یونانی جزائر پر آمد کے متعلق رہنمائی: آپکو 6 چیزیں جاننے کی ضرورت ہے

ابھی ابھی یونانی جزائر میں سے کسی ایک پر پہنچے ہیں؟ تو یہ پوسٹ آپ کے لئے ہے.

اگر آپ حال ہی میں ایک یونانی جزیرے پر پہنچے ہیں تو، آپ کے پاس سوالات ہوسکتے ہیں جیسے کہ اپنی ضرورت کی خدمات کیسے حاصل کرتے ہیں اور آئیندہ کیا ہونے والا ہے .

ہم یونانی جزائر پر لوگوں کے لئے دستیاب معلومات کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں، اور ہم جلد ہی زیادہ معلومات شائع کریں گے.

اس دوران، یہاں کچھ معلومات ہے جو ہم امید کرتے ہیں کہ آپکویونان میں اپنے ابتدائی دنوں میں مدد کرے گی.

now-aFCbxpIE-EgFCJNT4syriaphones_1jpg-1210-680 تصویر: تھامس کیپین / گیٹی امیجز Thomas Capean/Getty Images

1. ایمرجنسی نمبر/ ہنگامی فون نمبر

جانیے کہ کسی مصیبت میں آپ کو کس فون نمبر پر کال کرنی ہے.

طبی ہنگامی "میڈیکل ایمرجنسی" صورتحال میں : 112 پر کال کریں

ایمبولینس کے لیے :166پر کال کریں

پولیس کے لیے : 100پر کال کریں

2. آپ کے لئے دستیاب خدمات

اگر آپ لیسووس Lesvos , پر ہیں تو، آپ مہاجرین کے لئے دستیاب خدمات چیک کرسکتے ہیں جیساکہ قانونی امداد، انٹرنیٹ سروسز، بچوں کے لئے پروگرام، ہسپتال اور مزید - ہمارے

خدمات کے نقشے .

اگر آپ کسی دوسرے جزیرے پر ہیں تو، ہم نے ابھی تک آپ کے قریب خدمات/سروسز شروع نہیں کی ہیں ، لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں. اس کے علاوہ، آپ یونان میں کسی بھی مہاجر کے لئے دستیاب فون پر مبنی خدمات کی ایک فہرست تلاش کرسکتے ہیں

یہاں .

کسی بھی جزیرے پر قانونی امداد کے لئے، آپ رابطہ کرسکتے ہیں

ایڈووکیٹ ابراڈ Advocates Abroad .

ایک بار جب ہم دوسرے جزائر پر مزید خدمات درج کرتے ہیں تو، ہم آپ کو آگاہ کر دیں گے.

Webp.net-compress-image--2--2

3. آپکایونان میں سیاسی پناہ طلب کرنے کا حق

کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں یا آپ کہاں سے ہیں، آپ کے پاس یونان میں سیاسی پناہ لینے کا قانونی حق موجود ہے.

اگر آپ یونان میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دیتے ہیں اور آپ کی درخواست کامیاب ہوجاتی ہے تو، آپ کو یا تو پیش کیا جائے گا:

  • پناہ گزین کی حیثیت (مکمل سیاسی پناہ )
  • ماتحت تحفظ (جزوی پناہ)، جوسیاسی پناہ طلب کرنے والوں کے لئے ایک طرح کاتحفظ ہے لیکن سیاسی پناہ گزین کی حیثیت کے لئے اہل نہیں ہے

درخواست دینے سے پہلے کیا ہوتا ہے

یہاں پر وکلا کی جانب سے وہ معلومات ہیں جو معزز یونانی تنظیم

سولیڈریٹی ناوَ Solidarity Now نےاس عمل کے بارے میں ہمیں بتایا جس میں سے آپ جزائر پر سیاسی پناہ لینے سے پہلے گزر سکتے ہیں.

جب آپ یونانی جزیرے پر پہنچتے ہیں تو, فرنٹیکس اور پولیس "قومیت کی اسکریننگ" اور آپ کے انگلی کے نشانوں کو لیں گے. پولیس آپ کی شناخت اور یہ نوٹ ریکارڈ کرے گی کہ یونان وہ پہلی جگہ ہے جہاں سےآپ یورپی یونین میں داخل ہوئے تھے.

