سربیا میں خسرہ پھیل رہا ہے

اکتوبر کے شروع سے، سربیا میں 105 افراد خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ آف سربیا کے " ڈاکٹر میلان جوانووکی بٹوت" کے مطابق یہ بنیادی طور پر جنوبی شہروں میں وینج اور بجنانوفیک میں پھیلی ہوئی ہے .

ہر کوئی جو متاثر ہوا تھا انہیں ویکسین نہیں لگی تھی .

8 نومبر کو، سربیا کے پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ کیا کہ خسرہ کی بیماری بلگریڈ میںبھی پہنچ گئی ہے.

بہت سارے سربین بچوں اور بالغوں نے کبھی بھی خسرہ کے لئے ویکسین نہیں لگوائی تھی، اور اسی وجہ سے اسکا پھیلنے کا امکان ہوتا ہے.

فی الحال، سربیا میں خسرہ ویکسین کی کمی ہے. ہم ابھی تک نہیں جانتے ہیں کہ کون کون ویکسین کی محدود فراہمی حاصل کرے گا .

اگر آپ سربیا میں ہیں اور کبھی بھی خسرہ یا خسرہ ویکسین حاصل نہیں کی ہیں، آپ اس وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں .

اس وائرس کے نشانات کو پہچاننا اور طبی مدد حاصل کرنے کے بارے میں معلومات یہاں ہے.

r0_0_727_409_w1200_h678_fmax تصویر کریڈٹ:سی ڈی سی

خسرہ کیا ہے؟

خسرہ اک انتہائی مہلک اور پھیلنے والی بیماری ہے جو بہت ناخوشگوار ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات یہ بہت سنگین پچیدگیوں کی طرف لے جاتی ہے.

کوئی بھی خسرہ میں مبتلا ہو سکتا ہےاگر انہوں نے ویکسین حاصل نہیں کی ہے یا انہوں نے پہلے بھی ویکسین حاصل نہیں کی تھی۔ یہ 5پانچ سال کے بچوں بہت عام ہے .

اگر حاملہ خواتین یا مدافعتی نظام کے ساتھ سمجھوتہ کیے ہوئے لوگ خسرہ میں مبتلا ہو جائے، تو وہ شدید پچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے خطرے میں ہیں.

علامات کیا ہیں؟

خسرہ سردی سے شروع ہوتا ہے جیسا کہ وہ علامات جو آپکے متاثر ہونے کے بعد 10 سے 14 دن بڑھتی رہیں .

خسرہ کی ابتدائی علامات میں شامل ہوسکتا ہے:

  • ہائی درجہ حرارت، جو تقریبا 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے
  • بہتی ہوئی ناک
  • چهینکیں
  • آنکھوں سے پانی آنا
  • آنکھوں کی پلوں کا سوجا ہوا ہونا
  • سوجی ہوئی، لال آنکھیں جو روشنی سے متاثر ہوسکتی ہیں
  • منہ میں چھوٹے سرمئی سفید سپاٹ کا ہونا
  • کھانسی
  • گلے کی سوزش
  • بھوک میں کمی
  • تھکاوٹ، جلدی اور توانائی کی ایک عام کمی کا ہونا

خسرہ کی اگلی لہر آتی ہے یہ بنیادی علامات کے 2سے4 دن میں ظاہر ہوتا ہے اور یہ عام طور پر اک ہفتہ کے بعد نکلنا شروع ہوتا ہے.

یہ خسرہ :

  • چھوٹے سرخ بھوری رنگ کے مقامات پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سے کچھ تھوڑے سےاٹھے ہوئے ہوتے ہیں
  • باقی جسم پر باہر پھیلنے سے پہلےعام طور پر یہ سب سے پہلے سر یا گردن پر ظاہر ہوتا ہے
  • کچھ لوگوں کے لئے تھوڑا سا گلابی ہوتا ہے

kanyaro_tunetek تصویر کریڈٹ:شٹرسٹاک

پیچیدگیاں

خسرہ سے متاثرہ لوگ زیادہ سےزیادہ 7سے 10دن کے اندر ٹھیک ہو جائیں گے ، لیکن بعض اوقات یہ سنگین پیچیدگیوں کی طرف بھی لے جا سکتا ہے.

بعض صورتوں میں، خسرہ زندگی کے لیے خطرہ بھی ہو سکتا ہے.

خسرہ کی عام پیچیدگیوں میں شامل ہیں:

  • پیچش/اسہال اور الٹی، جس کی وجہ سے پانی کی کمی کا سبب پیدا ہو سکتاہے
  • درمیانی کان کا انفیکشن، جس میں کان کی درد ہوسکتاہے
  • آنکھ کاانفیکشن
  • ایئر ویز اور پھیپھڑوں کے انفیکشن
  • بخار کی وجہ سے کشیدگی/پریشانی

خسرہ کی غیر معمولی پیچیدگیوں میں شامل ہیں:

  • جگر کاانفیکشن
  • دل اور اعصابی نظام کے مسائل
  • دماغ کا انفیکشن

اگر آپ بچے کی توقع کر رہے ہیں/حاملہ ہیں اور آپ متاثر ہو جاتے ہیں تو، حمل کی پیچیدگیوں سے آپ کو تجربہ ہوسکتا ہے:

