اٹیکا میں نجی رہائش پذیر لوگوں کو نقد امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری نئی ایجنسی نے لے لی ہے 💳🇬🇷

کیا آپ ایتھنز میں رہتے ہیں اور آپ کو کیش کارڈ کی ضرورت ہے؟

1 فروری کو، کیتھولک ریلیف سروسز (سی آر ایس) نے اٹیکا میں نجی رہائش پذیر لوگوں کو نقد امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری سنبھال لی تھی.

Screen-Shot-2018-02-12-at-22.05.38

اگر آپ ایتھنز میں ایک نجی گھر میں رہتے ہیں —  چاہے آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ رہ رہے ہیں یا خود کرایہ پر لے کر اپارٹمنٹ میں رہیں —  کچھ چیزیں جو آپ کو جاننا ضروری ہے۔

1۔ نقد/کیش کارڈ کے لئے درخواست دینے کا نیا طریقہ

اگر آپ ایک نجی گھر میں رہتے ہیں اور آپ کو نقد کارڈ کے لئے رجسٹر ہونےکی ضرورت ہے، تو اب آپ ریفیوجی۔انفو کو پیغام بھیج کے رجسٹر نہیں ہوسکتے.

اس کی بجائے، اب آپ کیش کارڈ کے لئے کال کر کے درخواست کر سکتے ہیں

گریس کیش الائنس ہاٹ لائن سے آر ایس اس ہاٹ لائن کو چلاتا کرتا ہے۔

01_Greece-cash-alliance-info_UR

ایک بار جب آپ ہاٹ لائن پر فون کرتے ہیں، تو آپ اپنی رہائش گاہ کی توثیق کیلئے CRS ے وہاں آنے اور آپ سے ملنے کی امید کر سکتے ہیں اور یہ کہ آپ کے دستاویزات درست ہیں۔ اس کے بعد، آپ کو ہر مہینے تصدیقکروانے کی ضرورت ہوگی۔

2. کسی نے انتظار کی فہرست پر اپنی جگہ نہیں کھوئی

آئی آر سی کے پاس، جو پہلے ایتھنز میں نجی گھروں میں رہنے والے لوگوں کے لئے نقد امداد کے منتظم تھے، ان لوگوں کی فہرست تھی جو نقد کی منتظر تھے۔ سی آر ایس کا کہنا ہے کہ یہ انتظار کی فہرست کی آبرو برقرار رکھیں گے۔

سی آر ایس نے ریفیوجی۔انفو کو بتایا کہ "دوبارا رجسٹر کرانے کی ضر رورت نہیں ہے، آئی آر ایس نے اپنی رجسٹریشن کی معلومات کا اشتراک کیا ہے، اور ہم آپ کو کال کریں گے۔"

سی آر ایس نے مزید کہا کہ "فہرست میں آپ کی جگہ تبدیل نہیں ہوگی."

Screen-Shot-2018-02-11-at-15.01.08-2 فوٹو: یورگوس کیورنٹس/ یو ان ایچ سی آر UNHCR/Yorgos Kyvernitis

3. نقد رقم کے لئے اہلیت کے قوانین تبدیل نہیں ہوئے ہیں

آپ دیکھ سکتے ہیں کون نقد امداد کے لئے اہل ہے

ریفیوجی۔انفو کی ویب سائٹ کیش اسیسٹنس پیج پر .

اگر آپ پہلے نقد رقم کے لئے مسترد کردیئے گئے تھے لیکن بعد میں اہل بن گئے، آپ ہاٹ لائن کال کر سکتے ہیں اور ان کو بتا سکتے ہیں، سی آر ایس نے ہمیں بتایا.

"اگر آپ کے حالات جس کی وجہ سے نامنظوری ہوئی تھی، تبدیل نہ ہوئے، تو آپ نقد امداد تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس درست دستاویزات نہیں تھے، اور آپ نے اب بھی مسئلہ کو حل نہیں کیا، تو آپ کو دوبارہ رد کردیا جائے گا. "سی آر ایس نے وضاحت کی۔

سی آر ایس نے کہا کہ "اگر آپ نے اس دورانیہ درست دستاویزات حاصل کر لیئے تو، آپ کو دوبارہ درخواست دینی چاہئے. "

Screen-Shot-2018-02-05-at-14.54.57

4. اگر آپ نے اپنا فون نمبر تبدیل کیا ہے تو، ہاٹ لائن کو فون کریں

چاہے آپ نقد امداد کا انتظار کر رہے ہیں یا آپ کے پاس پہلے سے ہی ایک کارڈ ہے، سی آر ایس نے ہمیں بتایا کہ، اگر آپ اپنے فون نمبر کو تبدیل کرتے ہیں تو ہاٹ لائن کو کال کرنا ضروری ہے.

اگر آپ اپنی رابطہ کی معلومات کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں تو، "آپ کو آپ کی کچھ نقد ادائیگیوں کو کھونے کا خطرہ ہے." سی آر ایس نے کہا۔

Screen-Shot-2018-02-11-at-15.01.26-1 فوٹو: یورگوس کیورنٹس/ یو ان ایچ سی آر UNHCR/Yorgos Kyvernitis

5. اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی نقد کارڈ ہے، تو سی آر ایس سے کال کی توقع رکھیں

اگر آپ ایٹیکا میں نجی رہائش پذیر ہیں تو، سی آر ایس کا کہنا ہے کہ یہ آپ کو ایتھنز میں ایک دفتر میں سرٹیفیکیشن میں مدعو کرے گا۔ سی آر ایس نے کہا کہ آپ کو اس کال کے دوران پتے کا پتا چل جائے گا۔

سی آر ایس نے مزید کہا کہ آپ کو ایک ماہ کے اندر اندر آپ کی اگلی رقم مل جانا چاہئے.

کور فوٹو: یورگوس کیورنٹس/ یو ان ایچ سی آر UNHCR/Yorgos Kyvernitis