اگلا، استقبال اور شناختی خدمت اپنے "استقبال اور شناخت کے طریقہ کار کو انجام دے گی."

یہ آپ کا نام، عمر، جنس اور کسی بھی ایسی چیز کو رجسٹر کرے گا جو آپ کو خاص طور پر "کمزور/ولنریبل/غیر محفوظ" بناتا ہے، بشمول آپکی کوئی طبی کیفیت. (وجہ یہ ہے کہ وہ افراد جو کمزور/ غیرمحفوظ گروپ کے لوگوں کا حصہ ہیں وہ کچھ خدمات اور طریقہ کار کے لۓ ترجیحات حاصل کرسکتے ہیں.)

اس رجسٹریشن/اندراج کے عمل کے دوران، آپ شاید طبی اسکریننگ اور عمر کی تصدیق کے طریقہ کار سے گزریں گے.

اس طریقہ کار کے دوران اور کیا جاننا ہے

اگر آپ 18 سال سے کم ہیں , تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس طریقہ کار کے دوران ہی کہ دیں. بعد میں آپ کی تاریخ پیدائش کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے.

اگر آپ سیاسی پناہ طلب کرنے کا کہتے ہیں تو، آپ کا دعوی آپ کے قریبی علاقائی پناہ گاہ آفس میں بھیج دیا جائے گا. پناہ گاہ آفس آپ کو سیاسی پناہ کی درخواست کے عمل کو شروع کرنے کے لئے ایک تقرری شیڈول کرے گا.

اگر آپ اپنے قریبی خاندان کے ساتھ کسی اور یورپی ملک میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو، یہ ضروری ہے کہ آپ اس طریقہ کار کے دوران کہیں . (اگر آپ بالغ ہیں تو، "قریبی خاندان" کا مطلب آپ کی بیوی یا 18 سال سے کم عمر کے بچے. اگر آپ 18 سال سے کم ہیں، "قریبی خاندان" کا مطلب آپ کے والدین یا بھائی بہن.)

ہم جزائر پر جلد ہی مہاجرین کےلئےسیاسی پناہ کی درخواست دینے کے بارے میں مزید معلومات پوسٹ کریں گے، لیکن اگر آپ کے پاس اس عمل کے بارے میں سوالات ہیں یا کچھ اور تو، آپ ہمیشہ

فیس بک پر ہمیں میسج کریں اور ہم جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں گے.

1047573558 ] تصویر: سپٹیکن انٹرنیشنلSputnik International

4. آپ کہاں رہنے کی توقع کر سکتے ہیں؟

سب سے پہلے آپ رسمی جگہ میں سے کسی ایک میں رہیں گے - "ہاٹ سپاٹ" یا کیمپ.

بعد میں، کچھ لوگ اپارٹمنٹ یا سماجی رہائش گاہ پر منتقل ہو سکتےہیں اگر وہ اک مخصوص معیار پورا اترتے ہوں. دوسرے طویل عرصے تک ہاٹ سپاٹ یا کیمپوں میں رہتے ہیں - کبھی کبھی سالوں تک بھی.

جب آپ پہلی بار پہنچتے ہیں تو، آپ کو حراست میں بھی رکھا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اکیلے مرد ہیں۔

Screen-Shot-2017-12-05-at-10.29.55-1 تصویر: UNHCR/Alfredo D’Amato

5. نقد امداد اور صحت کی دیکھ بھال کا حق

جب آپ یونانی جزیرے پر رہیں گے، تو آپ نقد امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں،ماسوا اس کے کہ آپ حراست میں ہیں.

آپ کی رقم اس پر منحصر ہے کہ آپ کے خاندان میں کتنے لوگ ہیں اور آپکی رہنے والی جگہ پر آپ کے لئے خوراک موجود ہے. یہ رقم 90€ سے 550 € کی حدود میں ہوتی ہے اوریہ یونان میں ہر جگہ ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔

آپ کو مفت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کا حق بھی حاصل ہے، کبھی کبھار اسے حاصل کرنا مشکل بھی ہوسکتا ہے. آپ اس کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں

اس ریفیوجی.انفو Refugee.Info بلاگ پوسٹ میں .