  • متفرقہ یا ابتدائی درد/اسقاط حمل
  • قبل از وقت پیدائش - حمل کے 37 ویں ہفتے سے پہلے
  • آپکے بچہ کا پیدائشی طور پرکم وزن ہے

fwcfvizsbxb6cmdkczk8 تصویر کریڈٹ:سی ڈی سی

فوری طور پر طبی مشورہ لینے کے لۓ

جیسے ہی آپ کو شک ہو کہ آپ یا آپ کا بچہ خسرہ سے متاثر ہواہے تواپنے کیمپ میں قریبی ڈاکٹر، یاکیمپ سے باہر ایم ایس ایف ٹیم سے رابطہ کریں، اگر آپکو مکمل یقین نہیں تو بھی اس کا چیک اپ کروائیں.

علاج

ہر خسرہ کے کیس میں طبی علاج کی ضرورت ہے.

خسرہ کے لئے کوئی علاج نہیں ہے، لیکن ڈاکٹر خسرہ کی علامات کا علاج کر سکتے ہیں .

درد تکلیف اور بخار کو کم کرنے کے لئے وہ آپ کو ادویات فراہم کرسکتے ہیں. بیکٹیریل انفیکشن کی صورت میں ڈاکٹر آپ کو اینٹی بائیوٹیکٹس دے سکتے ہیں. وٹامن اے خسرے کی شدت کو بھی کم کر سکتا ہے.

کہاں دستیاب ہے، ایک ڈاکٹر آپ کو خسرہ سے نمٹنے کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر اس وائرس کے لیے ویکسین بھی دے سکتا ہے. یہاں تک کہ اگر یہ بیماری کو روکنے کے لئے نہیں بھی ہے، اس سےآپ کو خسرہ کا ایک نرم کیس ہی ہو گا.

آپ کیا کر سکتے ہیں

  • جب تک علامات کم /ختم نہیں ہوتی گھر میں رہیں.
  • اگر آپ یا آپ کا بچے کو بخار ہے تو، پانی کی کمی سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی/ مائع پینا یقینی بنائیں.
  • اگر آپ یا آپ کے بچے کی آنکھوں میں سوجن ہے، تو آپ آہستہ آہستہ کریش کو گیلی کاٹن کے کپڑے سے صاف کر سکتےہیں.
  • اپنی آنکھوں کو آرام کروائیں ۔ پردے بند کردیں یا روشنی مدھم رکھیں اگر تیز روشنی آپکو یا آپ کے بچے کی آنکھوں کو نقصان پہنچا رہی ہے.
  • اگر آپ یا آپ کا بچہ سردی کی علامات رکھتا ہے تو، گرم مشروبات پیئیں جن میں لیموں یا شہد ملا ہوا ہو. 12 ماہ سے کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں.

ایک بار بیماری جب اپنا کورس چلاتی ہے تو،وائرس آپکے مدافعتی نظام میں مداخلت کرے گا.

خسرہ کو دوسروں تک پھیلنے سے روکیں

خسرہ انتہائی سنجیدہ بیماری ہے جو کہ 90 فی صدان افراد کو لگ جاتی ہےجو اس وائرس والے انسان کے پاس کھڑے ہوتے ہیں.

اگر آپ پہلے سے خسرہ میں مبتلا ہیں تو، دیگر لوگوں تک اس انفیکشن کو پھیلانے کے خطرے کو کم کرنا ضروری ہے.

اگر آپ یا آپ کے بچےاس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں تو ، آپ کو چاہیے:

  • ان لوگوں کے ساتھ رابطے سے گریز کریں جو متاثرہ نہیں ہیں، خاص طور پر چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین سے، جبکہ آپ بیمار ہیں. اس میں آپ کا خاندان ہی شامل ہے.
  • اس بیماری کے دوران اسکول جانے سے گریز کریں .
  • کھانسنے اور چھیکنے کےدوران اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں.

image تصویر کریڈٹ: ایچ وی جی

روک تھام

متاثرہ افراد کے ساتھ رابطہ نہ کرنے سے خسرہ لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، لیکن اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کو وائرس نہیں لگے گا.

خسرہ سے بچا وُ کا واحد طریقہ ایم ایم آر ویکسین حاصل کر ناہے . ("ایم ایم آر" خسرہ، موپس اور روبیلا وائرس کے خلاف دفاع کرتا ہے.)

آپ یا آپ کے بچوں کےلیے کسی بھی وقت ویکسین جاصل کرنا محفوظ ہے . اگر آپکو یاد نہیں آیا کہ آپ نے ویکسین حاصل کی تھی یا نہیں،تو ویکسین حاصل کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا.

ایم ایم آر ویکسین کے قطرے6 ماہ سے زائد عمروالوں کو ہر کسی کو پلائے جا سکتے ہیں .

مناسب ویکسین حاصل کرنا نہ صرف آپ کی حفاظت کرتی ہے،بلکہ یہ ان لوگوں کی حفاظت بھی کرتی ہے جنہوں نے ویکسین حاصل نہیں کی، یا صرف ایک ہی دفعہ حاصل کی ہے.

جیسے ہی ہم ویکسین حاصل کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتے ہیں،تو ہم یہاں اس کا اشتراک کریں گے.