہیں کہ ہم ستمبر میں اسکول میں اپنے بچوں کو رجسٹر کروانا چاہتے ہیں . آپ کو آپ کے ساتھ کچھ چیزیں لے جانےکی ضرورت ہو گی.

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسکول میں داخلہ لیتے وقت ویکسین کا ثبوت اپنے ہمراہ لے کر جائے جو آپ کے بچے نے ویکسین لگواتےوقت حاصل کیا تھا۔

اسکول یہ فراہم کرنے کے لئےبھی آپ سے پوچھ سکتا ہے:

  • آپ کے ایڈریس /پتہ کا ثبوت یہ دکھانے کے لئے کہ اسکول آپ کے علاقےمیں جو خدمت کرتا ہے میں رہتے ہیں ۔اگرآپ اک ایسی رہائش میں رہ رہے ہیں جو ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دی گئی ہو توآپ کو اپنے پتہ کو ثابت کرنے کے لِئے ان سے رسمی تصدیق کے بارے میں پوچھیں۔اگر آپ اک نجی/ پرایئوٹ جگہ میِں رہ رہے ہوں تو ثبوت کے طور پر اپنے ہمراہ بجلی کا بل لے جائیں۔

  • ایک صحت سرٹیفکیٹ. آپ یہ دستاویز اپنے بچے کے طبعی معائنے کے بعد حاصل کرتے ہیں۔اس سرٹیفکیٹ سے اسکول کو پتہ چلتا ہے اگر آپ کے بچے کوئی بیماری ہو جس کو علاج/ حمایت کی ضرورت ہو۔ میڈیکل کا معائنہ مفت ہے۔آپ یہ معاِئنہ کسی بھی کریبی عوامی مرکزِ صحت سے کروا سکتے ہیں۔

  • آپ کے بچے کا بین الاقوامی تحفظ کی درخواست گزار کارڈ یا رہائشی اجازت نامہ ہے۔ اسکول اک کاپی رکھ لے گا۔

اگرآپ کے پاس تمام دستاویزات نہیں ہے پریشان نہ ہوں آپ ان میں سے کچھ دستاوزات بعد میں بھی مہیا کر سکتے ہیں لیکن آپ کو کرنی چاہیے۔ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ دستاویزات اپنے ہمراہ لے کر جائے۔

اسکول کے پرنسپل ا س بات سے آگاہ ہیں کہ مہاجرین کو تمام دستاویزات مہیا کرنے میں مشکالات کا سامنا ہو سکتا ہے اسی لیے انہیں آپ کی مدد کی ہدایت کر دی جاتی ہے۔


مجھے ایک اسکول کو تلاش کرنے اور عملے سے بات کرنے میں مدد کی ضرورت ہے!

اگر آپ کو قریبی اسکول میں لوگوں سے بات کرنے میں مدد کی ضرورت ہو تو کسی این جی او سے رابطہ کریں جس نے آپ کو رہائش دی ہے یا دوسرے یونانی لوگوں سے یا انگلش بولنے والوں سے جن کو آپ جانتے ہوں دیکھیں اگر وہ آپ کا سا تھ دے سکیں۔

مجھے خود اسکول جانے کی ضرورت ہے، لیکن مجھے یونانی یا انگریزی بولنی نہیں آتی !

اگرآپ کو یونانی یا انگریزی میں بات نہیں کرناآتی تو آپ اسکول جاتے ہوئے انہیں ساتھ لے جا سکتے ہیں

یہ خط کہ ہم (یونانی، انگلش، عربی، فارسی اور اردو میں) تیار کر رکھا ہے یہ پرنسپل کو بتاتا ہے کہ آپ اسکول میں کیوں ہیں اور آپکو اپنے بچوں کے داخٖلے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔

میرے بچوں کو کونسی ویکسین/ ٹیکوں کی ضرورت ہے؟

وزارت صحت نے 10 ترجیح ویکسین بتائی ہیں جن بچوں کو سکول جانے کی ضرورت ہے . ہر سال ویکسین کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے.

اگرآپ کے بچوں کو AMKAs ہے تو،ان کے کارڈ اسکول میں ساتھ لے جائیں. اسکول آپ سے Amka پر درج ویکسین کافی ہیں کہہ سکتے ہیں.

اگرآپ کے بچوں کاAMKAs نہیں ہے تو اسکول انہیں زیادہ ویکسین حاصل کرنے کے لئے چاہتا ہے، توآپ کو ایک مرکز صحت میں جانےکی ضرورت ہو گی.

جب آپ مرکزصحت میں ویکسین حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں، صحت کی پریکٹیشنر کومعلوم ہو گاکہ اسکول جانے کے لیے آپ کے بچے کو کو نسی ویکسین کی ضرورت ہے.

اپنے بچوں کو ویکسین لگوانے کے لئے میں مرکزِصحت کہاں تلاش کروں گا؟

اگر آپ ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام رہائش میں رہ رہے ہیں تو، سب سے پہلے غیر سرکاری تنظیم کے عملے سے رابطہ کریں کہ وہ آپ کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں مدد کر سکتے ہیں .

