یونان میں ایک پناہ گزین بچے کی مدد کیسے کی جائے: اپنے گھر کے دروازے کھولیں 🏠

اگر آپ ایتھنز یا تھیسالونیکی میں ہیں، تو آپ یونان میں اکیلے پناہ گزین بچوں کو اپنے گھر کے پیار کی گرماہٹ اور حفاظت پیش کرسکتے ہیں۔

یونانی تنظیم ِمیتادراسی Metadrasi ایک مختصر مدت کے لیئے رضائی دیکھ بھال کا پروگرام چلاتی ہے، اُن اکیلے بچوں کے لیئے جو کسی دوسرے یورپی ملک میں اپنے رشتہ اروں سے ملنے کے عمل میں ہیں۔

ستمبر 2015 میں شروع ہونے والے پروگرام کے بعد سے، یونان سے باہر اپنے خاندان سے ملنے کے انتظار میں 38 بچوں کی مدد فیملی ہوم میں رہنے میں کی ہے۔

15590239_1937679156373466_3210251051889473056_n

کون درخواست دے سکتا ہے؟

  • یونانی خاندان -- غیر شادی شدہ جوڑے، اکیلے والدین والے خاندان، اور بچوں کے بغیر خاندان بھی شامل ہیں
  • دیگر قومیتوں کے خاندان (شام، افغانستان، عراق، ایران، وغیرہ) جو طویل عرصے تک یونان میں قانونی طور پر رہ چکے ہیں -- غیر شادی شدہ جوڑے، اکیلے والدین والے خاندان، اور بچوں کے بغیر خاندان شامل ہیں

آپکو ضرورت ہے:

  • جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہونا
  • مالی طور پر مستحکم ہونا
  • 30 سال سے زائد ہوں لیکن 60 سال سے کم

جب میتادراسی آپ کو کسی بچے سے ملاتی ہے تو، وہ یقینی بنائیں گے کہ آپ کم از کم 18 سال اُس بچے سے بڑے ہیں، لیکن 50 سال سے زائد نہیں۔

کیا توقع کی جا سکتی ہے؟

آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بچے کی روزمرہ کی ضروریات کی مکمل ذمہ داری لیں گے، جس میں، ایک محفوظ خاندان ماحول میں، جذباتی حمایت بھی شامل ہے۔

آپ سے اس بچے کی مستقل تحویل کی توقع نہیں کی جاتی -- والدین (یا بچے کے قریبی رشتہ دار) بچے کی تحویل برقرار رکھیں گے.

آپ سے پرنٹل کنسنٹ/ والدین کی رضامندی کی توقع نہیں کی جاتی (مثال کے طور پر، ہنگامی صورت حال میں یا اگر بچے کو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے)۔ یونانی عوامی وکیل/پروسیکیوٹر ایک خصوصی حکم پر دستحط کرے گا جب بھی پرنٹل کنسنٹ/ والدین کی رضامندی کی صرورت پڑی۔

میرا لے پالک بچہ میرے اور میرے خاندان کے ساتھ کب تک رہے گا؟

بچے کی آپ کے خاندان کے ساتھ رہنے کے وقت کی مدت کا انحصار اُس کے خاندانی ملاپ کے عمل کے دورانیے پہ ہے۔ اس عمل کو عام طور پر 6 سے 8 ماہ تک لگتے ہیں۔

breakfast

میتاادراسی کا رضائی دیکھ بھال کا پروگرام، رضاعی والدین کو کیا پیش کرتا ہے؟

میتاادراسی منظورشدہ رضاعی والدین کو پیش کرتا ہے:

  • ایک گارڈیین/سرپرستی کا فارم میتاادراسی کا گارڈیینشپ/سرپرستی کا نیٹ ورک جو پہلے سے ہی آپ کے لے پالک بچے کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ گارڈیین آپ کے لے پالک بچے کی زندگی میں شامل رہیں گے جب تکوہ آپ کے خاندان کے ساتھ رہیں گے۔
  • فی مہینہ € 300 کا وضیفہ. (آپ کو ہر ماہ کے اختتام پر اخراجات کی تفصیلی فہرست فراہم کرنا پڑے گی.)
  • ترجمانی کی خدمات، اور جب آپ کو ان کی ضرورت ہوتی ہے.
  • آپ کے خاندان کے ساتھ تیاری کے لیے ملاقات اور آپ کے بچوں کے لئے نفسیاتی مدد، اگر آپ کے پاس کوئی ہے.
  • آپ کے لے پالک بچے کے لئے نفسیاتی معاونت کی خدمات.
  • اسکول کے اندراج کے دوران انتظامی مدد، ڈاکٹر کے پاس جانا اور دیگر سرگرمیاں.

12715483_1776196445855072_3597555442972972587_n

درخواست کرنا

میں کیسے درخواست کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کسی تنہا نابالغ کی دیکھ بھال اور معاونت کرنے کے لئے تیار ہیں تو، آپ میتادراسی سے رابطہ کرسکتے ہیں.

آپ کرسکتے ہیں:

درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

آپ کے لےپالک دیکھ بھال کے پروگرام میں درخواست دینے کے بعد، میتادراسی آپ کو کئی دستاویزات لانے کو کہے گی بشمول شناختی کارڈ، خاندانی ریکارڈ، مالی ریکارڈ، ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ، رہائشی اجازت نامہ (اگر آپ یونانی نہیں ہیں) اور مجرمانہ ریکارڈ.

آپ سماجی کارکنوں اور نفسیاتی ماہر سے کم از کم ایک دورہ کی توقع کریں، جو آپ کے خاندان کے ہر رکن سے انٹرویو کرے گا.

سماجی کارکنوں اور نفسیاتی ماہرین کے ساتھ اضافی ملاقاتیں ہوسکتی ہیں.

اس عمل میں ایک ماہ کے ارد گرد لگ جائے گا.

میں مزید معلومات کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟

میتادراسی ٹورس Tavros میں اپنے دفتر میں تفصیلی معلومات کے اجلاس کا انعقاد کرتا ہے (

Martiou Street 7 مارٹیو سٹریٹ25 ، پہلی 1st منزل )، ہر ماہ کا پہلا اور تیسرا بدھ، شام 4 بجے سے 5 بجے تک.

unaccompanied-minor-drawing

میتادراسی کی جانب سے تصویری خدمات