GREECE_UNHCR_2017 تصویر: UNHCR/Achilleas Zavallis

6. آپ کب تک مرکزی یونان میں منتقل کیے جا سکتے ہیں

یونانی جزائر پر موجود بہت سے لوگوں کی مرکزی سرزمین پر منتقل کیے جانے کی خواہش ہوگی. اگر آپ کو کمزور/غیرمحفوظ / زخمی سمجھا جاتا ہے یا خاندان کے ساتھ کسی اور یورپی ملک میں خاندانی ملاپ کے ذریعے شامل کرنے کے لئے قبول کیا گیا ہےتو، آپ کو مرکزی سرزمین پر منتقل کیا جا سکتا ہے.

یہ کیسے کام کرتا ہے

لوگوں کو مرکزی سرزمین پر منتقل کرنے کا نظام کبھی کبھی بے ترتیب یا غیر منصفانہ لگ سکتا ہے.

جب آپ یونانی جزائر پر پہنچ جاتے ہیں، تو آپ جغرافیائی پابندی کے تابع ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ یونانی جزیرے بغیر اجازت کے نہیں چھوڑ سکتے ہیں.

آپ تب تک پابندی کے تابع ہوں گے جب تک آپ Lesvos، Chios، Samos یا Kos کے جزائر پر رجسٹریشن کاعمل مکمل کرتے ہیں اور آپکا یونانی سیاسی پناہ سروس کے ساتھ پہلا انٹرویو ہوتا ہے.

اگر آپ اپنی جغرافیائی پابندی کو اٹھائے جانے سے پہلے جزیرے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو، آپ مرکزی سرزمین پر رہائش، نقد امداد اور دیگر خدمات کا حق کھو دیں گے. آپ وہاں اپنے سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوں گے.

جب آپ کی جغرافیایی پابندی ختم کر دی جائے تو، آپ مرکزی سرزمین پر منتقل کیے جانے والی لائن میں آ جایں گے. تاہم، آپ فوراً جزیرہ چھوڑ نہیں سکتے ہیں - آپ کو مرکزی سرزمین پر سرکاری منتقلی کے لۓ اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا.

اگر آپ ہاٹ سپاٹ میں ہیں اور آپ کی جغرافیائی پابندی ختم کر دی گئی ہے تو، آپ مرکزی سرزمین سے شناختی سروس کے ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا اک حوالہ حاصل کریں گے .

آپ کو آپکی تفویض /مخصوص کردہ مرکزی سرزمین سائٹ میں منظم منتقلی کی پیشکش کی جائے گی. اگر آپ 15 دن کے اندر اپنی تفویض کردہ سائٹ/جگہ پر نہیں جاتے ہیں، تو آپ اپنی رہائش کا حق کھو دیں گے.

اہم : یہ اہم ہے کہ منظم منتقلی کے ذریعے ہی مرکزی سرزمین پر جایا جائے . اگر آپ کسی اور راستے سے جاتے ہیں، تو آپ مرکزی سرزمین پر رہائش کا حق کھو دیں گے، اور آپ کو نیشنل کیش ہاٹ لائن کے ذریعہ نقد امداد کے لئے دوبارہ درخواست دینا پڑے گی.

اس میں کتنا وقت لگتا ہے

مرکزی سرزمین پر منتقل کیے جانے کے لیے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے. یہ منتقلی اس بنیاد پر نہیں ہوتی کہ کون پہلے آیا ہے اور کون بعد میں - جو لوگ غیر محفوظ/کمزور/بیمار سمجھے جاتےہیں (مثال کے طور پر، حاملہ خواتین اور بیمار افراد) ان کوترجیح دی جاتی ہے.

کبھی کبھی، منتقلی کے عمل میں تاخیر ہو جاتی ہے. اکتوبر اور نومبر 2017 میں یہ عمل سست ہوگیاتھا کیونکہ نئے لوگوں کے لئے مرکزی سرزمین پر کیمپوں میں جگہ میسر نہیں تھی.

اگر آپکے خیال میں آپ نے اپنی باری کھودی ہے تو، UNHCR کے عملے کو چیک کرنے کے لئے پوچھیں.


کیا آپکے پاس مزید سوالات ہیں؟ آگے بڑھیں اور

فیس بک پر ہمیں میسج کریں اور ہم جتنا جلدی ہو سکے جواب دیں گے

یونان میں خوش آمدید