اگرآپ نجی رہائش میں رہ رہے ہیں تو، آپ درج ذیل کوشش کر سکتے ہیں:

اپنے بچوں کو یہاں پر ویکسین لگوانے کے لیے پہلے ملنے کا وقت طے کریں ملنے کے مواقع /تقرریاں محدود ہیں آپ کو اپنی تقرری کے لئے اپنے ساتھ ایک ترجمان لے جانے کی بھی ضرورت ہے.

اگر آپ ایک تقرری / ملنا چاہتے ہیں،

Refugee.infoکے فیس بک پیج پر میسج کریں ASAP اور ہم تعلیم صحت کی سہولت کو فون کر کے پوچھیں گے اگر کوئی ملنے کا وقت میسر ہوا ۔

براہ مہربانی نوٹ کریں Refugee.Info کاتقرریوں دستیابی پر کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے.

یا

  • اگرآپ تعلیم صحت کی سہولت میں ایک تقرری حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں توAMKA لیں اور مفت ویکسین کے لیے بچوں کے مرکز صحت میں جائیں۔

ایک بچوں کے مرکز ِصحت میں ایک تقرری بنانے کے لئے، 14900 کال کریں .

کالیں کرنےپر 1 یورو لاگت آئے گی آپریٹرز صرف انگریزی یا یونانی بولتےہیں . اگر آپ انگریزی یا یونانی میں بات نہیں کر سکتے ہیں، تو آپ کال کرنے کے لئے کسی ایسے شخص سے پوچھیں.جو آپ کی مدد کر سکے

کیا ہوتا ہے اگر مجھے میرے بچے کو اسکول داخل کروانے میں کوئی مشکل آئے؟

تمام اسکولز کوپناہ گزین بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے. وہ آپکے نام لکھنے اور انہیں وزارتِ تعلیم کو منتقل کرنے کے پابند ہیں.

اگر آپکو اسکول میں اپنے بچوں کے اندراج میں کسی بھی مسائل کا سامناہے ، تو آپ eswg.greece@gmail.com کو ایک ای میل (آپ کی اپنی زبان میں) بھیج سکتے ہیں.

ہمارے بچوں کو یونانی اسکول میں داخل ہونے کے لئے یونان نے کیوں جون16 اور30 تاریخ مقرر کی ہے؟

یہ ڈیڈ لاِئن وزارتِ تعلیم اور اسکولز کےلیے قائم کی گئی تھی تاکہ خیال کیا جا سکے کے کتنے مہاجر بچے کہاں سے شرکت کرتے ہیں۔ یہ ان کو اس کی اجازت دے گا کتنے خصوصی پروگرام قائم کرنے ہیں اور کتنے اساتڈہ کو بھرتی کرنا ہے

ڈیڈ لائن سے پہلے کسی قریبی اسکول میں رجسٹر ہونے سے خصوصی پروگرام میں شرکت کے مواقع بڑھا دے گا تاکہ وہ یونانی اسکول میں بہتر پڑھائی کر سکیں۔

ارے نہیں! میں تویہ ڈیڈ لائن کے بعد پڑھ رہا ہوں. میں کیا کرسکتا ہوں؟

ٹھیک ہے! آپ اب بھی سال بھر کسی بھی اسکول کے لئے سائن اپ کر سکتے ہیں.

میں 15 سال یا نابالغ ہوں، اور میں یونان میں اپنے خرچَے پر مقیم ہوں. میں اسکول میں اندراج کیسے کروا سکتا ہوں؟

اس وقت، صرف ایک والدین یا سرپرست ہی اسکول میں ایک بچے کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہاگر آپ اکیلے یونان میں ہیں تو، آپ اسکول میں اپنے آپ کو اندراج نہیں کر اسکتے، آپ کا سرپرست آپ کی مدد کر سکتے ہیں.

قانون ساز اب اس پالیسی پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اور امید ہےہم جلد ہی تبدیلیوں کی رپورٹ کر سکیں۔

میرے بچوں میں سے ایک 15سال کا ہے لیکن تعلیمی سال کے دوران وہ 16سال کا ہو جائے گا .کیا وہ تعلیمی ترجیحات پروگرام کے زون کے لئے اہل ہے؟

ہر بچہ جو17سال یا چھوٹی عمر کا ہے یونان میں اسکول جانے پر قانونی حق رکھتاہے .آپ کے اسکول کا پرنسپل فیصلہ کرے گاکہ کیا آپ کا بچہ خصوصی پروگرام ترجیحات پروگرام کے زون میں شرکت کر سکتا ہے کہ نہیں یا پھر اس کو یونانی زبان میں شرکت کرنا ہو گی ایک دفعہ جب وہ 16 سال کا ہو جاتا ہے۔

زیادہ سوال ہے؟

فیس بک پر Refugee.Info.میسج کریں۔

اگر آپ کو بچوں کو رجسٹر کروانے میں مصائل کا سامنا ہے تو (اپنی زبان میں) ہمیں ای میل بھجیں،eswg.greece@gmail.com.